اندرونِ سندھ کے علاقے پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ! آخر کیوں؟؟؟

محمداحمد

لائبریرین
تاریخ گواہ ہے کہ اندرونِ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ووٹ بنک کبھی بھی متاثر نہیں ہوتا۔ اور پپلز پارٹی چاہے کتنی ہی خراب کارکردگی دکھائے اندرونِ سندھ سے پیپلز پارٹی کو ووٹ ملنا ہی ملنا ہے۔

اس کی کیا وجوہات ہیں؟ کیا محفل میں موجود کوئی دوست جو اندرونِ سندھ سے تعلق رکھتا ہو اس بات پر روشنی ڈال سکتا ہے۔

اس بات کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

کیا:
1۔ اندرونِ سندھ کے علاقوں میں پپلز پارٹی واقعی عوام کی فلاح کے کام کرتی ہے؟
یا پھر:
2۔ پپلز پارٹی کو اندرونِ سندھ سے ووٹ صرف سندھی قومیت کے نام پر پڑتے ہیں؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اندرونِ سندھ کے لوگ کبھی نظریاتی بنیاد پر اپنا فیصلہ تبدیل بھی کرسکتے ہیں یا نہیں؟؟؟

اس سلسلے میں محفلین کی رائے درکار ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
پپلز پارٹی کو اندرونِ سندھ سے ووٹ صرف سندھی قومیت کے نام پر پڑتے ہیں۔ ایک سندھی اول آخرسندھی ہوتا ہے۔ پاکستانی اور مسلمان صرف اُسی وقت ہوتا ہے، جب کہیں مجبوراً اس کی ’ضرورت‘ پڑے۔ :) حضرت شاہ لطیف بھٹائی رحمہ اللہ علیہ ، جے سندھ کے بانی جی ایم سید، جی ایم سید کے نامزد کردہ سیاسی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو ( اور اُن کے سیاسی ورثاء)، جئے سندھ کا وفاقی سیاسی ونگ پیپلز پارٹی، یہ سب کے سب اہلِ سندھ کے ’ایمانیات‘ میں شامل ہیں۔ سندھ کے وہ سیاسی لیڈرز جو دیگر جماعتوں میں ”موجود“ ہوتے ہیں، وہ بھی پیپلز پارٹی کے ہی ”کورنگ نمائندہ“ ہوتے ہیں تاکہ جب کبھی پیپلز پارٹی بر سر اقتدار نہ ہو تو یہ دوسری حکمران جماعتوں میں رہتے ہوئے ان کے مفادات کی نگرانی کر سکیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اب آپ کی باری ہے رائے یا ریٹنگ دینے کی :p

میں نے یہ بات بطورِ خاص نوٹ کی ہے کہ پاکستان بھر میں اندرونِ سندھ کا علاقہ بطورِ خاص ایسا علاقہ ہے جہاں سے ووٹنگ کے رجحان میں کبھی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ اس امر کی بنیادی وجوہات اور اس کے سدِباب کے لئے ممکنہ حکمتِ عملی کے لئے میں نے یہ دھاگہ شروع کیا ہے تاکہ محفلین اس بارے میں اپنے رائے دیں اور کچھ بات سمجھ آئے۔
 

حسان خان

لائبریرین
سندھ میں لوگ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی ذات سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں اور بنیادی طور پر اس عقیدت کی وجہ سے ہی بیشتر لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈالتے ہیں۔ چاہے دوسرے علاقوں میں بھٹو مرحوم وفات پا چکے ہوں، لیکن سندھ میں کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بھٹو زندہ ہے۔
 

عسکری

معطل
میرے سندھی بھائی ذرا کلاسیک مائنڈ ہیں اسی لیے وڈیرے جاگیردار ان کو تعلیم جیسی چیز سے دور رکھے ہوئے ہیں ۔ اس صوبے پر بہت کام کرنا ہو گا بہت ہی زیادہ تب جا کر کچھ تبدیلی آئے گی
 

x boy

محفلین
ابھی نبیل گبول کا چکر چل رہا ہے
زرداری اور ذوالفقار مرزا کی سیاسی نورا کشتیاں
زبردست سندھی
کپھے کپھے سب کچھ کپھے
 
Top