امریکی صدارتی انتخابات 2020 - ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن

بابا-جی

محفلین
دُنیا بھر میں اِس الیکشن کے چرچے ہیں مگر اُردو محفل پر اِس حوالے سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ آپ کے خیال میں کون کِسے پچھاڑے گا؟ مُجھے ذاتی طور پر ٹرمپ اور اُس کا رویہ سخت نا پسند ہے، اِس لیے کم از کم ٹرمپ کی شکست کو مَیں اپنی فتح سمجھوں گا۔ ھاھاھا۔ آپ کی رائے کا مُنتظر ہوں۔ امریکی محفلین بھی شاید اِدھر ہوں گے ہی۔ اِکا دُکا۔
 
شمشاد

لائبریرین
امید تو یہی ہے کہ اس دفعہ الیکشن کے بعد مولانا فضل الرحمان ٹرمپ کے حق میں جلسے جلوس کریں گے۔

اگوں تُسی آپ سمجھدار او۔
 
جاسم محمد

محفلین
دُنیا بھر میں اِس الیکشن کے چرچے ہیں مگر اُردو محفل پر اِس حوالے سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ آپ کے خیال میں کون کِسے پچھاڑے گا؟ مُجھے ذاتی طور پر ٹرمپ اور اُس کا رویہ سخت نا پسند ہے، اِس لیے کم از کم ٹرمپ کی شکست کو مَیں اپنی فتح سمجھوں گا۔ ھاھاھا۔ آپ کی رائے کا مُنتظر ہوں۔ امریکی محفلین بھی شاید اِدھر ہوں گے ہی۔ اِکا دُکا۔
آر ٹی ایس سسٹم گرا کر امریکی اسٹیبلشمنٹ منظم دھاندلی کر رہی ہے۔ جو بھی نتائج ہوں متنازعہ ہوں گے۔
 
بابا-جی

محفلین
ریاست مِشی گان نے ایک لحاظ سے فیصلہ کُن حیثیت اختیار کر لِی ہے اور یہاں کانٹے کا مُقابلہ جاری ہے۔ سُنا ہے جو بیلٹ ووٹ ہیں، اُن میں اکثریت مِلنے کا امکان ڈیموکریٹس کو ہے۔بہت کم ووٹوں کی گنتی باقی رہ گئی۔ دِلچسپ بات یِہ ہے کہ اگر جوبائیڈن اُن ریاستوں سے جیت جاتا ہے جہاں اُسے فی الحال اکثریت حاصل ہے تو اُسے 270 ووٹ ملیں گے اور امریکا کا صدر بننے کے لیے اَتنے ہی ووٹ درکار ہیں۔ ہارے، ہارے، ٹرمپ ہارے۔
 
آخری تدوین:
Top