امریکی طیارے کے انجن میں آتش زدگی کے باوجود طیارے کو بحفاظت اتار لیا

ابن آدم

محفلین
ہفتے کے روز ایک امریکی طیارے نے ڈینور شہر سے ہونو لولو کے لیے اڑان بھری تو صرف 10 منٹ بعد ہی اس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ کپتان نے فوری طور پر طیارے کا رخ واپس ڈینور کی طرف موڑ دیا اور اس کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر طیارہ اتار لیا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے میں 231 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے اپنی ویب سائٹس پر طیارے کے جلتے ہوئے انجن کی وڈیو جاری کی ہے۔ اس منظر کو طیارے کے ایک مسافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ جلتے ہوئے انجن کے بعض ٹکڑے یکے بعد دیگرے ریاست کولوراڈو کے شہروں اور قصبوں پر گرے۔ ہوابازی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ FlightGlobal کے مطابق متاثرہ انجن کے سب سے زیادہ پرزہ جات برووم فیلڈ شہر پر گرے۔ پولیس نے فوری طور پر مقامی آبادی کو خبردار کیا۔
وڈیو: امریکی طیارے میں آتش زدگی کے بعد انجن کے ٹکڑے مقامی آبادی پر گرے
Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری ثمین زارا
 
Top