سعادت
تکنیکی معاون
چار سال پہلے، محفل کی گیارہویں سالگرہ کے موقعے پر سیدہ شگفتہ نے ایک لڑی کا آغاز کیا تھا جس کا عنوان تھا: ’اردو محفل – درست املاء ایک مختصر جائزہ‘:
پچھلے مہینے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی لڑی میں ظہیراحمدظہیر صاحب نے بھی محفل پر غلط املا کے مسئلے کا یوں ذکر کیا:
البتہ اس مرتبہ ٹھان لی تھی کہ کم از کم پندرہویں سالگرہ کے جشن کے دوران ہی کچھ نہ کچھ ضرور کرنا ہے، مختصر ہی سہی۔ سو تین دن پہلے املا نامہ کی ریپو کو اپنے پاس کلون کیا، اس کے لےآؤٹ اور سٹائلنگ کی کچھ جھاڑ پونچھ کی، مثالوں کی تفصیل دیکھنے کے لیے کھڑکی کی امپلیمینٹیشن کی، اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے: (ربط)
اگر اپ کو اس کے متن یا لےآؤٹ میں کوئی غلطی نظر آتی ہے تو براہِ کرم مطلع کیجیے۔ (خصوصاً، مثالوں کی تفصیل کی کھڑکی میں اگر کہیں آپ کو NAME NOT FOUND نظر آئے تو ضرور بتائیے۔) اگر آپ کے ذہن میں کوئی تجویز یا رائے ہے تو وہ جان کر بھی خوشی ہو گی۔
ابھی housekeeping کے کچھ کام باقی ہیں (جیسے ریپو کی README فائل میں تکنیکی تفصیلات درج کرنا وغیرہ)، لیکن عمومی استعمال کے لیے ویبسائٹ تیار ہے۔ اگلا اہم کام اس کے متن میں کمپیوٹر پر اردو لکھائی کے بارے میں تجاویز کا اضافہ کرنا ہے، جہاں آپ سب (خصوصاً محفل کی لائبریری ٹیم) کی مشاورت نہایت اہم ہو گی۔
اسی لڑی میں انہوں نے اردو محفل پر املا کی صورتحال درست کرنے کے لیے چند تجاویز بھی پیش کی تھیں، اور دیگر اراکین سے بھی رائے طلب کی تھی۔ میں نے اس کے جواب میں کچھ یوں کہا تھا:[…]
اردو محفل فورم کی روشن روایات میں آغاز سے ہی ایک یہ روایت شامل رہی ہے کہ یہاں املاء پر خصوصیت سے توجہ کی جاتی تھی اور ہے، ساتھ ہی غلط ہو جانے کی صورت میں اس کی درستگی پر بھی دھیان رکھا جاتا تھا۔ یہ کہنا شاید غلط نہ ہو کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب اردو محفل فورم پر املاء کی کوئی غلطی موجود نہ تھی تاہم مرور زمانہ کے ساتھ اس توجہ میں کمی آئی ہے اور فورم پر ارسال کیے گئے پیغامات میں املاء کی اغلاط میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ بتدریج یہ گراف بڑھ رہا ہے۔
[…]
اگر قاری درست املاء نہ جانتا ہو اور اردو ویب بشمول اردو محفل کو اردو زبان کے لیے ایک معیار و پیمانہ کا درجہ دیتا ہو تو وہ اسی املاء کو ہی اصل اور درست املاء سمجھے گا۔ یوں اگر غور کریں تو ہم خود اپنے ہاتھوں ایک معیاری پلیٹ فارم کو غیر معیاری زبان و املاء کا ذریعہ بناتے جا رہے ہیں یا بنا دیں گے۔
[…]
جس کے بعد ابن سعید نے اردو ویب کے گِٹہب اکاؤنٹ پر ایک ریپو بنا کر میرے حوالے کی، اور میں نے وہاں پر املا نامہ کے متن کو ایک باقاعدہ ویبسائٹ میں ڈھالنے کا کام شروع کیا۔ متن کی ٹائپنگ تو فاتح پہلے ہی کر چکے تھے اور ابن سعید نے ریپو کا ڈھانچہ بھی کھڑا کر دیا تھا، سو میں نے متن کو مارکڈاؤن فارمیٹ میں منتقل کرنا شروع کیا تاکہ جیکل کی مدد سے اسے ویبسائٹ کی شکل دی جا سکے۔ یہاں میری سست الوجودی کی داد دیجیے کہ اس کام میں تقریباً تین مہینے لگ گئے۔ بالآخر جب ویبسائٹ کی کچھ قابلِ قبول صورت نکل آئی اور اُس میں موجود مثالوں کو کِلک کرنے پر ان کے حروف اور یونیکوڈ ویلیوز کو چھوٹی سی کھڑکی میں دکھانے کی باری آئی… تو اگلے چار سال تک اس کو پلٹ کر دیکھا تک نہیں۔[…]
املا درست کرنے کے لیے ہمارے پاس املا نامہ کی صورت میں ایک بہت اچھا ذریعہ موجود ہے۔ کیوں نہ اس کا ایک جدید ایڈیشن وضع کیا جائے جس میں:
[…]
- قارئین کے پاس مثالوں کی املا اور ہجے وغیرہ دیکھنے اور سیکھنے کا ایک آسان طریقہ ہو۔ مثلاً، اگر آپ رچرڈ اشیدا کے نوٹس کو دیکھیں تو وہاں ہر مثال پر کلک کرنے سے ایک چھوٹی سی کھڑکی کھلتی ہے جس میں اُس مثال میں موجود حروف اور ان کی یونیکوڈ ویلیوز ترتیب میں درج ہوتی ہیں۔ اگر املا نامہ میں موجود مثالوں کو بھی اسی طرح پیش کیا جائے تو درست املا بھی سیکھی جا سکے گی اور کمپیوٹر پر اردو لکھائی کے مسائل پر بھی رہنمائی ملے گی۔
- اگر ہو سکے تو املا نامہ میں موزوں مقامات پر کمپیوٹر پر اردو لکھائی کے بارے میں چند سطروں کا اضافہ کیا جائے، مثلاً ئ + ے بمقابلہ ئے، یا کمپوزڈ اور ڈیکمپوزڈ فارمز کا تقابل، یا سپیس بمقابلہ ZWNJ، وغیرہ۔ (اس کے لیے پہلے خود ایک معیار پر متفق ہونا پڑے گا، اور میری رائے میں محفل کی لائبریری ٹیم اس کام کو بطریقِ احسن سرانجام دے سکتی ہے۔ ) (اگر املا نامہ میں ایسا اضافہ موزوں نہ ہو، تو ایک نئی ڈاکیومنٹ بھی لکھی جا سکتی ہے۔)
پچھلے مہینے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی لڑی میں ظہیراحمدظہیر صاحب نے بھی محفل پر غلط املا کے مسئلے کا یوں ذکر کیا:
اِس مراسلے کو پڑھنے کے بعد بےاختیار املا نامہ کا خیال آیا۔ اُس کی ویبسائٹ کا دورہ کیا، یادیں تازہ کیں، اور پھر بند کر دیا۔ایک بات جو میرے لئے (اور میں سمجھتا ہوں کہ بہت سارے دوسرے محفلین کے لئے بھی) سخت کوفت اور بدمزگی کا باعث بنتی ہے وہ اردو محفل پر غلط املا کا روز افزوں مسئلہ ہے ۔ پچھلے ایک دو سالوں میں یہ مسئلہ بتدریج شدت اختیار کرگیا ہے ۔ بخدا کئی دفعہ تو اردو ویب کھولتے کے ساتھ ہی اس لئے بند کردیتا ہوں کہ صفحۂ اول پر ہی کئی عنوانات "املائی حملہ" کے لئے تیار بیٹھے ہوتے ہیں ۔ آگے جانے کا دل ہی نہیں کرتا ۔
[…]
البتہ اس مرتبہ ٹھان لی تھی کہ کم از کم پندرہویں سالگرہ کے جشن کے دوران ہی کچھ نہ کچھ ضرور کرنا ہے، مختصر ہی سہی۔ سو تین دن پہلے املا نامہ کی ریپو کو اپنے پاس کلون کیا، اس کے لےآؤٹ اور سٹائلنگ کی کچھ جھاڑ پونچھ کی، مثالوں کی تفصیل دیکھنے کے لیے کھڑکی کی امپلیمینٹیشن کی، اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے: (ربط)
ابھی housekeeping کے کچھ کام باقی ہیں (جیسے ریپو کی README فائل میں تکنیکی تفصیلات درج کرنا وغیرہ)، لیکن عمومی استعمال کے لیے ویبسائٹ تیار ہے۔ اگلا اہم کام اس کے متن میں کمپیوٹر پر اردو لکھائی کے بارے میں تجاویز کا اضافہ کرنا ہے، جہاں آپ سب (خصوصاً محفل کی لائبریری ٹیم) کی مشاورت نہایت اہم ہو گی۔