عبدالقیوم چوہدری
محفلین
امین مسجدشمال مغربی چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں شاہراہ ریشم سے 2 کلومیٹر دور قصبہ تورپان کے مضافات میں واقع ہے۔ یہ مسجد 1779 میں ایغور بادشاہ خوجہ امین کی یاد میں اس کے بیٹے خوجہ سلیمان نے تعمیر کروائی۔ یہ علاقہ اس زمانے میں ترکستان کا حصہ تھا جسے چینی ترکستان یا شمالی ترکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسجد کا مینار 44 میٹر بلند ہے جو چین میں موجود مساجد کے میناروں میں سب سے بڑا ہے۔ مینار بنیاد سے 10 میٹر چوڑا اور بتدریج کم ہوتا ہوا 8۔2 میٹر رہ جاتا ہے۔ مینار کے اوپر جانے کے لیے 72 سیڑھیاں ہیں۔ یہ مسجدعالمی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دی جا چکی ہے اور 1992 سے عبادت کے لیے بند ہے۔