جی فرضی لالہ جی نوٹ فرما لیں Self Extracting Archive یا سادہ الفاظ میں انسٹالر(ویسے عام انسٹالر اس سے مختلف ہوتا ہے) بنانے کا طریقہ:
1۔ون رار(WinRaR) کھولیں۔
2۔ اوپرWizard (چنگیز خان کے آئیکن والا
) پر کلک کریں۔
3۔Create a new Archive والا ریڈیو بٹن منتخب کریںNext دبائیں۔
4۔ یہاں مطلوبہ فائل یا فائلیں(بعد میں بنائے گئے انسٹالر میں بھی فائلیں ڈال یا ختم کر سکتے ہیں) منتخب کریں۔
5۔ اپنے انسٹالر کو نام دیں اور آگے چلیں۔
6۔ یہاں create self-extracting (.exe) archive کا چیک باکس نشان زدہ کریں اور Finish دبا دیں۔
لیجیے آپکا انسٹالر تیار ہے۔اب آپ نے انسٹالر کا یہ ازبر کرانا ہے کہ وہ انسٹال کرتے وقت فائلیں مخصوص فولڈر میں کاپی کرے، جیسا کہ آپکےکیس میں ضروری ہے کہ فونٹ فائل C:/Window/Fonts کی ڈائریکٹری میں کاپی ہوں۔ اس کے لئے:
1) ون رار میں موجود رہتے ہوئے اس ڈائریکٹری میں جائیں جہاں ابھی آپ نے انسٹالر بنایا تھا۔ ون رار کے اپنے ایکسپلورر میں موجود رہتے ہوئے آپ آسانی سے مطلوبہ جگہ جاسکتے ہیں۔
2) انسٹالر پر ڈبل کلک کر کے اوپن کریں۔ اوپر دائیں طرف SFX والے آئیکن پر کلک کریں۔
3) نمودار ہونے والی ونڈو میں Advace SFX Options پر جائیں۔
4) یہاں Path to Extract میں اس فولڈر کا نام لکھیں جہاں انسٹالیشن کے موقع پر آپ فائلیں کاپی کرنا یا کروانا چاہتے ہیں۔ دوسرے معنوں میں انسٹالیشن کا ڈیفالٹ فولڈر۔(اس کیس میں C:/Windows/Fonts)
5) Text and Icon والی ٹیب پر جا کر آپ اپنے انسٹالر کیلیے اپنی مرضی کی ہدایات، آئیکن اور لوگو وضع کر سکتے ہیں۔
لیجیے اب آپکا انسٹالر مکمل تیار ہے۔ اس انسٹالر کو انسٹال ہونے کیلیے ضروری نہیں کہ صارف کے پی سی پر ون رار نصب ہو۔