سید اسد محمود
محفلین
امریکہ کے شہر اوکلاہوما کے مضافات میں ایک طاقتور بگولے کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں وسیع علاقے میں تباہی ہوئی ہے اور ساٹھ کے قریب افراد زخمی ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ تلاشی اور امداد کی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں گی۔
یہ بگولہ مورے نامی علاقے میں تقریباً 45 منٹ تک زمین پر رہا۔ مورے کی آبادی 55 ہزار کے قریب ہے۔ بگولے کے زد میں آ کر دو سکول اور ایک باؤلنگ کلب ملیامیٹ ہو گئے ہیں اور درجنوں گاڑیاں اور ٹرک تباہ ہو گئے ہیں۔سکول کے 20 تا 30 بچے اب بھی گم شدہ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ریڈیو سٹیشن بھی بگولے کی لپیٹ میں آیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سکول میں بچے پھنسے ہوئے ہیں اور ان کو ملبے سے باہر نکالنے کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے تاہم کسی بچے کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
اوکلاہوما کی گورنر میری فیلن نے کہا کہ یہ ایک الم ناک دن ہے اور ان والدین کے لیے ’ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں جو اپنے بچوں کو تلاش کر رہے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ صدر براک اوباما نے فون کر مدد کی پیش کش کی ہے اور کہا کہ ہے اگر انھیں مدد کی ضرورت ہو تو وہ براہِ راست ان سے بات کر سکتی ہیں۔
امریکہ کے محکمۂ موسمیات نے بگولے کے بارے میں لوگوں کو پہلے خبردار کر دیا تھا اور اس کے ساتھ ہدایت کی تھی کہ محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔ ادارے کے مطابق بگولہ ایک میل چوڑا تھا اور بگولے کے ساتھ ہوا کی رفتار 361 کلومیٹر فی گھنٹا تھی۔
ایک عینی شاہد ملیسا نیوٹن نے بتایا، ’ہمارا محلہ کاٹھ کباڑ سے اٹ گیا ہے۔ ہمارا صحن سیمنٹ اور لکڑی کے ٹکڑوں سے بھرا پڑا ہے۔ بعض گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔‘
جیمز رشنگ نے خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ پلازا ٹاور ایلیمنٹری سکول کو طوفان نے ملیامیٹ کر دیا ہے: ’میں جب وہاں پہنچا تو دو منٹ کے اندر اندر سکول کے بخیے ادھڑنے لگے۔‘
علاقے میں مزید بگولوں کے بننے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔
اس سے پہلے اتوار کو بگولوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور اکیس کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔
اوکلاہوما سے کانگریس کے ممبر ٹام کول نے امریکی ٹی وی چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ اس طرح سے صورتحال سے نکلنے میں کچھ مدت لگے گی‘۔
اوکلاہوما میں اتوار کو بگولے سے تباہی کے بعد اب تک ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ریاست کی گورنر نے سولہ کاؤنٹیز میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی تھی تاکہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بحالی کا عمل شروع ہو سکے۔
امریکہ میں ایک طوفان ریاست ٹیکساس سے مِنیسوٹا تک پھیل رہا ہے اس کے نتیجے میں ریاست آئیوا اور کینسس میں بھی بگولے، طوفانی ہوا اور ژالہ باری ہوئی ہے۔