اماّں باہر کھیلنے جاوٴں؟

ماں کی جیسے جان ہو نکلی
گھبرا کر بچّے سے بولی

رکو بیٹا ذرا رُک جاوٴ
پہلے باہر کا منظر دیکھ آوٴں

ماں کی بات اور گھبراہٹ پر
بچّہ ہنس کر ماں سے بولا
امّاں تم بھی حد کرتی ہو
کراچی میں رہ کر ڈرتی ہو

دیکھو پچھلے دو گھنٹوں میں
نہ تو کوئی گولی چلی ہے
نہ ہی کوئی لاش گری ہے

گولی چلنے، اور لاش گرنے میں
اب جو یہ وقفہ آتا ہے
اس کوہی تو اب ہم نے امّاں
امن کا نام دے دیا ہے!!

ندیم جاوید عُثمانی
 
Top