امریکی ایجنسی پیپلز پارٹی، بی جے پی اور اخوان المسلمون کی جاسوسی کرتی رہی
نیو یارک (جنگ نیوز) امریکی عدالت نے خفیہ ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) کو پاکستان، افغانستان اور بھارت سمیت دنیا کے 193 ممالک کی جاسوسی کی اجازت دیدی۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے 2010ء میں این ایس اے نے پاکستان پیپلز پارٹی ، اخوان المسلمون اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت پانچ سیاسی تنظیموں کی خفیہ نگرانی بھی کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کو پاکستان سمیت 193 ممالک کی خفیہ نگرانی کی اجازت دے دی گئی۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق صرف برطانیہ، کینیڈا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو این ایس اے کی جاسوسی سے مثتثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ فارن انٹیلی جنس سرویلنس کورٹ نے این ایس اے کو قانونی سرٹیفکیٹ جاری کیا جس میں اسے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اختیارات دیے گئے ہیں۔سرٹیفکیٹ کے مطابق این ایس اے کو ورلڈ بینک ، آئی ایم ایف ، یورپی یونین ، انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی اور دیگر عالمی اداروں کی خفیہ معلومات اکھٹا کرنے کی بھی اجازت ہوگی ۔ دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 2010ء میں امریکی خفیہ ایجنسی کو پاکستان پیپلزپارٹی، مصرکی اخوان المسلمون اور ہندوستان کی بھارتیہ جنتاپارٹی، لبنان اور وینزویلا کی سیاسی جماعتوں سمیت سمیت پانچ تنظیموں کی خفیہ نگرانی کی۔