انٹرنیشنل چلڈرن ڈیجیٹل لائبریری

انٹرنیشنل چلڈرن ڈیجیٹل لائبریری
انٹرنیشنل چلڈرن ڈیجیٹل لائبریری، نام سے ہی ظاہر ہے کہ بچوں سے متعلق ویب سائٹ ہے۔ جس میں دنیا بھر کے بچوں کے لئے انگریزی کے ساتھ عربی، فارسی، عبرانی، جرمن، اٹالین، چینی، فرنچ، روسی وغیرہ میں کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس سائٹ پر بچوں کی عمر اور پسند کی مناسبت سے کتب کو ترتیب دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر لوگوں کی کہانیاں، جنگل کی کہانیاں، پریوں کی کہانیاں، تصویری کہانیاں وغیرہ۔ یہ تمام کتابیں مفت دستیاب ہیں۔ (روحانی ڈائجسٹ جنوری 2009 ؍ سے اقتباس)

 
بالکل اظفر۔۔۔! ویسے بھی اس میں تمام مشہور زبانوں کی کہانیاں موجود ہیں ، صرف اردو ہی کی کمی ہے۔ آپ نے بھی تو اپنی ڈیجیٹل لائبریری جاری کی ہے۔ کیوں نا آپ ہی ان کتابوں کو اردو میں منتقل کریں۔
 
شوبی بھائی میرے خیال میں ترجمہ شدہ کتابیں وہیں رکھنی ہونگی۔ اور الگ سے اپنی سائٹ پر رکھنے کی اجازت کے معاملے میں مشتبہ ہوں۔
 
جی سعود بھائی۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ ان کی کاپی رائٹ پالیسی کے مطابق تو ایسا کرنا ’’خلاف قانون‘‘ ہے اور ایسا صرف اس صورت ممکن ہے اگر کتاب یا کہانی کے اصل خالق سے براہ
راست اجازت طلب کی جائے۔۔۔۔۔۔۔نہیں بھئی اظفر !۔۔۔۔کتابوں کو اردو میں نہ چھاپیں یا چھاپیں تو اپنی ذمہ داری پر!:beating:
 
Top