انجيل مقدس پر تبصرے و تجاويز

مہوش علی

لائبریرین
شميل نے "انجيل مقدس عہدنامہ جديد" کي ڈيجيٹائزيشن شروع کي ہے
اس سلسلے ميں تبصرے و تجاويز يہاں پيش کريں

شميل، ميں نے ايک دفعہ ايک ويب سائيٹ ديکھي تھي جس پر کافي ساري مسيحي کتب پي ڈي ايف شکل ميں موجود تھيں
مگر يہ پي ڈي ايف يونيکوڈ سے بنائي گئي تھيں
چنانچہ ممکن ہے کہ اُس ويب سائيٹ والوں نے انجيل کو بھي ڈيجيٹائز کيا ہو
مزيد يہ کہ ميرے خيال ميں ترتيب کے مطابق کام عہد نامہ قديم سے شروع ہونا چاہيئے تھا، چنانچہ کوئي خاص وجہ کہ آپ نے پہلے عہدنامہ جديد کو چنا ہے؟
والسلام
 

دوست

محفلین
مجھے تو ایسے لگتا تھا کہ عہد نامہ قدیم صرف یہودیوں کی کتاب ہے؟؟
کیا عیسائی دونوں عہد ناموں کو مانتے ہیں؟؟
 

زیک

مسافر
شمیل: یہ ترجمہ کس کا کیا ہوا ہے؟

دوسرے نیٹ پر پی‌ڈی‌ایف میں بائبل کا نیا عہدنامہ موجود ہے۔ کیا وہ ٹیکسٹ فارمیٹ میں نہیں؟

دوست: عیسائی بائبل میں نیا اور پرانا عہدنامہ شامل کرتے ہیں۔ یہودی پرانے عہدنامے کو تاناخ کہتے ہیں۔
 
سسٹر مہوش علی : مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے کہ اردو میں ڈیجیٹل کام کیا بھی گیا ہے یا ‏نہیں ۔ اسی لیے میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں اردو میں ڈیجیٹل کام کر دوں ۔ براے مہربانی ‏آپ مجھے اس سائٹ کا پتہ بتایئے تاکہ میں وہاں سے معلومات حاصل کر سکوں اور ممکن ہو تو ‏وہاں سے اور دوسری کتب جن میں عہد نامہ قدیم شامل ہے ، کو ڈیجیٹل ‏ کر دوں ۔ ‏

مجھے انجیل مقدس ایک صاحب سے کل ہی ملی تھی جو میرے ساتھ شام میں جاگنگ کرتے ‏ہیں ۔ میں نے ان سے گزارش کی اور انہوں نے لا دی ۔ جوں ہی گھر پہنچا تو میں نے انجیل ‏مقدس پر کام شروع کر دیا ۔ ‏

زکریا بھائي : اس انجیل مقدس کا اردو ترجمہ پاکستان بائبل سوسائٹی کی جانب سے شایع کیا ‏گیا ہے ۔ یہ میرے پاس ایک کتابی شکل میں موجود ہے ۔ ‏
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مہوش ، کیا آپ مذکورہ سائٹ کی نشاندہی کرسکتی ہیں؟


شمیل،

میرے پاس انجیل مقدس کا جو نمونہ ہے اس میں عہد نامہ قدیم بھی شامل ہے اگر ضرورت ہوئی تو میں آپ کے پاس بھیج دوں گی۔
 

دوست

محفلین
اگر باببل میں عہد نامہ قدیم و جدید دونوں شامل ہیں تو اسے انجیل کہنا ٹھیک نہیں رہے گا۔ انجیل تو ایک ہی کتاب تھی۔ یہ تو کئی کتابیں ہوجائیں گی۔بشمول زبور توریت و کئی انبیاء کے صحائف وغیرہ۔
 
سسٹر شگفتہ : ایک بار یہ تسلی ہو جائے کہ انجیل کو یونیکوڈ اردو میں ڈیجیٹلائز نہیں کیا ‏گیا تو میں آپ سے درخواست کروں گا کہ آپ مجھے مذکورہ کتب ارسال کریں ۔ میں اسی وجہ ‏سے ٹائپنگ روکے ہوئے ہوں ۔ ‏

زکریا بھائی : میں نے اس کتاب کی ٹائپنگ میں کوئی بھی لفظ اپنے طور پر اردو میں ترجمہ کرنے ‏کی کوشش نہیں کی ۔ مثال کے طور پر " اضحاق " کو اضحاق ہی لکھا ۔ میں چاہتا ہوں کہ ‏عیسائی برادران میرے اس کام کو شر انگیزی نہ تصور کر لیں ۔ اس کتاب کے سرورق پر ہی لکھا ‏ہے ، انجیل مقدس ۔ کیونکہ یہ ترجمہ پاکستان بائبل سوسائٹی کی جانب سے ہے تو یقین انہوں ‏نے ہی اس لفظ کو تجویز کیا ہے ۔ ‏
 

مہوش علی

لائبریرین
شميل،
ميں نے وہ ويب سائيٹ اچھي طرح چيک کر ليا ہے اور وہاں بائيبل کو ڈيجيٹائز نہيں کيا گيا ہے، چنانچہ آپ آگے کام کر سکتے ہيں

شاکر،
انجيل ميں زبور و توريت وغيرہ شامل نہيں
بلکہ اس ميں صرف وہ کتب ہيں جو موسي عليہ السلام (عہد نامہ قديم) اور عيسي عليہ السلام (عہد نامہ جديد) پر نازل ہوئيں


ذاتي طور پر ميرے خيال ميں عہد نامہ قديم اس بات کا زيادہ حق رکھتي ہے کہ اسے پہلے ڈيجيٹائز کيا جائے
 

قسیم حیدر

محفلین
انجیل کا موجودہ ترجمہ بہت پرانا ہے اور اب اس کے کئی الفاظ متروک ہو چکے ہیں۔ انٹر نیشنل بائبل سوسائٹی نے ایک نیا ترجمہ کیا ہے۔ اور شاید مستقبل میں یہی چلے گا۔ اس ترجمے کو اتارنے کے لئے Click Here
میں نے اس لنک کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اب یہ کام کرے گا ان شاء اللہ
 

الف عین

لائبریرین
انجیل سے مراد ہپی محض نیا عید نامہ ہے جس میں چاروں اناجیل اور دوسری کتب ہیں۔ پرانا عید نامہ یا اولڈ ٹیسٹا مینٹ جو کتاب پیدائشسے شروع ہوتاہے اور جس میں کئ صحائف ہیں، اس کو شامل کیا جائے تو مکمل کتاب کو بائبل کہا جاتا ہے۔ اردو میں اس مکمل بائبل کا ترجمہ نہیں کیا گیا ہے اس لئے کنفیوژن ہوتا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شميل،
ميرے خيال ميں آپ بائيبل کي ٹائپنٹ شروع نہ کريں (في الحال)

اسکي وجہ يہ ہے کہ اوپر ديے گئے لنک ميں (يعني بائيبل کے نئے اردو ورژن ميں) انپيج استعمال کيا گيا ہے
لہذا بہتر ہو گا کہ اس تنظيم سے رابطہ کر کے اس کي انپيج فائلز حاصل کي جائيں اور پھر ان انپيج فائلز کو يونيکوڈ ميں تبديل کر ليا جائے

چونکہ يہ کام آپ نے سب سے پہلے شروع کيا تھا، اس ليے بہتر ہو گا اگر آپ ہي اس تنظيم سے رابطہ کر کے انپيج فائلز حاصل کرنے کي کوشش کريں
 
اعجاز نے آپ نے درست فرمایا بائبل عہد نامہ جدید اور قدیم دونوں پر مشتمل مجموعہ کا نام ہے جبکہ انجیل سے مراد محض عہد نامہ جدید ہی ہے۔ تورات ،زبور، وغیرہ اور دیگر کئی صحائف بلکہ یوں کہیے کہ انجیل کے ماقبل بنی اسرائیل کی تمام کتب مقدسہ کا مجموعہ عہد نامہ قدیم ہے جبکہ عہد نامہ جدید میں متی، مرقس، لوقا اور یوحنا کی کتب اور کچھ خطوط شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 27 ہے ۔ان میں سے کوئی بھی 70 عیسوی سے قبل کی تحریر شدہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ بات بھی اہم کہ یہود اور عیسائیوں کی بائبل بھی الگ الگ ہی ہیں رومن چرچ کا عہد نامہ قدیم بائبل یہود کا ایک ترمیم شدہ اڈیشن ہے جس میں بائبل یہود کے ساتھ ساتھ مزید 7 کتب شامل ہیں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
عیسایت کے بارے میں کتابوں کا ترجمہ

جب ہم انجیل کو یونی کوڈ میں بدلنا چاہیتے ہیں۔ تو اس کے ساتھ ان کتابوں کو بھی برقیانا چاہیے جو عیسائیت کے بارے میں لکھی گئی ہیں۔ رحمت اللہ کیرانوی کی کتاب اظہار الحق اس بارے میں ام الکتاب کی حیثیت حاصل ہے۔ اسے ضرور برقیایا جانا چاہیے۔ تقی عثمانی صاحب نے اسے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ میرے خیال میں وہ اسے برقیانے کی اجازت دے دیں گے۔ ان کا کتابچہ عیسایت کیا ہے بھی مفید ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
احمد دیدات کے کتابچے بھی اس میں شامل ہو سکیں تو کیا بات ہے۔ ان کا ادارہ شاید اس سلسلے میں تعاون کرے۔
 

زیک

مسافر
پنجابی کی ایک ضرب المثل ہے کہ کھیر بنا کر اس پر مٹی ڈال دی جائے۔ یعنی کوئی اچھا کام کر کے اپنے رویے سے اس کی اچھائی ختم کر دی جائے۔ لگتا ہے ہم بھی یہی کرنا چاہتے ہیں۔ اگر انجیل کو برقیا رہے ہیں تو کیا ضروری ہے کہ عیسائیت کے خلاف مسلم apologetics کو بھی برقیایا جائے؟ کیا آپ کو احمد دیدات کی تصانیف اور انجیل میں فرق محسوس نہیں ہوتا؟
 

دوست

محفلین
ہمیں تو اتنا پتا ہے کہ حقیقت کو ضرو عیاں ہونا چاہیے۔
ویسے پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا حساب ہی لگ رہا ہے مجھے تو۔ بائبل کی باقاعدہ سوسائٹی موجود ہے ان سے کیوں نہیں رابطہ کرکے اسے یونیکوڈ میں بھی شائع کرنے کا کہا جاتا۔
 
Top