امریکی ادارے نے یہود مخالف شخصیات کی فہرست جاری کردی

عاطف بٹ

محفلین
08_29.gif

ربط
 
عاطف بٹ

محفلین
یہ تو لگتا ہے " محمود احمدی نژاد "کے بارے پھیلے " یہودی الاصل " پروپیگنڈا کا جواب ہے ۔
نایاب بھائی، احمدی نژاد کے یہودی النسل ہونے کے بارے میں پاسدارانِ انقلاب نے اپنی ویب سائٹ ’بصیرت‘ پر دعویٰ کیا تھا اور شاید احمدی نژاد نے کسی جگہ خود بھی یہ اعتراف کیا تھا کہ ان کے اجداد یہودی تھے۔ میں احمدی نژاد کے بیان کا لنک ڈھونڈ رہا ہوں، ملتا ہے تو شیئر کرتا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم بٹ بھائی یہ العربیہ " پاسداران انقلاب " کی ویب سائٹ " بصیرت " کا ترجمان ہے کیا ۔۔۔۔؟
 
arifkarim

معطل
مومن اپنے دشمنان سے ہر طور پر باخبر ہوتا ہے۔ کاش ۱،۶ ارب مسلمان بھی اسی قسم کی مسلمان مخالف لسٹ جاری کر سکتے! :laugh:
 
arifkarim

معطل
یہودیوں کا جو بھی اس حد تک مخالف ہے در حقیقت وہ ہی یہودیوں کا موافق اور حمایتی ہے
یہودیوں کی دنیا میں کُل آبادی: صرف ۱،۳ کروڑ
http://en.wikipedia.org/wiki/Jewish_population_by_country

تمام مُسلمانوں کی دنیا میں آبادی: ۱،۶۲ ارب:
http://en.wikipedia.org/wiki/Islam_by_country

یہ وہ مُسلمان ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود!
 
عاطف بٹ

محفلین
محترم بٹ بھائی یہ العربیہ " پاسداران انقلاب " کی ویب سائٹ " بصیرت " کا ترجمان ہے کیا ۔۔۔ ۔؟
نایاب بھائی، العربیہ پاسدان کا ترجمان تو نہیں، البتہ ایک بڑا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ضرور ہے اور کوئی بین الاقوامی نشریاتی ادارہ کسی ملک کے ایک اہم ادارے سے متعلق خبر میں تھوڑی بہت ڈنڈی تو مار سکتا ہے مگر پوری کی پوری خبر اپنی طرف سے گھڑ کر نہیں دے سکتا!
 
یہ تو لگتا ہے " محمود احمدی نژاد "کے بارے پھیلے " یہودی الاصل " پروپیگنڈا کا جواب ہے ۔

اس کے برعکس یہ ہے اپنے ایک پکے ایجنٹ کو بچانے اور اسے شک و شبہہ سے بالاتر قرار دلوانے کا ایک تیر بہدف نسخہ۔ ورنہ خود ہی سوچیے کہ یہودیوں کو ایسی فہرست جاری کرنے کی کیا ضرورت پڑگئی جب کہ وہ اپنے مخالفوں کو چن چن کر قتل کروادیتے ہیں۔:)

کیا یہودی اپنے ہر معاملے کی یوں ہی تشہیر کرتے ہیں؟ اعلانِ عام۔ لو بھئی دیکھ لو ہمارے دشمنوں کی فہرست۔ اب یہ بھی خبردار ہوجائیں کہ ہم نے باقاعدہ طور پر انھیں اپنا دشمن ڈیکلئیر کردیا ہے۔:)
 
اور وہ جو کہا جاتا ہے کہ ایران کے ایک شہر (غالباً اصفہان) میں یہودیوں کی سب سے بڑی تربیت گاہ ہے اور عالمی مرکز ہے؟
اس کی حقیقت کیا ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ ایران کی یہود دوستی کو یہود دشمنی کا جعلی رنگ دیا جا رہا ہو؟
 
سید ذیشان

ایران میں مشرق وسطیٰ کی اسرائیل کے بعد سب سے بڑی یہودی آبادی ہے(تقریباً 25000 افراد)۔ یہ لوگ فارسی بولتے ہیں اور زیادہ تر اصفہان میں رہتے ہیں۔ اور ایرانی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔

اسی طرح لبنان، مصر، شام وغیرہ میں عیسائی آباد ہیں۔ اور وہ بھی انہی ممالک کے قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔

اسلام نے اہل کتاب کو حقوق مرہمت فرمائے ہیں جس سے ہم سب واقف ہیں۔

ہمیں یہودیوں اور صیہونیوں میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہر ایک یہودی اسرائیل کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہوتا۔ بلکہ کچھ یہودی تو اسرائیل کی پالیسیوں کے سخت خلاف ہیں۔ مثلاً یہ ویبسائٹ دیکھیں۔

پوری قوم کو چند لوگوں کی مجرمانہ کاروائیوں کے لئے مطعوں ٹہرانا اخلاقاً بھی درست نہیں اور اسلام میں بھی ہمیں کہا گیا ہے کہ :

"اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو۔ کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ۔ عدل کرو، یہ خدا ترسی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔ اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو، جو کچھ تم کرتے ہو" (قرآن سورۃ 5 آیت 8 )​
 
اور وہ جو کہا جاتا ہے کہ ایران کے ایک شہر (غالباً اصفہان) میں یہودیوں کی سب سے بڑی تربیت گاہ ہے اور عالمی مرکز ہے؟
اس کی حقیقت کیا ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ ایران کی یہود دوستی کو یہود دشمنی کا جعلی رنگ دیا جا رہا ہو؟
دراصل یہ یہود کی مذہبی مجبوری ہے۔
مشہور زمانہ معتدل شخصیت اوریا مقبول جان ایک مرتبہ ایران گئے تو کچھ یہودیوں سے ملاقات ہوئی ان سے پوچھا کہ ایران تو تمہارا سخت مخالف ہے تم لوگ اس ملک میں کیوں رہ رہے ہو تو جواب دیا کہ کیا تم نے اپنی کتابوں میں نہیں پڑھا کہ جب دجال خروج کرے گا تو اصفہان کے سبز چادریں اوڑھے 70ہزار یہودی اس کے ساتھ ہونگے تو ہم اس کا دجال کا انتظار کررہے ہیں ۔
 
یوسف-2

محفلین
اور وہ جو کہا جاتا ہے کہ ایران کے ایک شہر (غالباً اصفہان) میں یہودیوں کی سب سے بڑی تربیت گاہ ہے اور عالمی مرکز ہے؟
اس کی حقیقت کیا ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ ایران کی یہود دوستی کو یہود دشمنی کا جعلی رنگ دیا جا رہا ہو؟
اور ایران کی موجودہ حکومت اس مرکز کو بھاری مالی امداد بھی دیتی ہے۔ اب بات سمجھ آئی کہ اصفہان کو نصف جہان کیوں کہتے ہیں۔ :D
 
Top