انوکھی بات بتاوں؟

مھر رشید

محفلین
پٹھانے خان کی اردو غزل کبھی کسی نے سنی؟
یقین نہیں آیا ناں؟
میں نے آن کے سامنے بیٹھ کر سنی۔ سازوآواز کے پورے اہتمام کے ساتھ ایک فنکشن میں۔انہوں نے یہ کلام گایا تھا۔

اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہو
کیا جانئے کب تک شب ہجراں کا دھواں ہو

میں ایک زمانے سے تجھے ڈھونڈ رہا ہوں
تم ایک زمانے سے خدا جانے کہاں ہو

میں اس کو ترے نام سے منسوب کرونگا
وہ پھول جسے قربت شبنم بھی گراں ہو
 
Top