مبارکباد امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام

Ramadan.jpg

"رمضان عبادت، سخاوت اور تزکیہ نفس کا مبارک مہینہ ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ رمضان اپنے خاندان والوں اور دوستوں سے بھلائی اور مستحقین کی مالی مدد کرنے کا بہترین وقت ہے۔ یہ وقت ہمیں ہم آہنگی کی مشترکہ اقدار اور غم گساری جیسی صفات کی یاد دہانی کراتا ہے۔"

امریکی وزیر خارجہ ريکس ڈبليو ٹلرسن

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Fawad -

محفلین
ٹرمپ کا رمضان کا پیغام شیئر نہیں کریں گے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Trum_Ramadan_Message.jpg

رمضان المبارک کے موقع پر صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کا پیغام

امریکی عوام کی طرف سے میں تمام مسلمانوں کو پرمسرت ماہِ رمضان کے موقع پر نيک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

صبح سے لے کر غروب آفتاب تک روزوں کے اس مہینے میں، امریکہ اور دنیا بھر کے بہت سے مسلمانوں کوخیرات اور غوروفکر کے کاموں سے مقصدیت اور روحانی فیض حاصل ہو گا جس سے ہماری کمیونٹیاں توانا ہوتی ہیں۔ بنیادی طور پر رمضان کی روح، تشدد کو مسترد کرنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کا شعور، امن کا حصول اور غربت اور جنگ کے ہاتھوں مصائب جھیلنے والے ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

امسال اس مہینے کا آغاز ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب دنیا برطانیہ اور مصر میں وحشیانہ دہشت گرد حملوں کا شکار ہونے والے بے گناہوں کا سوگ منا رہی ہے۔ یہ حملے اخلاقی انحطاط کی ایسی حرکتیں ہیں جورمضان کی روح کے براہ راست منافی ہیں۔ اِس طرح کی حرکتیں دہشت گردوں اور اُن کی گمراہ کن نظریاتی سوچ کو شکست دینے کے ہمارے عزم کو فولادی بناتی ہیں۔

سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورے کے دوران مجھے 50 سے زیادہ مسلم ممالک کے راہنماؤں سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہاں، عالم اسلام کے دو مقدس ترین مقامات کی سرزمین پر، ہم اپنے اپنے ممالک اور دنیا کے لیےامن، سلامتی اور خوشحالی کی خاطر، شراکت داری کا ایک پرزور پیغام دینے کے لیے ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔

ریاض میں دیئے گئے اپنے بیان کو میں دہراتا ہوں: امریکہ دہشت گردی اور اِس کو بھڑکانے والے نظریے کے خلاف ہمیشہ اپنے شراکت داروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ آئیے، رمضان المبارک کے اس مہینے کے دوران اس بات کاعزم کریں کہ ہم کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے تاکہ ہم یہ یقینی بنا سکیں کہ آنے والی نسلیں اس لعنت سے آزاد ہوں اور سکون سے عبادت اور تبادلہ خیالات کر سکیں۔

ایسے میں جب آپ رمضان کے بابرکت مہینے کی صدقے، روزوں، اور عبادت کی روایات پر عمل کرنے جا رہے ہیں، میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ اپنی بہترین خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا آپ کو اور آپ کے خاندانوں پر رحمت فرمائے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
عاطف ملک

محفلین
امریکی عوام کی طرف سے میں تمام مسلمانوں کو پرمسرت ماہِ رمضان کے موقع پر نيک خواہشات پیش کرتا ہوں
مبارکباد وصول پا کر رسید لکھ دی ہے :)
امسال اس مہینے کا آغاز ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب دنیا برطانیہ اور مصر میں وحشیانہ دہشت گرد حملوں کا شکار ہونے والے بے گناہوں کا سوگ منا رہی ہے
گویا شام میں اولمپکس چل رہے ہیں۔
اور یمن، فلسطین،عراق اور افغانستان "لالیکا" میں حصہ لے رہے ہیں۔
خوب ہے جی!
یہ حملے اخلاقی انحطاط کی ایسی حرکتیں ہیں جورمضان کی روح کے براہ راست منافی ہیں
جبکہ تیل کی دولت ہتھیانے کیلیے کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا جھوٹا الزام لگا کر عراق پر حملہ آور ہونا اعلیٰ ترین اخلاقیات کی بے نظیر مثال تھی۔
امریکہ دہشت گردی اور اِس کو بھڑکانے والے نظریے کے خلاف ہمیشہ اپنے شراکت داروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا
اور انہی شراکت داروں اور دیگر ممالک میں اپنی پسند کی حکومت لانے یا رکھنے کیلیے در پردہ یا اعلانیہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی پھیلانے سے قطعاً دریغ نہیں کرے گا۔
بہت بہت شکریہ ٹرمپ جی!
"ساڈا کتا، کتا تے تہاڈا کتا Tommy" ہو گیا ہے یہ تو:p
 
Fawad -

محفلین
اور انہی شراکت داروں اور دیگر ممالک میں اپنی پسند کی حکومت لانے یا رکھنے کیلیے در پردہ یا اعلانیہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی پھیلانے سے قطعاً دریغ نہیں کرے گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايک جانب تو بعض رائے دہندگان کی جانب سے اس سوچ کا اظہار کيا جاتا ہے کہ مسلم دنيا ميں قائدين محض امريکی مہرے ہيں اور دوسری جانب آپ ہم پر يہ الزام دھر رہے ہيں کہ ہم پس پردہ داعش جيسی دہشت گرد تنطيموں کی مدد کر رہے ہيں۔ اگر آپ کی دليل درست تسليم کر لی جائے تو سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ ہم ايسے دہشت گرد عناصر کو مدد کيونکر فراہم کريں گے جو مسلم ممالک ميں موجود حکومتوں اور رائج نظام کو منظر سے ہٹانے کے ليے دہشت گردی سميت ہر قسم کے حربے استعمال کر رہے ہيں، جبکہ يہ دعوی بھی کيا جاتا ہے کہ مسلم ممالک ميں حکومتيں ہمارے ہی اسٹريجک مفادات کے ليے کام کرتی ہیں؟

آپ جيسے رائے دہندگان جو بغير کسی تامل کے اسلامی دنيا ميں پيش آنے والے ہر واقعے کے ليے براہراست کلی طور پر امريکہ کو الزام ديتے ہيں، اس حقیقت کو درگزر کر ديتے ہيں کہ يہ اقوام اور ان کے قائدين ہوتے ہيں جو اپنے اقدامات اور فيصلوں سے اپنی قسمت کا تعين کرتے ہيں، نا کہ ہزاروں ميل دور بيٹھے ہوئے ان ديکھے ان جانے چند بيرونی ہاتھ۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​
 
ربیع م

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام

Ramadan.jpg

"رمضان عبادت، سخاوت اور تزکیہ نفس کا مبارک مہینہ ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ رمضان اپنے خاندان والوں اور دوستوں سے بھلائی اور مستحقین کی مالی مدد کرنے کا بہترین وقت ہے۔ یہ وقت ہمیں ہم آہنگی کی مشترکہ اقدار اور غم گساری جیسی صفات کی یاد دہانی کراتا ہے۔"

امریکی وزیر خارجہ ريکس ڈبليو ٹلرسن

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

حیرت ہے ٹرمپ انتظامیہ کے دوغلے اقدامات پر!

ایک جانب یہ پرانی روایت ختم کی اور دوسری جانب مبارکباد دی جا رہی ہے!
https://www.arynews.tv/ud/us-secretary-of-state-rex-tillerson-declines-to-host-ramazan-reception/
ٹرمپ انتظامیہ کا رمضان کا روایتی افطار ڈنرنہ کرنے کا فیصلہ

کیا آپ بتا سکتے ہیں اس روایت کو ختم کرنے نی کیا وجہ ہے!
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Ramadan_in_US_1.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کہتے ہیں کہ انسانیت کی نہ تو کوئی سرحدیں ہوتی ہیں اور نہ مذہب۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top