ابن سعید
خادم
بالآخر مائکروسافٹ کو عقل آ ہی گئی کہ ویب ڈیویلپرس کو انٹر نیٹ ایکسپلورر 6 کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے کچھ سنجیدہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا انھوں نے آئی ای 6 کاؤنٹ ڈاؤن نامی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس کا ٹارگیٹ عالمی سطح پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کے استعمال کو ایک فیصد سے بھی کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سائٹ کے اجرا کے وقت یہ تناسب تقریباً 12 فیصد ہے۔
http://ie6countdown.com/
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کم و بیش سبھی ویب ڈیویلپرس کے لئے کسی جانکاہ بھوت سے کم نہیں۔ سائٹ کی کل اس براؤزر کے لئے سیدھی کی جائے تو دوسرے ایڈوانسڈ اور سٹینڈرڈ براؤزرس میں سائٹ کی ٹانگیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ نیز ونڈوز ایکس پی کے ساتھ پری پیکیجڈ ہونے کے باعث اس کے بیج ساری دنیا میں بکھرے ہیں۔ اکثر لوگ اپگریڈ کرنے کا تکلف نہیں برتتے یا اس سے گھبراتے ہیں۔ اسی لئے جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس کی کم و بیش تمام مشہور لائبریریاں گھنٹوں آئی ای 6 کی کمپیٹبلٹی کو مینٹین کرنے پر صرف کرتے ہیں، پھر خواہ وہ ای ایکس ٹی جے ایس ہو، ڈوجو ہو، موچی کٹ ہو، مو ٹوولز ہو یا جے کوئیری۔