انسٹالر درکار

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
مجھے فونٹ انسٹال کرنے کے لیے کسی مفت انسٹالر کی تلاش ہے۔
میں نے ایک انسٹالر Advanced Installer کو استعمال کیا ہے یہ ایک اچھا پیکیج بناتا ہے۔ اس کی سمپل(مفت) پراجیکٹ میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ ونڈوز 98، Me پر کام نہیں کرتا۔
مجھے ایسے انسٹالر کی تلاش ہے جو سبھی ونڈوز پر کام کرے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ مائکروسوفٹ Visual Studio ہی یہ سیٹ اپ پروگرام بنانے کے لیے استعمال کر لیں۔ اردو ویب کا فونٹ انسٹالر بھی Visual Studio.NET میں بنا ہوا ہے۔ فونٹ کی انسٹالیشن میں زیادہ پیچیدہ کام تو ہے نہیں، صرف فونٹ کو ونڈوز کے Fonts فولڈر میں کاپی کرنا ہوتا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
آپ کورل ڈرا کا Bitstream Font Navigator کیوں نہیں ٹرائی کرلیتے

اس میں یہ سہولت بھی ہے کہ آپ کسی بھی فونٹ میں کچھ بھی ٹیکسٹ لکھ کر دیکھ سکتے ہیں
 
عبدالرحمٰن

محفلین
فرضی نے کہا:
السلام علیکم!
مجھے فونٹ انسٹال کرنے کے لیے کسی مفت انسٹالر کی تلاش ہے۔
میں نے ایک انسٹالر Advanced Installer کو استعمال کیا ہے یہ ایک اچھا پیکیج بناتا ہے۔ اس کی سمپل(مفت) پراجیکٹ میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ ونڈوز 98، Me پر کام نہیں کرتا۔
مجھے ایسے انسٹالر کی تلاش ہے جو سبھی ونڈوز پر کام کرے۔
یہ کام تو وِن ریر بھی کرلیتا ہے اگر مقصد صرف یوزر کے سسٹم (ونڈوز کی فونٹ ڈائریکٹری) میں‌ فونٹ انسٹال کرنا ہے۔
 
فرضی

محفلین
جناب عبدالرحمان ۔ کیا ون ریر سے آپکی مراد winRAR ہے؟ اگر ہاں تو وہاں کس طرح پیکیج بنایا جاسکتا پلیز وضاحت کریں۔
نبیل بھائی۔۔۔ میں نے ویزؤل سٹوڈیو کو چیک کیا ہے وہاں تو کافی قوی ہیکل قسم کے 4، 5 پروگرام ہیں جیسے ویزؤل بیسک 2005 (300mb)وغیرہ۔۔ میرے خیال میں ان سے پنگا لینا میرے بس کا کام نہیں ہے۔
فہیم بھائی کورل ڈرا کے بٹ سٹریم فونٹ نیوی گیٹر کو چیک کرتا ہوں۔ لیکن مجھے نہیں لگتا اس پروگرم میں کوئی پیکج بنایا جاسکتا ہے۔
آپ سب کی دلچسپی کا بہت شکریہ۔
 
فرضی

محفلین
اللہ کے نام پہ بابا! ہے کوئی اللہ کا بندہ جو مجھے کسی سوفٹ وئیر انسٹالر کا پتہ بتا دے بابا۔۔۔ اللہ بھلا کرے گا بابا۔۔۔ اللہ آپ کو دس دس انسٹالر سے نوازے گا بابا۔۔۔۔۔۔۔۔بس ایک انسٹالر کا سوال ہے بابا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
فرضی نے کہا:
جناب عبدالرحمان ۔ کیا ون ریر سے آپکی مراد winRAR ہے؟ اگر ہاں تو وہاں کس طرح پیکیج بنایا جاسکتا پلیز وضاحت کریں۔
آپ مجھ سے میسنجر پر رابطہ کریں ۔۔۔ ان شاءاللہ آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ان شاءاللہ

میری ای میل میری پروفائل سے نوٹ کرلیں ۔۔۔
 
فرضی

محفلین
:cry: :cry: :cry: :cry: جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ بھلا کرے ساجد اقبال بھائی کا۔۔ اس نے ون رار میں پیکیج بنا دیا۔۔
ساجد بھائی اللہ آپ کو 1000 انسٹالروں سے نوازے :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
پی ٹی وی کے ایک پرانے پروگرام الف نون میں ننھا ایک اناڑی بھکاری بنا ہوا تھا اور وہ صدا لگا رہا تھا۔۔

جو دے اس کا بھلا۔۔ اور جو نہ دے ۔۔۔ اس کا فٹے منہ۔۔ :arrow: :idea: :shock: :(
 
عبدالرحمٰن

محفلین
فرضی نے کہا:
:cry: :cry: :cry: :cry: جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ بھلا کرے ساجد اقبال بھائی کا۔۔ اس نے ون رار میں پیکیج بنا دیا۔۔
ساجد بھائی اللہ آپ کو 1000 انسٹالروں سے نوازے :wink:
کیا آپ اسے یہاں شئیر کرسکتے ہیں۔۔۔؟
 
فرضی

محفلین
عبدالرحمان بھائی میں نے آپ کو م س ن میں ایڈ کر لیا ہے ابھی انسٹالر کا مسئلہ تو حل ہوگیا لیکن مجھے 950 اور مسئلے بھی حل کروانے ہیں۔ امید ہے آپ ایک اچھے معاون ثابت ہونگے :wink:
 
فرضی

محفلین
نبیل بھائی کیا کہنے۔ لیکن فٹے منہ کہہ کر جیہ سے مار تھوڑا ہی کھانی ہے۔
عبدالرحمان بھائی اصل میں مجھے اپنی سائٹ کے لیے پشتو کے ایک فونٹ کے لیے انسٹالر درکا ر تھا جو کہ ساجد بھائی نے حل کر دیا۔ میں نے ان سے گزارش کی ہے کہ یہاں پر ون رار میں اس پیکج بنانے کا طریقہ بتا دیں تاکہ میر طرح بہوتوں کا بھال ہوجائے۔
ان کا بنایا پیکیج ملاحظہ فرمائیں
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کرتے ہیں تو سٹارٹ میں جا کر رن پر یہ لکھیں

iexpress

ایک ونڈو کھل کر سامنے آئے گی جو دراصل ایک انسٹالر کا وزرڈ ہوگا۔ اس کو چیک کریں
 
ساجداقبال

محفلین
جی فرضی لالہ جی نوٹ فرما لیں Self Extracting Archive یا سادہ الفاظ میں انسٹالر(ویسے عام انسٹالر اس سے مختلف ہوتا ہے) بنانے کا طریقہ:
1۔ون رار(WinRaR) کھولیں۔
2۔ اوپرWizard (چنگیز خان کے آئیکن والا:wink: ) پر کلک کریں۔
3۔Create a new Archive والا ریڈیو بٹن منتخب کریںNext دبائیں۔
4۔ یہاں مطلوبہ فائل یا فائلیں(بعد میں بنائے گئے انسٹالر میں بھی فائلیں ڈال یا ختم کر سکتے ہیں) منتخب کریں۔
5۔ اپنے انسٹالر کو نام دیں اور آگے چلیں۔
6۔ یہاں create self-extracting (.exe) archive کا چیک باکس نشان زدہ کریں اور Finish دبا دیں۔
لیجیے آپکا انسٹالر تیار ہے۔اب آپ نے انسٹالر کا یہ ازبر کرانا ہے کہ وہ انسٹال کرتے وقت فائلیں مخصوص فولڈر میں کاپی کرے، جیسا کہ آپکےکیس میں ضروری ہے کہ فونٹ فائل C:/Window/Fonts کی ڈائریکٹری میں کاپی ہوں۔ اس کے لئے:
1) ون رار میں موجود رہتے ہوئے اس ڈائریکٹری میں جائیں جہاں ابھی آپ نے انسٹالر بنایا تھا۔ ون رار کے اپنے ایکسپلورر میں موجود رہتے ہوئے آپ آسانی سے مطلوبہ جگہ جاسکتے ہیں۔
2) انسٹالر پر ڈبل کلک کر کے اوپن کریں۔ اوپر دائیں طرف SFX والے آئیکن پر کلک کریں۔
3) نمودار ہونے والی ونڈو میں Advace SFX Options پر جائیں۔
4) یہاں Path to Extract میں اس فولڈر کا نام لکھیں جہاں انسٹالیشن کے موقع پر آپ فائلیں کاپی کرنا یا کروانا چاہتے ہیں۔ دوسرے معنوں میں انسٹالیشن کا ڈیفالٹ فولڈر۔(اس کیس میں C:/Windows/Fonts)
5) Text and Icon والی ٹیب پر جا کر آپ اپنے انسٹالر کیلیے اپنی مرضی کی ہدایات، آئیکن اور لوگو وضع کر سکتے ہیں۔
لیجیے اب آپکا انسٹالر مکمل تیار ہے۔ اس انسٹالر کو انسٹال ہونے کیلیے ضروری نہیں کہ صارف کے پی سی پر ون رار نصب ہو۔
 
فرضی

محفلین
ارے واہ ۔۔ یعنی چراغ تلے اندھیرا تھا۔ ہم انسٹالر کو ڈھوندنے در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے اور وہ اپنے گھر ہی میں موجود تھا۔ لیکن بہت چپ چاپ اور چھپا ہوا بیٹھا تھا۔۔ اتنی بھی کیا مروت۔۔ اللہ بھلا کرے آپ کا قیصرانی بھائی کہ آپ نے اس کا پتہ بتا دیا۔ بس اب کی بار اگر کام پڑا۔ تو کان سے پکڑ کر iexpress کو باہر نکالیں گے اور اپنا کام کروائیں گے۔
 
فرضی

محفلین
ساجد بھائی آج میں بہت خوش ہوں۔ اگر میں پاکستان میں ہوتا تو آپ کو دریائے سندھ کی اپنے گاؤں کی مچھلی کھلاتا۔ بہت مزہ آتا۔۔ لیکن۔۔ یہ مچھلی ادھار رہی۔۔۔۔۔انشا ءاللہ
اللہ آپکو جزائے خیر دے
 
کوئی بات نہیں‌۔ میں نے بھی اتنے عرصے بعد اس کو تلاش کیا تھا :p
 
ساجداقبال

محفلین
فرضی نے کہا:
ساجد بھائی آج میں بہت خوش ہوں۔ اگر میں پاکستان میں ہوتا تو آپ کو دریائے سندھ کی اپنے گاؤں کی مچھلی کھلاتا۔ بہت مزہ آتا۔۔ لیکن۔۔ یہ مچھلی ادھار رہی۔۔۔۔۔انشا ءاللہ
اللہ آپکو جزائے خیر دے
تاریخ بتادیں تاکہ میں اپنے گوگل کیلنڈر میں مچھلی الرٹ لگا لوں۔ میری یاداشت ذرا کمزور ہے۔ :x
 
Top