امید بہار

السلام علیکم !
اللہ کریم سے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ محفلین بخیر و عافیت سے ہوں گے۔
آپ سب محفلین سےاپنی کچھ دل کی باتیں اورارود محفل فورم کے حوالے سے اپنے خیالات میں شریک کرنے کے لیے ہم نے یہ لڑی بنائی ہے۔
پچھلے کافی عرصے سے محفل کے سناٹے ویرانیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس کی وجہ ذاتی مصروفیات ہیں یا عدم دلچسپی یہ آپ سب بہتر جانتے ہیں۔ہم خود پچھلے کئی عرصے سے محفل سے غافل رہے ہیں۔
اردو محفل کا گلستان جو ہر وقت اردو ادب کی تہذیب اور اردو شعر و سخن سے مہکتا رہتا تھا اب اس کی خوشبو دن با دن ماند پڑھتی جا رہی ہے۔ایسا نہ ہو کہ ہم اس منفرد اور علمی فورم کو کھو دیں۔ہمیں مل کر اردو محفل کے گلستان کو پھر سے سرسبز و شاداب کرنے کی جستجو کریں تاکہ موجود اور نئے آنے والے محفلین اردو ادب کے اس چشمے سے سیراب ہو سکیں۔
اس سلسلے میں ہمیں اپنی ذاتی مصروفیات سے اردو محفل کے لیے وقت نکلنا ہو گا۔اردو محفل سے وابستہ دلچسپی کو تروتازہ کرنا ہوگا۔روٹھے ہوئے محفلین کو منانا کر واپس محفل سے وابستہ کرنا ہوگا۔
بلاشبہ اردو محفل فورم نے بلامعاوضہ بلا رنگ ونسل جو صرف اردو زبان کی بیناد پر اس فورم سے وابستہ ہوئے اور جو وابستہ ہیں ان کی تربیت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔اردو محفل سے وابستہ کئی قابل تحسین علمی شخصیات کے علم سے سیکھ کر محفلین نے اپنی علمی اور ادبی سرگرمیوں میں خوب اضافہ کیا ہے۔
اردو محفل واحد انٹرنیٹ کی دنیا کا وہ پلیٹ فورم ہے جو ابھی تک اپنی بنیادی مقاصد پر عمل پہرا ہےاور تاحال اپنے بنیادی مقاصد قائم رہتے ہوئے اردو زبان کی تدریس اور تجوید کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
محفل کی رونقوں کو بحال کرنے اور بحال رکھنے کے لیے ہمیں مل کر اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔اپنی قومی زبان اور اردو ادب کے اس پلیٹ فورم کو اب ہماری توجہ کی ضرورت ہے۔ان ماند پڑی سرگرمیوں کو پھر سے تازہ کرتے ہوئے رونقوں کو آباد کریں اور اردو ادب کی خدمت میں اپنا حصہ شامل کریں۔محفل پر موجود علمی قابل قدر شخصیات ابھی تک اس فورم سے وابستہ ہیں اور اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود بلامعاوضہ قیمتی وقت اردو محفل فورم کو دیتے ہیں۔شوشل میڈیا کی دیگر ویب سائیڈ پر وقت برباد کرنے سے بہترہے کہ ہم اس فورم پر آ کر اپنی معلومات اور علم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔اپنی شخصیت میں نکھار لائیں۔
اب آپ محفلین اپنے علم اور اپنی حکمت کے موتی بکھرتے ہوئے محفل کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی تجویز دیں اور اس حوالے سے اپنی پر پر خلوص وابستگی کا ثبوت دیں۔
 
Top