انسان اشرف المخلوقات یا احمق الاحمقات؟

زیرک

محفلین
انسان اشرف المخلوقات یا احمق الاحمقات؟
کہنے کو ہم انسان اشرف المخلوقات ہیں لیکن ہمارے کام احمق الاحمقات سے بھی بڑھ کر ہیں۔ ہم سے اچھے تو یہ پرندے ہیں کہ جو تنکا تنکا جوڑ کر ایک چھوٹا سا گھونسلہ بناتے ہیں، پھر خاندان شروع کرتے ہیں، بچے پیدا کرتے ہیں، انہیں اڑنا اور اپنا رزق تلاش کرنا سکھاتے ہیں، جب سب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو اپنے پروں/بازوؤں کے پل پر اڑ کر کہیں اور چلے جاتے ہیں۔ کہیں اور اپنا نیا ٹھکانہ بنا لیتے ہیں، ہم انسانوں کی طرح گھر اور گھر کا سامان کا بٹوارہ کر کے ساری دنیا کے سامنے اپنا اور اپنے خاندان کا تماشا نہیں بنواتے بلکہ نقل مکانی کی صورت میں ماں باپ کے بنائے گھونسلے سے ایک تنکا تک نہیں لے جاتے، اپنے کسی من پسند درخت یا چٹان پر چار تنکے دوبارہ سے جوڑ کر نیا گھر بنا لیتے ہیں۔ کاش ہم صحیح معنوں میں اشرف المخلوقات ہوتے، اگر ایسا ممکن نہ ہوتا تو پھر میرے جیسا سر پھرا انسان نما مخلوق سے ایک پرندہ بننے کو ترجیح دیتا۔
 
Top