میری دعا ہے کہ امریکہ طو فان کا مسلہ اللہ کے فضل سے ٹل جاے براے مہربانی جن محفل کے یوزرز کا تعلق نیویارک وغیرہ سے ہو اپنی خیریت سے آگاہ کریں شکریہ خاص طور پر حیدر عثمان بلتیستان والے اور سعود صاحب اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین دعا گو عزیزامین اللہ حافظ
رات ہواؤں کے تیز جھکڑ بارش نے شہر کو گھیر رکھا تھا۔ اب موسم بالکل صاف ہے ہوا بھی معمول پر ہے اور تیز دھوپ کھلی ہوئی ہے۔ چند پیڑوں کی شاخیں اپنا مقام چھوڑ گئی ہیں جس کے نتیجے میں شہر کے بعض حصوں میں بجلی پچھلے کئی گھنٹوں سے مفقود ہے۔ خود ہمارے گھر پر بھی پچھلے پچیس گھنٹوں سے بجلی اور انٹرنیٹ کا انتظار جاری ہے۔ خیر اس وقت ہم اپنے ایک دوست کے گھر سے آن لائن ہیں۔ مینسپلٹی اور پاور وغیرہ کے ڈیپارٹمینٹ حالات کو معمول پر لانے میں مصروف ہیں، امید ہے کہ جلدی ہی سب کچھ بحال ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
سینڈی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ کافی بڑا طوفان ہے
کافی پھیلاؤ ہے اسکا ابھی کچھ گھنٹے پہلے سی این این دیکھ رہا تھا کہ بتایا جارہا تھا کہ
اس وقت طوفان کوئی 400 کلومیٹر دور تھا مگر سمندر کی لہریں کافی اونچی ہوئی تھیں اور بارش اسکی وجہ سے نیویارک کے کچھ علاقے پانی بھر گیا ہے
خبر یا افواہ گرم تھی کہ پاکستان کا زلزلہ ہارپ ٹیکنالوجی کی مدد سے امریکہ بہادر نے بھیجا تھا۔ اب خبر یا افواہ گرم ہے کہ امریکہ کا طوفان "سینڈی ، نو کینڈی"، پاکستان اور چین نے ہارپ ٹیکنالوجی سے بھیجا ہے ۔ نو تبصرہ