امریکی گلوکارہ کیٹی پیری پر توہین مذہب کا الزام

اس آن لائن پٹیشن کی حمایت برطانیہ ہی سے نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی کی گئی ہے جن میں آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، مراکش، لبنان اور امریکہ شامل ہیں
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے گانے ’ڈارک ہورس‘ کی ویڈیو ریلیز ہونے پر ان پر توہینِ مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کیٹی پیری کا یہ گانا جنوری کے آخری ہفتے میں ریلیز ہوا تھا جبکہ اس کی ویڈیو بیس فروری کو ریلیز کی گئی ہے۔
ڈارک ہورس گانے کی ویڈیو میں کیٹی پیری مصری ملکہ کے روپ میں ہیں جو اپنا ہاتھ مانگنے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتی ہے۔
گلوکارہ کیٹی پیری کے خلاف یہ الزام برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کے رہائشی شہزاد اقبال نے لگایا ہے۔ انہوں نے کیٹی کے خلاف آن لائن پٹیشن کا بھی آغاز کیا ہے۔
شہزاد اقبال کا اس پٹیشن میں کہنا ہے ’ویڈیو کے سوا ایک منٹ گزرنے کے بعد ایک مرد کو گلے میں ایک ہار پہنا ہوا ہے جس پر اللہ لکھا ہے۔ اس مرد کو وہ ہار پہنے ہوئے جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف توہینِ مذہب ہوا ہے کیونکہ اس میں کیٹی نے اس شخص کو جلایا ہے جس نے اللہ کے نام کا ہار پہن رکھا ہے۔‘
اس آن لائن پٹیشن کی حمایت برطانیہ ہی سے نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی کی گئی ہے جن میں آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، مراکش، لبنان اور امریکہ شامل ہیں۔
"ویڈیو کے سوا ایک منٹ گزرنے کے بعد ایک مرد کو گلے میں ایک ہار پہنا ہوا ہے جس پر اللہ لکھا ہے۔ اس مرد کو وہ ہار پہنے ہوئے جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف توہینِ مذہب ہوا ہے کیونکہ اس میں کیٹی نے اس شخص کو جلایا ہے جس نے اللہ کے نام کا ہار پہن رکھا ہے۔":شہزاد اقبال
تاہم دوسری جانب ساٹھ ہزار افراد نے اس پٹیشن کے خلاف بھی لکھا ہے۔
پٹیشن مخالف پیغامات کے بعد شہزاد اقبال نے لکھا کہ انہوں نے یہ آن لائن پٹیشن تنازع کھڑا کرنے کے لیے شروع نہیں کی بلکہ اس لیے کی کہ اس ویڈیو کو ہٹائے جانے کے حوالے سے حمایت حاصل کر سکوں۔
سوئٹزرلینڈ سے گریکوئر سنگر نے لکھا ہے ’میں ایک روادار مسلمان ہوں لیکن جہالت کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور اسی باعث اس ویڈیو میں توہینِ مذہب کرتکب ہوئی ہے۔‘
لندن سے عائشہ اختر نے آن لائن پٹیشن میں لکھا ہے ’مجھے کیٹی پیری بہت پسند تھی لیکن اب میں نے اپنے ایم پی تھری پلیئر سے اس کے تمام گانے ہٹا دیے ہیں۔‘
ڈارک ہورس ویڈیو بیس فروری کو ریلیز ہوئی اور ابھی تک اس کو 34 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔
اس پٹیشن کے حوالے سے کیٹی پیری کی ریکارڈنگ کمپنی اور یوٹیوب نے ابھی تک بی بی سی کی جانب سے تبصرہ نہیں کیا گیا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2014/02/140227_katy_perry_video_blasphemy_petition_rh.shtml
 
بظاہر اشتعال انگیز سین جہالت کی وجہ سے ڈالا گیا ہے۔ اگر کیٹی پیری اس وڈیو سے اشتعال انگیز سین ہٹا دے تو کیٹی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ البتہ اسکی مقبولیت میں اضافے کا امکان زیادہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہم مسلمانوں کے لئے باعث حیرت۔۔۔ ہمیں گانے دیکھنا عین اسلامی لگتا ہے، پرائی عورتوں کو ناچتے دیکھنا عین اسلامی لگتا ہے، لیکن گند مچتا ہے تو اس بات پر کہ ایک کردار نے اللہ کے نام والا لاکٹ گلے میں ڈال رکھا ہے؟ اور یہ بات بھی قابل قبول ہے کہ زندہ انسان جلتے دکھایا گیا ہے جبکہ لاکٹ پھر بھی بچ گیا
ویسے میں نے یہ وڈیو دیکھی ہے اور مجھے یہ سین دکھائی نہیں دیا اور نہ ہی ایسا لگا کہ یہ سین کاٹ کر الگ کیا گیا ہو
 
Youtube to remove Katy Perry's video 'Dark Horse' from their website
Victory
with 65,259 supporters
http://www.change.org/en-GB/petitio...y-perry-s-video-dark-horse-from-their-website
nmFSoGLnxEiJjHa-556x313-noPad.jpg

جئے شہزاد اقبال

مسلمانوں کو مبارک ہو :)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
مسجدوں میں دھماکوں کے بعد جو زندہ انسان اور پاک مقدس قران جلتے ہیں ۔۔۔۔۔
گرجا گھروں میں دھماکوں کے بعد جو زندہ انسان اپنی مقدس کتابوں کے ساتھ جلتے ہیں ۔۔
وہ کیوں کسی مذہب و انسانیت کی " توہین " کے " خطاب " کے حقدار نہیں ٹھہرتے ۔۔۔۔۔؟
میں نے نہ تو گانا دیکھا نہ ہی کسی کردار کے جل جانے کے بعد " اللہ " لکھا لاکٹ دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنے شوق سے گانے دیکھا گیا کہ جزیات تک بیان کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
گویا توہین تھی نہیں بنا دی گئی ۔۔۔۔۔۔
اور گانے و گلوکار کو "بوسٹ " مل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
رہے نام اللہ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
Youtube to remove Katy Perry's video 'Dark Horse' from their website
Victory

with 65,259 supporters
http://www.change.org/en-GB/petitio...y-perry-s-video-dark-horse-from-their-website
nmFSoGLnxEiJjHa-556x313-noPad.jpg

جئے شہزاد اقبال

مسلمانوں کو مبارک ہو :)
یہ ایک منٹ اٹھارہ سیکنڈ پر تھا، میں نے اس کا سکرین شاٹ دیکھا لیکن وڈیو میں یہ موجود نہیں۔ عین ممکن ہے کہ ہٹا دیا گیا ہو۔ ویسے وڈیو میں دوسرا لاکٹ ابھی بھی دکھائی دے رہا ہے
 
یہ ایک منٹ اٹھارہ سیکنڈ پر تھا، میں نے اس کا سکرین شاٹ دیکھا لیکن وڈیو میں یہ موجود نہیں۔ عین ممکن ہے کہ ہٹا دیا گیا ہو۔ ویسے وڈیو میں دوسرا لاکٹ ابھی بھی دکھائی دے رہا ہے
گانے کی تدوین کر دی گئی ہوگی۔ مجھے نہیں لگتا کہ کیٹی پیری نے جان بوجھ کر ایسا سین ڈالا ہوگا۔ :)
لگتا ہے میرا دوسرا مراسلہ اس تک پہنچ گیا ہوگا ;)
 

زیک

مسافر
بقول شخصے کیٹی پیری کو اللہ کی نہیں مصری خداؤں کی توہین کرنے پر فکر کرنی چاہیئے
 
Top