عمر سیف
محفلین
تازہ
انا کی جنگ جاری ہے
محبت ہی تو ہاری ہے
وفا بھی جھوٹ ہے اب تو
جفا کی زہر کاری ہے
سفر تنہا کیے جانا
یہی قسمت ہماری ہے
سبھی رستے تمھارے ہیں
مگر منزل ہماری ہے
بہت بےچین رہتا ہوں
مسلسل بےقراری ہے
مرے بن زندگی تم نے
بھلا کیسے گزاری ہے
بچھڑ کر اس کی یادوں سے
عجب وحشت سی طاری ہے
جنوں کی آخری منزل
محبت کی خماری ہے
کہیں کس سے شبِ فرقت
بس آنکھوں میں گزاری ہے
عمر سیف
انا کی جنگ جاری ہے
محبت ہی تو ہاری ہے
وفا بھی جھوٹ ہے اب تو
جفا کی زہر کاری ہے
سفر تنہا کیے جانا
یہی قسمت ہماری ہے
سبھی رستے تمھارے ہیں
مگر منزل ہماری ہے
بہت بےچین رہتا ہوں
مسلسل بےقراری ہے
مرے بن زندگی تم نے
بھلا کیسے گزاری ہے
بچھڑ کر اس کی یادوں سے
عجب وحشت سی طاری ہے
جنوں کی آخری منزل
محبت کی خماری ہے
کہیں کس سے شبِ فرقت
بس آنکھوں میں گزاری ہے
عمر سیف