سین خے
محفلین
انسٹنٹ دوسا کی کئی تراکیب انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ روایتی دوسا بنانے میں کافی وقت لگتا ہے۔ انسٹنٹ دوسا میں چاول کا آٹا اور بیسن استعمال ہوتا ہے۔
اجزاء
ایک کپ چاول کا آٹا
آدھا کپ بیسن
حسب ذائقہ نمک
ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر
ایک کھانے کا چمچ سرکہ۔ کئی افراد لیموں کا رس بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ایک بار اتفاق سے لیموں نہ ہونے پر سرکہ استعمال کیا تو مزا زیادہ اچھا محسوس ہوا۔
حسب ضرورت پانی۔
حسب ضرورت تیل، دوسا پکانے کے لئے
ترکیب:
آمیزہ تیار کر لیں۔ پانی اتنا شامل کریں کہ آمیزہ نہ ہی زیادہ گاڑھا ہو کہ توے پر پھیلایا ہی نہ جاسکے اور نہ ہی اتنا پتلا ہو کہ بہہ جائے۔
توے کو درمیانی ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ اگر توا زیادہ گرم ہوگا تو آمیزہ پھیلایا نہیں جا سکے گا۔
کھانا پکانے والے دو سے تین چمچ آمیزہ توے کے درمیان میں ڈالیں۔ پیچ سے باہر کی طرف چمچ سے آمیزے کو گول دائرے میں پھیلائیں۔
اب آنچ بڑھا دیں۔ میڈیم آنچ پر ڈوسا پکائیں۔
ایک چائے کا چمچ تیل دوسے پر اچھی طرح پھیلا دیں۔ کوشش کریں کہ دوسے کے اطراف میں بھی تیل لگ جائے۔
دوسے کے کنارے گولڈن ہونا شروع ہوں تو چھری سے ہلکے سے کنارہ توے سے الگ کریں۔ دوسا جب اچھی طرح پک چکا ہوتا ہے تو خود ہی کنارے چھوڑ دیتا ہے۔
اگر آپ کو لگے کہ دوسری سائیڈ بھی پکانی ضروری ہے تو دوسے کو توے پر پلٹ کر 30 سیکنڈ اور پکا لیں۔ ویسے ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ دوسا دوسری سائیڈ سے بھی پک چکا ہوتا ہے۔
دوسرا دوسا بنانے کے لئے توے کا ٹمپریچر کم کرنے کے لئے گیلے کپڑے سے توے کو صاف کیا جاتا ہے۔ یہ اس لئے بھی کیا جاتا ہے کہ دوسا چپکے نہیں توے پر۔ کبھی بہت زیادہ توا گرم ہو چکا ہو تو میں کرتی ہوں ورنہ مجھے ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
دوسا روایتی طور پر آلو کی سبزی اور ناریل کی چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ ناریل کی چٹنی میں تازہ ناریل استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر تازہ ناریل نہ ہو تو ایک دو چمچ انسٹنٹ کوکونٹ پاؤڈر دہی میں شامل کر کے مزیدار چٹنی بنائی جاسکتی ہے۔ چٹنی میں تھوڑا سا لیموں کا رس، نمک، پودنیے کے کٹے ہو پتے اور ہری مرچ شامل کر دیں۔ مزیدار چٹنی جھٹ پٹ تیار ہو جاتی ہے۔
اس ویڈیو میں دوسا بنانے کا طریقہ بہت ہی اچھی طرح دکھایا گیا ہے۔

آخری تدوین: