انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لیے گوگل کروم براؤزر بطور پلگ ان

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزر سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براؤزر ہے، لیکن اسی انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ویب سٹینڈرڈز کی ناکافی سپورٹ کی شکایت کی جاتی رہی ہے۔ اور مائیکروسوفٹ کی جانب سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو اپڈیٹ کرنے میں تاخیر کی جاتی رہی ہے اور یہ اپڈیٹس بھی تسلی بخش نہیں ہوتیں۔ گوگل نے اس صورتحال کی درستگی کے لیے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لیے گوگل کروم براؤزر کا پلگ ان تیار کیا ہے۔ گوگل کروم براؤزر کی بدولت انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر میں نئے ویب سٹینڈرڈز جیسے کہ ایچ ٹی ایم ایل 5 اور دوسری اوپن سورس ٹیکنالوجیز کی سپورٹ شامل ہو گئی ہے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق گوگل کروم پلگ ان کے استعمال کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر میں جاوا سکرپٹ کی پرفارمنس کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ اس سے مائیکروسوفٹ کو خاصی شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ مائیکروسوفٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گوگل کروم پلگ ان کے استعمال سے یوزرز اپنے کمپیوٹر کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

حوالہ جات:
Internet Explorer, Now Powered by Google Chrome
Google Chrome Frame
IE 8 runs ten times faster with Google Chrome plug-in
 
Top