انتظامیہ محفل کی توجہ کے لیے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم

میں انتظامیہ محفل کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہوں کہ قوانین محفل کے مطابق

اگر آپ کسی دوسرے سائٹ (بلاگ، خبروں کا سائٹ، وغیرہ) سے کچھ مواد نقل کر کے ادھر محفل پر پوسٹ کرتے ہیں تو اصل کا حوالہ اور ربط ضرور دیں۔

نہ صرف یہ بلکہ اگر آپ کسی خبر یا مضمون کا ترجمہ کرتے ہیں تو بھی اصل کا حوالہ اور ربط دینا لازمی ہے۔

اگر آپ حوالہ اور ربط نہیں دیں گے تو آپ کی ایسی پوسٹس کو فوراً ختم کر دیا جائے گا۔

درج ذیل پوسٹ سرقے پر مشتمل ہے جب کہ ان رکن نے کوئی ربط فراہم کیا نہ اصل مصنف کا نام ذکر کیا ۔

مسئلہ صحیح، حسن یا ضعیف کا نھیں ہے۔ اور یہ ہی مسئلہ آج کل منکران حدیث کا ہے۔ بدقسمتی سے یہ دور ہی ایسا ہے کہ دیسی گھی کو ڈالڈا بنا دیا جاتا ہے اور ڈالڈا کو دیسی گھی بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہی حال ہے کہ منکرانِ حدیث نے اہلحدیث کا لبادا اوڑ لیا ہے کہ اب ان کو کون جھٹلائے گا۔ ایسے ہی مذکورہ بالا البانی نام کے صاحب ہیں۔ جو کہ اپنے علمی کارنامے سے زیادہ اپنے مشھور حدیث اسکینڈل کے سبب منظرنامے پر نظر آئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم اگر آپ نے یہ سب کہیں سے نقل کر کے چسپاں کیا ہے تو اس کا حوالہ دینا چاہیے تھا۔

اصل تحریر کا ربط ایک رکن نے یہاں فراہم کیا :
jaamsadams صاحب :
باقی جو علمی باتیں کاپی پیسٹ کی گئی ہیں ، وہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب بہت پہلے اپنے "دورہ مسلم شریف کی نشست" میں عرض فرما چکے ہیں اور جس کا لفظ بہ لفظ ماہنامہ منہاج القرآن ، شمارہ ستمبر 2009ء میں بعنوان "دورہ صحیح مسلم شریف (نشست پنجم۔ i)" یہاں آن لائن بھی مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
خاطر جمع رکھئے کہ ڈاکٹر صاحب (یا ان کے گھوسٹ رائیٹرز) کی تحقیق کا جواب بھی جلد دیا جائے گا، ان شاءاللہ۔

ایک انٹر نیشنل لیول کے فورم پر ایک رکن کے اس علمی بد دیانتی کے مظاہرے پر مجھے حیرت بھی ہے اور افسوس بھی ۔
میں محفل کی ایک نئی رکن ہوں ۔ محفل کے قوانین کا مطالعہ کر چکی ہوں جو بلا شبہ بہت معقول ہیں ، مگر مجھے انتظار ہے کہ انتظامیہ مذکورہ بالا معاملے کا کب نوٹس لے گی ؟
 
شمشاد

لائبریرین
ان صاحب کو مطلع بھی کیا گیا۔ اب یہ تو ان کی اخلاقی ذمہ داری تھی کہ ربط فراہم کرتے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم

میں انتظامیہ محفل کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہوں کہ قوانین محفل کے مطابق

درج ذیل پوسٹ سرقے پر مشتمل ہے جب کہ ان رکن نے کوئی ربط فراہم کیا نہ اصل مصنف کا نام ذکر کیا ۔

اصل تحریر کا ربط ایک رکن نے یہاں فراہم کیا :

ایک انٹر نیشنل لیول کے فورم پر ایک رکن کے اس علمی بد دیانتی کے مظاہرے پر مجھے حیرت بھی ہے اور افسوس بھی ۔
میں محفل کی ایک نئی رکن ہوں ۔ محفل کے قوانین کا مطالعہ کر چکی ہوں جو بلا شبہ بہت معقول ہیں ، مگر مجھے انتظار ہے کہ انتظامیہ مذکورہ بالا معاملے کا کب نوٹس لے گی ؟

ہم کتنے معقول ہیں، اس کا تو معلوم نہیں، لیکن آپ سے گزارش ہے کہ آئندہ کسی معاملے کو اس طرح اچھالنے سے گریز کریں ورنہ آپ کو بین کر دیا جائے گا۔ فورم پر پیغامات کو رپورٹ‌ کرنے کا سسٹم موجود ہے۔ بہتر ہو گا کہ آئندہ اس کا استعمال کریں۔ شکریہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top