متی کی انجیل
باب 1
یسوع مسیح ابن داؤد ابن ابراہام کا نسب نامہ ۔
ابراہام سے اضحاق پیدا ہوا اور اضحاق سے یعقوب پیدا ہوا اور یعقوب سے یہواداہ اور اسکے بھائي پیدا ہوے ۔ اور یہوداہ سے فارص اور زارح تمر سے پیدا ہوئے ۔ اور فارص سے حصرون پیدا ہوا اور حصرون سے رام پیدا ہوا ۔ اور رام سے عمینداب پیدا ہوا اور عمینداب سے نحسون پیدا ہوا اور نحسون سے سلمون پیدا ہوا ۔ اور سلمون سے بوعزراحب سے پیدا ہوا اور بوعز سے عوبیدروت سے پیدا ہوا اور عوبید سے یسی پیدا ہوا ۔ اور یسی سے داؤو بادشاہ پیدا ہوا ۔
اور داؤد سے سلیمان اس عورت سے پیدا ہوا جو پہلے اوریاہ کی بیوی تھی ۔ اور سلیمان سے رحبعام پیدا ہوا اور رحبعام سے ابیاہ پیدا ہوا اور ابیاہ سے آسا پیدا ہوا ۔ اور آسا سے یہوسفط پیدا ہوا اور یہوسفط سے یورام پیدا ہوا اور یورام سے عزیاہ پیدا ہوا ۔ اور عزیاہ سے یوتام پیدا ہوا اور یوتام سے آخز پیدا ہوا اور آخز سے حزقیاہ پیدا ہوا ۔ اور حزقیاہ سے منسی پیدا ہوا اور منسی سے امون پیدا ہوا اور امون سے یوسیاہ پیدا ہوا ۔ اور گرفتار ہو کر بابل جانے کے زمانہ میں یوسیاہ سے یکونیاہ اور اسکے بھائي پیدا ہوئے ۔
اور گرفتار ہو کر بابل جانے کے بعد یکونیاہ سے سیالتی ایل پیدا ہوا اور سیالتی ایل سے زربابل پیدا ہوا اور زربابل سے ابیہود پیدا ہوا اور ابیہود سے الیاقیم پیدا ہوا اور الیاقیم سے عازور پیدا ہوا ۔ اور عازور سے صدوق پیدا ہوا اور صدوق سے اخیم پیدا ہوا اور اخیم سے الیہور پیدا ہوا ۔ اور الیہود سے الیعزر پیدا ہوا را الیعزر سے متان پیدا ہوا اور متان سے یعقوب پیدا ہوا ۔ اور یعقوب سے یوسف پیدا ہوا ۔ یہ اس مریم کا شوہر تھا جس سے یسوع پیدا ہوا جو مسیح کہلاتا ہے ۔
پس سب پشتیں ابراہام سے داؤد تک چودہ پشتیں ہوئیں اور داؤد سے لیکر گرفتار ہو کر بابل جانے تک جودہ پشتیں اور گرفتار ہو کر بابل جانےسے لیکر مسیح تک چودہ پشتیں ہوئیں ۔
( جاری ہے )