امریکی کمپنی کی ایف 16طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیش کش

کاشفی

محفلین

ئی دہلی: جدید ترین امریکی ایف سولہ طیارے بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔ امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ کے تعاون سے جدید ترین ایف 16طیارے، ہندوستان میں تیار کرنے کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
لاک ہیڈ مارٹن کے ڈائریکٹر ٹریڈ پروموشن رینڈل ایل ہاورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور دیگر ملکوں کی طلب پورا کرنے کے لیے جدید ترین ایف 16طیاروں کی پروڈکشن لائن ٹیکساس سے بھارت منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ انھوں نے بھارت کو دی جانے والے اس پیشکش کو انتہائی غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف 16 طیارے نہ صرف بھارت میں تیار ہوں گے بلکہ بھارتی فضائیہ انھیں استعمال بھی کر سکے گی۔ انھوں نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارتی اعتراض کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ بھارت اور امریکا کی حکومتوں کے درمیان حل ہونا چاہیے۔
اوپر شائع کی گئی خبر دوبارہ پڑھنے کے لیئے کلک کیجئے۔۔
 
صبیح

محفلین
ٹیمبرلینڈ کے بوٹ پر میڈ ان ایڈیاہے۔
یوکے کا بڑااسٹور ’’مارک اینڈ سپینسر‘‘جس کی شاخیں بیرون ملک میں بھی ہیں میں نے وہاں ایک بیلٹ دیکھی تو اس پر میڈ ان انڈیالکھاہے۔
ویزلین پر بھی میڈ ان انڈیا۔
نوکیاکے بعض ماڈلز پر بھی میڈ ان انڈیا۔

اگر پیچھے ہے تو ہماراملک پاکستان بین الاقوامی منڈیوں میں پیچھے ہیں ، باہر ملکوں میں میڈان بنگلادیش کی شرٹس بھی دستیاب ہیں،اسی مارک اینڈ سپینسراور ایک دوسرے اسٹور ایچ اینڈ ایم میں شرٹس لیں توان پر لگے لیبلز پر میڈ ان بنگلادیش ہے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین

دفاعی طور پر اس کی شاید زیادہ اہمیت نہ ہو کہ یہ جہاز قریب قریب چالیس سال پرانا ہے اور اپنی عمر تمام کر چکا۔ اپ گریڈز کے ساتھ آئندہ دس یا پندرہ سال نکال لے، مگر چین کے جنگی جہازوں سے شاید مقابلہ نہ کر پائے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہوگا کہ انڈین پائلٹ زیادہ تر روسی جڑواں انجن والے جہازوں کے عادی ہیں۔ اب ایف سولہ کے سنگل انجن اور ہلکے جہاز پر منتقلی شاید آسان نہ ہو۔ امریکہ شاید انڈیا کو اپنے ایف 35 کی مارکیٹ میں گھسیٹنا چاہ رہا ہے کیونکہ اس سفید ہاتھی کے لیے اخراجات پورے نہیں پڑ رہے کہ انڈین فضائیہ کو اس پر تربیت دے کر پھر ایف 35 بیچے جائیں
 
ٹیکسٹائل اور سپورٹس میں آپ کو میڈ ان پاکستان بھی مل جائے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ٹیکسٹائل اور سپورٹس میں آپ کو میڈ ان پاکستان بھی مل جائے گا۔
درست فرمایا آپ نے۔ صرف سیالکوٹ سے (سپورٹس، سرجیکل انسٹرومنٹس وغیرہ) کی سالانہ دو ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے اور سب کی سب "میڈ ان پاکستان" کے ساتھ۔ عالمی معیشت میں اس ہندسے کی وقعت شاید کچھ بھی نہیں لیکن پاکستانی ایکسپورٹ کا یہ تقریبا 7 فیصد ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دفاعی طور پر اس کی شاید زیادہ اہمیت نہ ہو کہ یہ جہاز قریب قریب چالیس سال پرانا ہے اور اپنی عمر تمام کر چکا۔ اپ گریڈز کے ساتھ آئندہ دس یا پندرہ سال نکال لے، مگر چین کے جنگی جہازوں سے شاید مقابلہ نہ کر پائے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہوگا کہ انڈین پائلٹ زیادہ تر روسی جڑواں انجن والے جہازوں کے عادی ہیں۔ اب ایف سولہ کے سنگل انجن اور ہلکے جہاز پر منتقلی شاید آسان نہ ہو۔ امریکہ شاید انڈیا کو اپنے ایف 35 کی مارکیٹ میں گھسیٹنا چاہ رہا ہے کیونکہ اس سفید ہاتھی کے لیے اخراجات پورے نہیں پڑ رہے کہ انڈین فضائیہ کو اس پر تربیت دے کر پھر ایف 35 بیچے جائیں
اور پاکستانی پائلٹ اس میں ماہر ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اور پاکستانی پائلٹ اس میں ماہر ہیں ۔
پاکستان کے پاس یہ جہاز بہت عرصے سے ہے، سو مہارت تو ہونی ہی ہے۔ مگر یہ بہت بڑی مارکیٹ ہے جس میں محض جہاز ہی نہیں، اس کی مرمت اور پرزوں کی تبدیلی کے علاوہ پورا ویپن سسٹم، الیکٹرانکس، تربیت، حکمت عملی اور دفاع نظام میں انٹیگریشن بھی آ جاتی ہے
 
صبیح

محفلین
دفاعی طور پر اس کی شاید زیادہ اہمیت نہ ہو کہ یہ جہاز قریب قریب چالیس سال پرانا ہے اور اپنی عمر تمام کر چکا۔ اپ گریڈز کے ساتھ آئندہ دس یا پندرہ سال نکال لے، مگر چین کے جنگی جہازوں سے شاید مقابلہ نہ کر پائے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہوگا کہ انڈین پائلٹ زیادہ تر روسی جڑواں انجن والے جہازوں کے عادی ہیں۔ اب ایف سولہ کے سنگل انجن اور ہلکے جہاز پر منتقلی شاید آسان نہ ہو۔ امریکہ شاید انڈیا کو اپنے ایف 35 کی مارکیٹ میں گھسیٹنا چاہ رہا ہے کیونکہ اس سفید ہاتھی کے لیے اخراجات پورے نہیں پڑ رہے کہ انڈین فضائیہ کو اس پر تربیت دے کر پھر ایف 35 بیچے جائیں
نیٹ نیوز کی کسی سائٹ پر پڑھاتھاکہ امریکہ کا جدید اورمہنگے بجٹ کاحامل ایف تھرٹی فائیو کارکردگی کے لحاظ سے ایف سولہ کے برابرہے،۔ویسے ٹی وی کیطرح اب تو اخبار پڑھنابھی چھوڑ دیاہےکہ ٹوئیٹر سے ترجمہ شدہ نیوز اور سیاست سے منسوب ایک مخصوص حلقہ کی اخبارات میں اجارہ داری ہے،۔
 
جی، آپ کی بات درست ہے۔ اصل میں ڈاگ فائٹ میں ایف سولہ نے ایف 35 کو ہمیشہ ہرایا ہے۔ مگر چونکہ یہ پراجیکٹ کمائی کی خاطر بنایا گیا ہے، اس لیے ظاہر ہے کہ نئی چیز زیادہ مہنگی بیچی جا سکتی ہے اور پرانی چیز بیچاری جتنی بھی نئی نکور بنا کر بیچی جائے، اس سے ایک حد تک ہی کمائی کی جا سکتی ہے
ایف 35 کی فالٹ لسٹ دیکھی؟ جس میں دوران پرواز انجن بند ہونا اور ایک جہاز کا نیٹ ورک آف لائن ہونے سے پورے نیٹ ورک کا بیٹھ جانا بھی شامل ہیں؟
 
Top