انسان تُو رَب سے ڈرتا کیوں نہیں؟

ساجدتاج

محفلین
111uzi1.gif



4has27p.gif


انسان تُو رَب سے ڈرتا کیوں نہیں؟

4has27p.gif



wh_84256375.gif





انسان اتنا کمزور ہے کہ چھپکلی، لال بیگ، چوہا اور دوسری چھوٹی چھوٹی چیزوں‌سے ڈر جاتا ہے۔

اور

بہادر اتنا ہے کہ اللہ سے نہیں‌ ڈرتا


سوچ اے انسان !



ویسے اگر اوپر دی گئی دو لائنوں‌کا جائزہ لیا جائے تو یہ وہ باتیں‌ ہیں‌جنہیں‌ہم سب جانتے ہیں‌تو مگر جان بوجھ کر فراموش کر دیتے ہیں۔ انسان کی سوچ کا اندازہ لگا کر تو دیکھیں‌تو کہ جس مخلوق کو اللہ تعالی نے بنایا انسان اُس سے کتنا ڈرتا ہے اور ایسی چیزوں‌سے ڈرتا ہے جو اُسے نقصان بھی نہیں‌پہنچاتی۔لیکن اُس پاک ذات سے نہیں‌ڈرتے جس نے ان تمام مخلوقات کو پیدا کیا۔حیرت کی بات ہے نا؟



انسان غریب ہونے سے ڈرتا ہے،


طاقتور انسان سے ڈرتا ہے،


حشرات سے ڈرتا ہے،


جانوروں‌سے ڈرتا ہے،


پرندوں سے بھی ڈرتا ہے،


دوستوں‌کی بیوفائی سے ڈرتا ہے،


نقصان کے ہونے سے ڈرتا ہے،


سچ بولنے سے ڈرتا ہے،


تنہائی سے ڈرتا ہے،


کھوکھلی بیوفائی سے ڈرتا ہے،


امتحان میں‌فیل ہونے سے ڈرتا ہے،


بجلی گرجنے سے ڈرتا ہے،


پانی سے ڈرتا ہے،


آگ سے ڈرتا ہے،




دیکھا جائے تو انسان ساری زندگی اپنی ڈر کر ہی گزارتا ہے۔لیکن بس ایک سے ہی نہیں‌ ڈرتا ہے اور وہ ہے اللہ۔ کتنے شرم کی بات ہے کہ جو پوری دُنیا کا خالق ہے اور جو ہر چیز کا مالک ہے ہم اُسی سے ہی نہیں‌ڈرتے۔کبھی اپنے آپ سے تنہائی میں‌یہ سوال کر کے تو دیکھیں‌کہ


ہم اللہ سے کیوں‌نہیں‌ڈرتے دوستو؟

تحریر : ساجد تاج

111uzi1.gif
 
Top