امیجیٹر (اردو ایڈیٹر) اب اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں دستیاب ہے

عادل سومرو

محفلین
کچھ عرصہ پہلے ہم نے آئی فون یوزرز کے لیے ایک اردو ایڈیٹر ایپ تیار کی تھی۔ تب اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے احباب کا تقاضا تھا کہ بالکل ایسی ایپ اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے بھی بنائی جائے۔ تب سے اس ایپ پر کام جاری تھا، جو اب کافی حد تک حتمی شکل کو پہنچ گیا ہے۔
یوں تو اردو اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے اس طرح کی کافی ایپس موجود ہیں، لیکن ہم نے اپنے لحاظ سے اس کو منفرد بنانے کی کوشش کی ہے اور کوشش جاری ہے۔
اس ایپ کے ذریعے آپ اپنے اینڈرائیڈ فون سے اردو رسم الخط میں مختلف فونٹس (مہر، جمیل نوری، نفیس، نوٹو وغیرہ) ، رنگوں اور سائز کے ساتھ ڈیزائننگ کر سکتے ہیں۔آپ کسی فوٹو کے اوپر اردو میں کچھ لکھنا چاہ رہے ہوں ہو یا سفید صفحے پر ، لکھیے اور اسے محفوظ کیجئے یا براہ راست سوشل میڈیا پر پوسٹ کیجیے۔
ہو سکتا ہے آپ کو بعض فنی یا تکنیکی خرابیوں کا سامنا ہو۔ان کی نشاندہی کیجئے۔ہم ان کو دور کریں گے۔ یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کیجیے۔شیئر کیجیے اپنے دوست احباب کو متعارف کروائیے۔
اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے ڈاؤنلوڈ لنک یہ ہے :
Imagitor - Urdu Arabic Persian text on photos - Android Apps on Google Play
آئی فون یوزرز کے لیے ڈاؤنلوڈ لنک یہ ہے:
Imagitor - Urdu Arabic Persian text on photos on the App Store

20748285_1385260501588885_872323122998963359_o.jpg
 
بادی النظر میں اچھی ایپ ہے۔ ابھی انسٹال کر کے ایکسپلور کیا ہے۔
میری نظر میں ایپلیکیشن فوٹیکس سے بہتر ہے۔ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ اور امیج لیئر مینجمنٹ دونوں کے اعتبار سے۔
چند آراء فوری طور پر ذہن میں موجود ہیں:
1۔ ٹیمپلیٹ محفوظ کرنے کی آپشن بھی رکھیں۔ جیسے بہت سے فیس بک پیجز ایک خاص ٹیمپلیٹ بنا لیتے ہیں اور ہر پوسٹ اسی ٹیمپلیٹ پر بنائی جاتی ہے۔
تو ٹیمپلیٹ سیو ہو سکے، تاکہ صرف ٹیکسٹ کی تبدیلی کے ساتھ نئی پوسٹ ڈیزائن کی جا سکے۔
2۔ اگر ٹیکسٹ دونوں طرف سے جسٹفائی کرنے کی آپشن ڈالی جا سکے، تو یہ شاعری پوسٹ کرنے والوں کے لیے بہت اچھی آپشن ہو گی۔
3۔ کسی ایکسٹرنل فولڈر سے فونٹ ریڈ کرنے کی آپشن بھی ڈال سکیں تو ضرور ڈالیں، تاکہ اگر کوئی اپنی مرضی سے کوئی نیا فونٹ استعمال کرنا چاہے تو کر سکے۔ عموماً فونٹ ڈویلپر ز کو موبائل پر فونٹ ٹیسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
4۔ لائن سپیسنگ بڑھانے یا کم کرنے کی آپشن ایڈ کی جا سکتی ہے۔

فی الحال اتنا ہی۔ :)

بہترین کاوش ہے۔ جزاک اللہ۔
 
عادل سومرو

محفلین
آپ کی آرا کا بہت شکریہ۔

1۔ ٹیمپلیٹ والی آپشن ہمارے وژن میں بھی ہے، انشا اللہ آجائے گا۔
2۔ اس پر کام چل رہا ہے۔
3۔ یہ بہت اچھا آپشن ہے، میں نے اس کو نوٹ کر لیا ہے۔
4۔ یہ بھی مستقبل میں آنے والے ورژن میں ڈال دیا جائے گا۔

بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا۔
 
اردو میں تحریر کردہ یہ تفصیلات پلے اسٹور پر بھی درج کر دیجیے۔ :):)
 
کیا ایسا ممکن ہے کہ اپلیکیشن کا فرنٹ اینڈ بنیادی طور پر اردو میں ہو اور انگریزی میں استعمال کرنے والوں کو انگریزی زبان کے انتخاب کا اختیار دے دیا جائے؟ :):)
 
عادل سومرو

محفلین
1۔ ٹیمپلیٹ محفوظ کرنے کی آپشن بھی رکھیں۔ جیسے بہت سے فیس بک پیجز ایک خاص ٹیمپلیٹ بنا لیتے ہیں اور ہر پوسٹ اسی ٹیمپلیٹ پر بنائی جاتی ہے۔
تو ٹیمپلیٹ سیو ہو سکے، تاکہ صرف ٹیکسٹ کی تبدیلی کے ساتھ نئی پوسٹ ڈیزائن کی جا سکے۔
3۔ کسی ایکسٹرنل فولڈر سے فونٹ ریڈ کرنے کی آپشن بھی ڈال سکیں تو ضرور ڈالیں، تاکہ اگر کوئی اپنی مرضی سے کوئی نیا فونٹ استعمال کرنا چاہے تو کر سکے۔ عموماً فونٹ ڈویلپر ز کو موبائل پر فونٹ ٹیسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تابش بھائی، آپ کے یہ اوپر والے دونوں پوائنٹس بڑے کام کے ہیں، ان پر کام حتمی شکل تک پہنچ چکا ہے، ایک دو دن میں ریلیز ہو جائے گا۔
 
شاہد یسین

محفلین
آپ کی آرا کا بہت شکریہ۔

1۔ ٹیمپلیٹ والی آپشن ہمارے وژن میں بھی ہے، انشا اللہ آجائے گا۔
2۔ اس پر کام چل رہا ہے۔
3۔ یہ بہت اچھا آپشن ہے، میں نے اس کو نوٹ کر لیا ہے۔
4۔ یہ بھی مستقبل میں آنے والے ورژن میں ڈال دیا جائے گا۔

بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا۔
ایک اور کام کر دیں. ٹیکسٹ کو جسٹیفائڈ کرنا ڈال دیں. یہ ابھی تک کسی ایپ میں آپشن نہیں دیا گیا. اس سے ایپ رینکنگ میں بھی اضافہ ہو گاScreenshot 2017 10 14 15 48 03 1
یہ صحیح کام نہیں کر رہا
 
آخری تدوین:

عادل سومرو

محفلین
ایک اور کام کر دیں. ٹیکسٹ کو جسٹیفائڈ کرنا ڈال دیں. یہ ابھی تک کسی ایپ میں آپشن نہیں دیا گیا. اس سے ایپ رینکنگ میں بھی اضافہ ہو گا
یہ صحیح کام نہیں کر رہا

جی محترم شاہد صاحب، جسٹیفائیڈ بہت ضروری چیز ہے۔ ایپ میں پیراگراف کے لئے تو جسٹیفائیڈ کام کرتا ہے، لیکن مکمل جسٹیفائیڈ، جسے فورس جسٹیفائیڈ کہتے ہیں۔ وہ نہیں ہوتا ابھی۔
لیکن ہوا یہ ہے اینڈرائیڈ کی بہت سارے فون اور ان کی مختلف سیٹنگز اور کمپنیاں ہونے کی وجہ سے چند موبائل فون پر مسائل آ رہے ہیں، ان کی درستی پر کام ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے جسٹیفائیڈ پر کام نہ ہو سکا۔
 
عادل سومرو

محفلین
یہ ٹیکسٹ کو ویب ویو کے ذریعے رینڈر کرنے کا طریقہ ہے، ہم ویب ویو کو استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ یہ مستقبل میں آنے والے فیچرز کے لئے ٹھیک نہیں رہے گا۔
 
:great:
 
Top