انٹرنیٹ ایڈریس اب عربی اور چینی زبان میں

زبیر حسین

محفلین
ابھی بی بی سی پر یہ خبر پڑھی کہ
انٹرنٹ کے ضابطہ کاروں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پہلی بار غیر لاطینی رسم خط کے علاوہ دوسری زبانوں کے خط میں بھی انٹرنیٹ کے ڈومینز کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد ہزاروں نئے ڈومینز سامنے آئیں گے۔
مزیدhttp://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/10/131024_new_domains_characters_mb.shtml

مزے کی بات یہ لگ رہی ہے کہ اگر عربی موجود ہے تو اردو کے بھی کافی سارے الفاظ عربی پورے کر سکتی ہے۔
ووو۔اردومحفل۔کام
ووو۔اردوجواب۔کام
 
محمدصابر

یہ "ووو" کیا ہے؟ :)
 
زبیر حسین

محفلین
لگتا ہے ہم نے خوشی میں کچھ زیادہ ہی کر دیا ۔
ویسے قیصرانی بھائی جیسا آپ کہہ رہے ہیں ایسا ہوا تو مزہ آدھا رہ جائے گا۔میں نے پاک لینکس چیک کیا تھا ورچوئل مشین پر ۔ پورے اردو کے ماحول میں تو "ووو۔اردو۔کام " ہی مزہ دے گا۔
 
زبیر حسین

محفلین
اردو محفل ڈاٹ آرگ ہے، ڈاٹ کام نہیں :)

جہاں تک میرا خیال تھا کہ یہ کچھ اس طرح کے ایڈریس ہوں گے
www.اردوویب.org
o_O
جناب ایک مثال تھی بس اور وہ میں آفس سے نکلتے وقت لکھ رہا تھا جلدی میں سب کچھ لکھا۔لیکن یہ اردو محفل ڈاٹ آرگ بھی مجھے کہیں نظر نہیں آیا ۔اردوویب ڈاٹ آرگ ضرور ہے۔
 
طمیم

محفلین
چونکہ اردو اور عربی میں بعض حروف کی یونی کوڈ ویلیوز میں فرق ہے اس لئے ویب ایڈریس ٹائپ کرتے وقت اگر اردو کی بجائے عربی کے حروف ٹائپ کئے گئے تو کیا پھر ویب سائٹ دستیاب ہوگی؟
ویسے اگر اعراب کا استعمال بھی ہوا تو میرا خیال ہے اور بھی مسائل پیدا ہوں گے۔
 
Top