انفرادی تصدیق کے بغیر ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور نہیں کئے جا سکتے،اسدقیصر

انفرادی تصدیق کے بغیر ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور نہیں کئے جا سکتے،اسدقیصر
پشاور(اے این این)خیبر پختون خواہ اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے کہا ہے کہ انفرادی تصدیق کے بغیر ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور نہیں کئے جا سکتے،اپوزیشن والے میرے پاس آتے تو بھی ہر ایک سے الگ الگ تصدیق ضرور کرتا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے استعفوں سے متعلق تحریک انصاف کے بنیادی موقف کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کی منظوری کے لیے انفرادی تصدیق ضروری ہے ، اپوزیشن والے ان کے پاس آتے تو وہ پہلے انفرادی تصدیق ضرور کرتے ۔اس موقع پرسراج الحق نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت استعفے منظور نہ کرے۔
 
حکومت" استعفی نامنظور تحریک" کیوں نہیں چلاتی :)
ویسے میری خواہش تو یہی ہے کہ استعفی منظور کرا کے ضمنی الیکشن کرا دئے جائیں۔ اور عوامی تحریک اس طرح اسمبلیوں میں پہنچ جائے۔ اور پارلیمانی طریقے سے اپنی جد جہد کو آگے بڑھائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ویسے میری خواہش تو یہی ہے کہ استعفی منظور کرا کے ضمنی الیکشن کرا دئے جائیں۔ اور عوامی تحریک اس طرح اسمبلیوں میں پہنچ جائے۔ اور پارلیمانی طریقے سے اپنی جد جہد کو آگے بڑھائے۔
میری خواہش پوچھیں تو
انتخابی اصلاحات ہو جائیں اور آئینِ پاکستان پر عمل ہو جائے خواہ کوئی بھی جماعت اقتدار میں آئے۔
 
Top