فہیم بھائی آپ بھول رہے ہیں
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھابھی حال ہی میں ہم نے بذاتِ خود یہ بھانڈا پھوڑا ہے کہ عرصہ کئی ملینیم سے یہ محفل روبوٹس کے ذریعے چلا ئی جارہی ہے۔ آپ کی اطلاع کے لیے ایک بار پھر عرض کرتے چلیں کہ روبوٹس نے مکمل قبضہ کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی عام ممبران کی تسلی تشفی کے لیےاپنے نام بھی منتظمین کے ناموں پر رکھ چھوڑے ہیں۔ یعنی
ہر چند کہیں کہ ہے، نہیں ہے
باقی خلیل بھائی ہماری چھوٹی سی عقل سے یہ تمام باتیں ٹکرا کر نکل گئی ہیںسب گول مال ہے۔ ڈھکوسلہ ہے۔ گویا آج آپ کے لیے انکشاف کا دن ہے۔ کیا آپ بھی آج اپنے آپ کو مسٹر ایڈرسن کی بجائے نیو کے طور پر نہیں جان چکے۔ آپ جو آج تک میٹرکس میں رہ رہے تھے، آخر کار سفید خرگوش کا پیچھا کرتے ہوئے حقیقتِ حال تک پہنچ ہی گئے۔اب ایک ہی طریقہ رہ گیا ہے۔ محفل کا راستہ اپنائیے یا اپنا راستہ ناپیے۔ ( فرام ناؤ آن، اِٹس آور وے آر دی ھائی وے)۔لانگ لیو روبوٹس
خلیل بھائی جس شخص نے کبھی ابن صفی کو نہ پڑھا ہو اسے کیا پتہ عمران کون اور اس کی حرکتیں کیا.فہیم بھائی کیا آپ کو مزاح پڑھنے کا کبھی اتفاق ہوا؟