عمران کافی بہتر ثابت ہوسکتے ہیں ، بس اپنی صفوں میں سے دوسری پارٹیوں کا کچرا نکال دیں اور کسی نامعلوم کے ہاتھوں میں نا کھیلیں ۔ شوکت خانم ہسپتال والے جذبے سے کام کریں اور اپنے پرانے مخلص ساتھیوں کو ساتھ رکھیں۔ غالباً نامعلوم ہاتھوں میں کھیلنے کی وجہ سے ہی ان کو بار بار یوٹرن لینے پڑتے ہیں۔یہ تو ہے ۔ عمران خان کبھی کبھی حیرت انگیز حد تک ناقابلِ پیشین گوئی ہو جاتے ہیں۔
ہم عمران خان کو "نسبتاً بہتر" سمجھتے ہیں۔ اللہ اُن کی فہم و فراست کو جلا بخشے اور اُن کی نیت کو پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے خالص کردے۔ ورنہ غیر مشروط حمایت ہماری طرف سے کسی کی بھی نہیں ہوگی۔ انشاءاللہ۔
یقین رکھیں مخلص لوگوں کو رب تعالی بہت عزت دیتا ہے۔