بنگلہ دیش کے وجود میں آنے کے بعد بھارت کے ساتھ اس کی ملحقہ سرحدیں سخت کر دی گئیں تا کہ کوئی بآسانی سرحد پار نہ کر سکے۔ اس غرض سے بارڈر کے اردگرد خار دار تاروں کا جال بچھا دیا گیا تھا۔ ادھر سپاہی بھی ہر دم چوکس رہتے۔ ایک رات پہرے پر موجود سنتری کو ایسے محسوس ہوا کہ کوئی سایہ ممنوعہ تاروں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سپاہی کی زوردار آواز گونجی۔ "ہالٹ" پھر دور سے بلند آواز میں پوچھا۔ "کون ہو تم؟" جواب میں خاموشی "کیا بنگالی ہو؟
" نہیں!
"بہاری؟
" نہیں!
"پٹھان؟
" نہیں!
"پھر کون ہو تم؟
انسان!
اور پھر دوسرے ہی لمحے ایک گولی انسان کے سینے کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔
" نہیں!
"بہاری؟
" نہیں!
"پٹھان؟
" نہیں!
"پھر کون ہو تم؟
انسان!
اور پھر دوسرے ہی لمحے ایک گولی انسان کے سینے کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔