انٹرنیٹ کا استعمال اور کچھ احتیاطی تدابیر

ابن عثمان

محفلین

انٹرنیٹ کا استعمال اور کچھ احتیاطی تدابیر۔۔۔
انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے کچھ مفید چیزیں ہیں ۔دوست مجھ سے زیادہ ہی جانتے ہوں گے ۔ جو میرے علم میں ہے اس کو شیئر کنا چاہتا ہوں۔

اس وقت انٹرنیٹ پہ تمام رینکنگ سائٹس۔۔۔متفق ہیں کے پہلے نمبر پر استعمال ہونے والی سائٹ
Google
اور دوسرے نمبر پر
ہےYoutube
اور عام مشاہدہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی کو انٹرنیٹ پہ انہی سے ہی واسطہ پڑتا ہے ۔
انٹرنیٹ پر جو ویب سائٹس بالکل غلط ہیں ۔ ان پر تو ۔۔۔نہ جانا ۔۔۔حل ہے ۔
لیکن ان دو ویبسائٹس پہ نہ جانا ممکن نہیں ۔
اسی طرح سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر بھی گوگل کروم ہے ۔

اس کی کچھ مفید ایکسٹینشنز کے بارے میں بات کرنی ہے ۔

جب آپ کوئی لفظ سرچ کریں ۔۔۔۔تو اس لفظ کے میچ رزلٹس سامنے آتے ہیں ۔۔۔۔تو۔۔۔انٹرنیٹ کی دانستہ خباثت کی وجہ سے اس میں کچھ ایسے رزلٹ بھی ہوتے ہیں کہ جوغلط ہوتے ہیں ۔
گوگل کروم کی ایکسٹینشن ہے ۔

Personal Blocklist (by Google)
یہ ہلکی سی ایکسٹینشن ہے ۔اور گوگل کی اپنی سروس ہے غالباََ۔۔۔
اس کو انسٹال کرنے سے سرچ رزلٹ کی ہر سائیٹ کے نیچے بلاک کی آپشن آجائے گی ۔ جس کو کلک کرنے سے وہ سائٹ پھر آئندہ آپ کی سرچ میں نہیں آئے گی ۔
وہ ویب سائٹ بلاک نہیں ہو گی ۔ بس سرچ میں نہیں شو ہوگی۔
بعض ۔۔کی ورڈز۔۔۔جو بہت کامن ہیں اور ان کے رزلٹ غلط آتے ہیں ۔تو ان کو کھول کے جلدی جلدی وہ لنک بلاک کرتے جائیں اس طرح اس ایکسٹینشن میں لسٹ بنتی جائے گی ۔
اس ایکسٹینشن کی آپشن میں سے اس لسٹ کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ بھی کر لینا چاہیے ۔ تاکہ براوزر یا کمپیوٹر خراب ہوجائے تو وہ لسٹ دوبارہ سے نہ بنانی پڑے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر کوئی چاہتا ہے کہ ویب سائٹ ہی بلاک ہوجائے اس کے لئے ایک اور ایکسٹینشن ہے ۔
Block site
اس میں ویب سائٹ۔۔۔۔یا ویب سائٹ کا۔۔ سب لنک۔۔۔۔بلاک ہوجاتے ہیں ۔ جس کو آپ بلاک کریں ۔ رائٹ کلک میں ہی بلاک سائٹ کی آپشن آجائے گی۔
سرچ رزلٹ میں جو لنک آتے ہیں وہ رائٹ کلک سے فوراََ نہیں بلاک ہوں گے کیونکہ وہ پراپر لنک نہیں ہوتے ۔ بلکہ ان کو کھول لیں تو پھر اس کا اڈریس کاپی کرکے ۔۔۔اس ایکسٹینشن میں پیسٹ کریں ۔
کوئی ویب سائٹ کھلی ہو اور اس کا لنک پراپر۔۔۔اور ڈائریکٹ ہو تو اس پر رائٹ کلک کرنے سے وہ بلاک ہوجائے گی ۔
مثلاََ ۔۔۔یوٹیوب کے لنک ڈائریکٹ ہوتے ہیں ان پر رائٹ کلک سے ہی بلاک کردیا کریں ۔
اس ایکسٹینشن میں اڈلٹ ویب سائٹس کی بلاکنگ بھی ہے ۔
اس ایکسٹینشن کی ایک اور خصوصیت ۔۔۔۔
Keyword blocking
ہے۔
یعنی کوئی کثیر الاستعمال برا لفظ ہے ۔اور اس سے متعلق ہزاروں ویبسائٹس ہیں ۔
تو اس لفظ کو ایکسٹینشن کی آپشن میں ڈالنے سے وہ ساری بلاک ہوجائیں گی ۔
ریڈائرکٹ پیج۔۔۔۔یعنی بلاک ورڈ سائٹ پہ کلک ہوجائے ۔۔۔تو وہ ریڈائرکٹ ہو کر کہاں جائے تو اس کو۔۔گوگل ڈاٹ کام۔۔۔کا ہی ایڈرس لکھ دینا چاہیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک اور زبردست ایکسٹینشن جس سے میں بہت مستفید ہوتا ہوں ۔۔۔۔بہت اچھی ہے ۔
Video blocker
یہ بنیادی طور پہ ۔۔۔یوٹیوب کے لئے ہے ۔
یو ٹیوب میں آپ کو سب سے زیادہ اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جو آپ نہیں دیکھنا چاہتے ۔۔وہ بھی آپ کے سامنے آتا ہے ۔
خصوصاََ۔۔۔یو ٹیوب کا جو پاکستان میں ہوم پیچ ہے ۔۔۔۔اس کو کھول کرتو سر پیٹنے کا دل کرتا ہے ۔
آپ لوگ جانتے ہی ہیں ۔کہ کبھی وہ جاہل ہکیم (حکیم لکھتے ہوئے شرم آتی ہے ) عامل اور سنیاسی بابے جو اخباروں اور دیواروں پر لکھتے تھے اب انٹرنیٹ اور خصوصاََ یوٹیوب پہ آچکے ہیں ۔ اور ان کی سرگرمیاں چونکہ برصغیر میں ہی ہوتی ہیں تو ان کی ویبسائٹیں بھی اِدھر ہی ہوتے ہیں ۔تو ان کے رزلٹ پاکستانی یوٹیوب کے ہوم پیچ پہ آتی ہیں ۔۔وہ خبیث لوگ وڈیو کے پریویو پر ہی اردو میں اتنی خبیث عبارت لکھ دیتے ہیں کہ کیا کیا جائے ۔
اس کے علاوہ ظاہر ہے دوسرے غلط وڈیو یو ٹیوب چینل بھی ہیں ۔
اس ایکسٹینشن میں کسی بھی ایسی وڈیو پر رائٹ کلک کر کے آپشن آئے گی۔۔
Block videos from this channel
اس سے وہ پورا چینل ہی بلک ہوجائے گا ۔اور کبھی آپ کی رزلٹ میں نہیں آئے گا۔
اس سے آپ کو اس چینل کی ہر ہر وڈیو بلاک کرنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔
اس کے علاوہ۔۔۔
اس میں بھی ۔۔۔کی ورڈ ۔۔۔کی سہولت ہے ۔۔۔
یعنی بعض ویب سائٹس مثلاََ
Geo news….ary…express etc
اب یہ ویب سائٹس نیوز بھی دیتی ہیں اور خباثت کا مظاہرہ زیادہ کرتے ہیں ۔
تو اگران کو بلاک نہیں کر سکتے تو مخصوص ویڈیو جس کو بلاک کرنا ہے کا ۔۔کی ورڈ لے کر اس کو اپشنز میں ڈالتے جائیں ۔

تھوڑی سی مثال دینے لگا ہوں ۔۔ الفاظ کے لئے معزرت کہ ۔۔چارہ نہیں اس کے علاوہ
M,u..j’’r,a
ایک لفظ ہے
Sekcy
ایک لفظ ہے ۔امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔
ان کو آپشنز میں ڈال دیں کیونکہ ان ۔۔۔کی ورڈز۔۔۔پر مثبت ایک بھی وڈیو نہیں ہو سکتی ۔۔۔
اور غلط۔۔۔۔۔۔۔ہزاروں ۔۔۔نہیں ۔۔۔۔لاکھوں ۔۔۔۔بلکہ شاید کروڑوں ہوں۔۔۔
اب ایک لفظ ہے
Hot
اب یہ لفظ
Hot weather- Hot water- Hot areas
بھی ہو سکتا ہے ۔
سرچ کرتے ہوئے ۔۔۔۔افسوس کے ساتھ ۔۔۔۔۔اگرچہ یہ لکھتے ہی ۔۔۔سرچ جو تلقین کرتا ہے ۔۔۔وہ ہاٹ ماڈل ۔۔۔ہاٹ بالی وڈ ایکٹر وغیرہ ہی شو کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔
کیونکہ یہ زیادہ ہوتا جوہے ۔۔۔۔۔بلکہ شاید انٹرنیٹ چاہتا ہے کہ یہی زیادہ ہو۔۔۔۔۔
بہر حال کہنا یہ ہے کہ لفظ ۔۔۔ہاٹ جو مثال کے طور پر ہے ۔۔۔اگر بلاک نہیں ہو سکتا توہاٹ ماڈل ۔۔۔۔وغیرہ ۔۔۔کی ورڈ استعمال کرکے بلاک کیا جانا چاہیے ۔
اسی طرح ۔۔۔اڈلٹ ورڈز۔۔۔بلاک کریں ۔

اس میں اردو یعنی انپیج ورڈ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔استعمال ہو جاتے ہیں ۔

خبیث ہیلتھ چینلوں کے علاوہ جو وڈیو چینل جھوٹ بولتا ہو مثال کے طور پر ۔۔۔۔
فلانی ایکٹریس طارق جمیل صاحب کا بیان سن کر مسلمان ہو گئی ۔۔۔یا عظیم معجزہ ۔وغیرہ۔۔۔جن کا مقصد جھوٹ بول کر اپنی وڈیو پر کلک کروانا ہوتا ہے ۔۔۔۔
ایسا چینل چاہے اسلام کے نام پر ہو اس کو بھی بلاک کرنا چاہیے ۔
یا جو فرقہ واریت کے چینل ہیں ۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔
یوٹیوب استعال کرنے والے کوشش کیا کریں کہ وہ اگر اپنی اڈریس بار پہ ۔۔۔یوٹیوب کا بک مارک ۔۔یا فیورٹ آئکن ۔۔۔بناتے ہیں تو اس کا ایڈرس
Youtube.com
نہ ہی دیا کریں ۔۔۔کیون کہ اس کے ہوم پیچ پہ وہ وڈیوز آتی ہیں ۔۔۔۔۔
جو ۔۔۔زیادہ دیکھی جاتی ہیں ۔۔۔۔اور افسوس کے ساتھ ۔۔۔۔زیادہ گھٹیا چیزیں ہی دیکھی جاتی ہیں ۔۔۔
یا پھروہ چیزیں آتی ہیں کہ یو ٹیوب چاہتا ہے کہ وہ دیکھی جائیں ۔۔۔۔تو افسوس۔۔۔وہ بھی زیادہ تر گھٹیا ہی ہوتی ہیں ۔۔۔۔
چناچہ ۔۔۔بک مارک ایڈرس یوٹیوب کے ہی کسی ایسے چینل کا دیں جوآپ کسی کے سامنے کھولیں تو ہچکچائیں نہیں ۔۔
کیونکہ کوئی بھی چینل کھولیں تو ۔۔۔یو ٹیوب کی سرچ بار تو اوپر ہوتی ہی ۔۔۔۔تو ہوم پیچ کھولنے کی ضرورت ہی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایڈ بلاک۔۔۔تو لوگ استعمال کرتے ہی ہیں ۔۔۔وہ بھی ضرور ڈالنا چاہیے ۔
مشہور تو ایڈ بلاک پلس ہے ۔لیکن مجھے اس سے بھی اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔
Ublock origin
اس میں ایڈ بلاک کے علاوہ ایک اور آپشن ہے ۔۔۔
یو ٹیوب کے پیچز میں وڈیوز پہ ظاہر ہے تصاویر ہوتی ہیں ۔
اور کوئی ایسا چینل جو آپ بلاک نہیں کر سکتے وڈیو بلاکر کے ذریعے ۔۔۔لیکن اس چینل کی کوئی وڈیو پر غلط تصویر ہے کوئی ماڈل ۔۔۔ڈانس۔۔۔وغیرہ ۔۔۔۔یہ ۔۔۔جیو۔اے آر وائے۔۔۔۔وغیرہ نیوز چینل کے ساتھ ہوتا ہے ۔
تو اس وڈیو کی تصویر پر رائٹ کلک کر کے
Block element
کی آپشن استعمال کر کے اس کی تصویر ہمیشہ غائب ہی رہے گی۔
یہ ایڈ بلاک پلس میں بھی ہو جاتا ہے ۔ لیکن وہ ڈیلی موشن(اگرچہ ڈیلی موشن کسی کام کی نہیں) وغیرہ سائٹس پہ سپورٹ نہیں کرتا ۔۔۔
یو بلاک۔۔۔وہاں بھی چل جاتا ہے ۔اگرچہ اس کا استعمال ایڈ بلاک سے زیادہ آسان نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر ایکسٹینشن کی لسٹ اس کی آپشن سے کمپیوٹر میں محفوظ ضرور کیا کریں ۔۔تاکہ کمپیوٹر یا براوزر خراب ہو جائے یا دوسرے کمپیوٹر میں منتقل کرنے کے لئے ۔۔۔۔وہ لسٹ والی فائل استعمال ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکنڈ لاسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد جو جنرل طور پہ سب سے مفید چیز جو میں نے پائی ۔۔۔۔خصوصاََ۔۔۔آج کل بچے بھی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
ہماری حکومت اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے پچھلی گورنمنٹ میں تو خوب خباثت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بیہودہ ویب سائٹ بلاک نہیں کی تھی ۔۔۔جس کی ایک مثال دیتا ہوں کہ میں نے بعض صراحتاََ ۔۔۔پورن سائٹس کے نام لکھ کر ۔پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر سینڈ کئے کہ ان کو بلاک کیوں نہیں کرتے توآگے سے اس نے میل کی۔۔۔۔کہ یہ ہماری ٹرمز اینڈ کنڈشنز میں لکھا ہوا نہیں ۔۔۔ساتھ اس نے ٹرمز اینڈ کنڈنشنز کا انگلش لیٹر بھی لگایا ہوا تھا۔
بہر حال موجودہ گورنمنٹ کے بھی کافی عرصہ بعد۔۔۔۔انہوں نے بلاک تو کیا ہے پورن سائٹس کو ۔۔۔۔لیکن یہ پچاس فیصد یا ساٹھ فیصد کے برابر ہے ۔ وہ بیچارے اتنے نا اہل ہیں ۔۔۔۔یا دانستہ ایسا کیا ہے ۔۔۔۔
بہرحال کمپیوٹر میں انٹرنیٹ ایک
Dns server address
استعمال کرتا ہے جس سے ویبسائٹ کنٹرول ہوتی ہیں ۔۔۔۔
آپ نیٹ ورک کی آپشن کھولیں جونیچے رائٹ سائیڈ پہ ۔۔۔ٹائم۔۔اور والیم آئکن ۔۔۔کے ساتھ انٹر نیٹ کا سکرین آئکن ہوتا ہے ۔۔۔وہاں سے بھی کھل جاتا ہے ۔۔۔اور کنٹرول پینل سے بھی
اس میں رائٹ کلک آپشن میں جائیں ۔۔۔۔اس میں
Internet protocol version 4 (tcp/ipv4)
کھولیں۔۔۔۔
اس میں
Dns server address
کی جگہہ ہو گی۔۔۔وہ ونڈو کچھ اس طرح کی ہو گی
Open-DNS-Windows.png

اس میں ڈی این ایس ۔۔۔کی جگہہ خالی ہوگی ۔۔۔۔یعنی وہ آٹو میٹک ہو گا۔۔۔۔جو کہ ہمارے ۔۔۔۔پی ٹی اے ۔۔۔والوں کا ہے ۔۔۔۔جس میں پورن بلاکنگ۔۔۔۔۔پچاس یا ساٹھ فیصد ہے ۔۔۔۔۔
آپ ادھر ایڈرس اپنا لکھیں ۔ جو کہ ایک غیرملکی ویب سائٹ کی سروس ہے جنہوں نے
Family dns server
متعارف کروایا ہے ۔۔۔۔وہ یہ ہے
208.67.222.123
208.67.220.123
یہ ان دونوں خانوں میں ڈال دیں ۔۔۔۔اس کی بلاکنگ۔۔۔۔۔نوے فیصد یا پچانوے فیصد تک ہے ۔
اور اس کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ
Proxy servers
بھی یہ بلاک کر دیتا ہے ۔اکثر۔۔جن کے ذریعے سے لوگ بلاک شدہ ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بہت مفید چیز ہے ضرور ڈالیں ۔۔۔
یہ ڈی این ایس سرور ۔۔۔۔موبائل میں بھی ڈل جاتا ہے ۔۔۔۔
اور موڈیم میں بھی ڈل جاتا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخری بات۔۔۔

اس سب کے بعد ضروری بات یہ ہے کہ بعض اوقات گھر کے افراد نیٹ استعمال کرتے ہیں جن میں خواتین بھی ہوتی ہیں ۔
اسی طرح آج کل لوگوں نے بچوں کو بھی موبائل اور انٹرنیٹ پکڑا دیئے ہیں ۔۔۔
یہ سب خصوصاََ ان کے لئے ہے ۔
اور آپ جو سب کچھ کریں گے ۔آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔۔۔۔کہ بعض اوقات نا چاہتے ہوئے بھی جن غلط چیزوں کو دیکھ لے اس سے بچ جاتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔

یہ سب کچھ آپ کے اختیار میں ہے ۔۔۔۔آپ اس سب کو واپس بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔۔
تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ۔۔۔۔
آپ کو سوائے ایمان کے اور کوئی چیز نہیں بچا سکتی ۔۔۔۔ایمان کی کمی سے تو انسان کو بعض گناہوں کا بھی احساس نہیں ہوتا کہ ۔۔۔یہ بھی گناہ ہے کہ نہیں۔۔
اور ایمان ۔۔۔۔۔۔یا ۔۔۔احسان۔۔۔۔۔وہ کیفیت ہے کہ ۔۔۔۔اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے ۔۔۔۔۔کے علاوہ ۔۔۔۔۔آپ کو کوئی چیز نہیں بچا سکتی۔
اس کے لئے نیک اعمال ۔۔عبادات ۔۔۔نماز،تلاوت، پردہ ،نظر نیچی رکھنا۔۔وغیرہ۔۔۔۔۔ کا اہتمام بہت ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو ایمان و اعمال کی زیادتی عطاء فرمائے ۔ آمین۔​
 
جاسمن

لائبریرین
ابن عثمان!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
ان مفید ترین تراکیب کی اشد ضرورت تھی۔ مجھے اتنی سمجھ تو نہیں ہے لیکن جب یہ استعمال کرنے لگوں گی تو شاید راہنمائی کی ضرورت پڑے۔
یہ حقیقت ہے کہ کیچڑ کے ایک چھینٹے کے نیچے پورا جوہڑ چھپا ہے۔یہ ایک چھینٹا ایک لفظ ہے،ایک کلک ہے۔اور اللہ نے اگر ایمان کی مضبوطی دی ہے۔۔۔تب ہی پورے جوہڑ سے بچا جا سکتا ہے۔
آپ کی بات درست ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ ہم کوئی ہلکی پھلکی چیز کھولتے ہیں تو آگے غلاظت کا کوئی نمونہ ہوتا ہے۔۔۔ایسے میں خود اپنے آپ سے شرمساری محسوس ہوتی ہے۔اور اللہ سے تو شرمندگی ہوتی ہی ہے۔
آپ کا یہ مضمون مجھے بہت پسند آیا۔آپ نے بہت تفصیل سے ہر چیز واضح کی ہے۔اور سٹائل بھی ہلکا پھلکا ہے۔
اللہ آپ کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
اس میں بس کمی یہ ہے کہ ۔۔۔افسوس کے ساتھ ۔۔۔۔۔موبائل ، ٹیبلیٹ پہ انڈرائڈ میں ۔۔۔
یو ٹیوب کی کچھ وڈیوز بلاک کرنے۔۔یا وڈیو چینل۔۔۔یا ۔۔کیی ورڈ بلاکنگ۔۔۔ کی کوئی سہولت نہیں میرے علم کے مطابق۔
او ر کمپیوٹر میں بھی تمام براوزرکو ۔۔۔کروم ، فائر فاکس ،اوپرا(انٹرنیٹ ایکسپلورر کو نکال کے)۔۔۔وغیرہ کو یہ سہولت صرف ایک ہی کمپنی فراہم کرتی ہے ۔۔جس کی ایکسٹینشن ۔۔۔
Video blocker
ہے ۔۔اور ابھی ان کا ۔۔۔انڈرائڈ۔۔۔۔ پہ ۔۔۔ایپ۔۔۔نہیں آئی۔
یو ٹیوب کی اپنی فلٹرنگ کی ایک آپشن ہے تو صحیح ۔۔۔۔جو کہ
Setting>search>safesearch filtering>
میں جا کر سیف سرچ کو
Strict
کر کے ہوتی ہے ۔
YouTube_Restrict-2.jpg

لیکن وہ میرے حساب سے ۴۰ سے ۵۰ فیصد تک اڈلٹ وڈیوز یو ٹیوب کی ۔۔۔کو بلاک کرتا ہوگا ۔۔
لیکن اس فلٹرنگ کو برصغیر کا گند سمجھ نہیں آتا ۔۔چناچہ وہ فلٹر نہی ہو پاتا۔۔۔
اور کئی وڈیوز جو فلٹر نہیں کرنی ۔۔۔وہ ۔۔ کردیتا ہے ۔۔۔۔
بہرحال یہ بھی کر دینا چاہیے۔نہ ہونے سے تو بہتر
لیکن ظاہر ہے ۔۔۔
Video blocker
والی بات نہیں ہے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر کے استعمال میں اسی لئے کمی آتی جارہی ہے کہ اس کی ایکسٹینشنز یا ایڈونز ہوتے ہی اتنے کم ہیں ۔۔۔اور وہ خود بھی استعمال میں بہت ہیوی ہے ۔ کیونکہ مائکروسوفٹ کی توجہ تو ونڈو بنانے کی طرف ہے اس کے ایک جز پر زیادہ توجہ نہیں ۔ اسی لئے دنیا میں اس کا استعمال پانچویں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے ۔
اب ونڈوز ۔۱۰۔ کے لئے انہوں نے لائٹ ویٹ براوزر ۔
Microsoft edge
کے نام سے بنایا ہے ۔ابھی چیک نہیں کیا۔لیکن ابھی اس کے بھی پلگن بہت کم ہوں گے۔ اور دوسرا وہ پچھلی ونڈوز میں معلوم نہیں ڈلتا بھی ہے کہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو ٹیوب کے علاوہ مجموعی حوالے سے ۔۔۔اڈلٹ بیہودہ سائٹس کی بلاکنگ کے لئے۔۔۔
Dns setting
تو ضرور اپلائی کریں ۔۔وہ تو ہر جگہہ ہو جاتی ہے ۔
اگر موبائل ۔یا ۔ٹیبلیٹ۔۔میں ونڈوز ہے تو ظاہر ہے اس میں تو ۔۔۔وڈیوبلاکر سمیت اوپر بتایا گیا سب کچھ اپلائی ہو جائے گا۔
لیکن آج کل زیادہ تر ۔۔۔۔موبائل میں
Android
ہی ہوتا ہے ۔۔۔تو اس میں موڈم کے اندر ہی۔۔
Dns server address
ڈال دینا چاہیے ۔۔۔
اور گھروں میں عموماََ۔وائی فائی ۔گھر کے موڈم سے ہی لیا کیا جاتا ہے ۔۔۔تو اس میں یہ دو لائنیں لکھ دیں تو یہ جو جو اس وائی فائی سے نیٹ لے گا۔۔۔اس پر وہ
Dns setting
اپلائی ہو گی ۔
اگر وائی فائی نہ بھی ہو۔۔۔موبائل کا اپنا نیٹ ہوتو پھر اس میں یہ ڈی این ایس ڈالنے کے لئے ۔۔
آپ سیٹنگ میں جائیں ۔
اور آپ جس نیٹ ورک کو ایکسس کررہے ہیں ۔اس کو تھوڑی دیر پریس کر کہ چھوڑیں تو ونڈو آئے گی۔
اس پر ۔۔

Modify network
کو پریس کریں۔

بعض موبائل میں ۔
Advanced
کا بٹن ہو گا۔
اس میں
Ip setting
DHCP
سے بدل کے
Static
کردیں۔تو آگے ایک اور ونڈو کھلے گی جس میں
Dns setting
کے لئے دو خانے ہوں گے۔۔
DNS 1 and DNS 2
۔بعض اوقات ان میں گوگل کا
Dns address
لکھا ہوتا ہے جو۔
8.8.8.8
8.8.4.4
ہے ۔ اس کو آپ چینچ کردیں اور وہی اوپر دیا گیا فیملی ڈی این ایس دے دیں ۔یعنی
208.67.222.123
208.67.220.123

بہتر تو یہی ہے کہ موڈیم میں ہی کردینا چاہیے ۔

کیونکہ مہمان بھی آکر یہی کہتا ہے ۔۔۔۔وائی فائی کا کیا پاس ورڈ ہے ؟
وہ بھی استعمال کرے گا تو سیٹنگ اپلائی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انڈرائڈپہ سارا کچھ چونکہ ۔۔۔ایپس۔۔۔پر ہی چلتا ہے ۔۔۔اور ۔۔۔ایپ۔۔چاہے ۔۔۔اسلامی ہو ۔۔۔لوگوں نے اس پر ۔۔ایڈ۔۔۔لگائے ہوتے ہیں ۔۔۔اسی لئے ۔۔۔انڈرائڈ ۔۔پر ابھی تک کوئی صحیح ۔۔۔ایڈ بلاکر ۔۔۔تک نہیں آیا۔۔۔ایک کڈز یو ٹیوب ۔۔ایپ ہے ۔۔۔جو بالکل کسی کام کا نہیں ۔۔۔
بچوں کو تو ویسے ۔۔۔کارٹون کیا موبائل دینا بھی نقصان دہ ہی ہے ۔۔۔۔ایک غیر ملکی پاکستانی کی وڈیو وائرل ہے اس میں اس نے بتایا تھا کہ ۔۔۔۔
مائکروسافٹ کے چیئر مین ۔ بل گیٹس ۔۔۔اور ایپل ۔۔کے سٹیو جابز۔۔۔۔کے گھر میں بچوں پر ایک خاص عمر تک تمام ۔۔گیجٹس ۔۔موبائل وغیرہ ۔۔۔بین ۔۔۔ہیں ۔۔۔کیونکہ اس سے بچے کی اپنی قدرتی صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں ۔۔
لیکن چونکہ افسوس۔۔۔ہمارے یہاں سارے یہ کرتے ہیں ۔۔۔تو ان کے لئے کم برائی کو اختیار کرتے ہوئے یہی مشورہ ہے کہ بچوں کے لئے نیٹ پر ۔۔۔خصوصاََ۔یو ٹیوب پر بلاکنگ۔۔۔۔چاہے ۔۔۔وڈیو بلاکر ہو بھی تو ۔۔۔اتنامفید نہیں ۔
ان کے لئے مخصوص وڈیوز۔۔۔اصلاحی، تعمیری ۔۔۔ڈاون لوڈ کرکے ۔۔۔اور نیٹ آف کر کے ان کو موبائل ، ٹیب ، کمپیوٹر دیں۔۔۔
 
بھائی اگر یوٹیوب پر آپ سرچ اسلامک کررہیں ہیں اور اگر غلطی سے کوئی اور ویڈیو بھی اُس کی سرچ بار میں آرہی ہیں تو آپ یوٹیوب والوں کو رپورٹ کر سکتے ہیں وہ ایسی ویڈیو یا تو بند کردیتے ہیں یا وارننگ دے کر صحیح کرادیتے ہیں
 
نہیں دوست ۔ افسوس کے ساتھ ایسا نہیں ہے ۔
آپ کے علم میں ہوگا کہ یہ جو ۔۔۔سال کے قریب یو ٹیوب پاکستان میں بند رہی ہے ۔ وہ کیوں بند رہی ہے ۔ وہ اسی لئے کے اجتماعی طور پہ اسلام کے خلاف وڈیوز آئیں تھیں ۔ جو کہ پاکستان کے آفیشل (جیسا کہ سنا ہے ، پکی معلومات نہیں، لیکن قرائن بتاتے ہیں کہ صحیح ہے ) طور پر ان سے ریموو کرنے کا کہنے پر بھی انہوں نے بات نہیں مانی تھی ۔۔۔۔۔تو اکیلے آدمی کی کون سنتا ہے ۔
اور توہین وغیرہ سے متعلق مواد آج بھی موجود رہتاہے ۔
جی بالکل رپورٹ کی آپشن موجود ہے ۔۔کوئی خاص فائدہ نہیں ہے اس کا ۔
اور عموماََ اس کا کچھ استعمال ہو بھی تو وہ login ہو کر ہوتا ہے ۔
اور اکثر لوگ login کے بغیر یو ٹیوب استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے یہ کم لوگوں کے لئے ہوگا۔
دوسرا ایک بھائی کے مطابق عام مشاہدہ ہے کہ اگر وڈیو رپورٹ کرنا کسی وائلنس ، یا زیادہ نیوڈٹی (جتنا اُن کا معیار ہے )، یا کسی اور مذہب کے جزبات کو مجروح کر رہی ہو تو رپورٹ کرنے سے (اگر ان کی پالیسی سے نہ ٹکرائے ) ریموو ہو بھی جاتی ہے ۔
لیکن اسلام کے خلاف ہو تو ریموو نہیں ہوتی کیونکہ یہاں ’’آزادی رائے کے اظہار‘‘ کا مسئلہ آجاتا ہے ۔
اور یہ تو مذہب کے حوالے سے ہے ۔
Modesty کے حوالے سے تو ظاہر ہے آپ کا ایک معیار ہے ۔ کسی دوسرے کا اور معیار ہے ۔ اس کو رپورٹ کرنے سے اس کو کوئی ریموو نہیں کرتا ۔
اسی لئے انفرادی طور پہ اس سے لڑنا پڑتا ہے ۔
اس لئے video blocker ہی مفید ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی دو تین مہینے سے ۔۔۔یو ٹیوب نے ۔۔۔آپ کو معلوم ہوگا کہ اپنا layout تبدیل کیا ہے ۔اس وجہ سے video blocker کام نہیں کر رہا تھا ۔
ابھی غالباََ پچھلے مہینے اس کے creator نے اس کو update کر دیا ہے ۔
 
بھائی جو ایمان کا بلوکر ہے اُسے نیکیاں کرکرکے مضبوط دیوار بنادو تاکہ شیطان گھنسا بھی چاہے تو وہ موٹی دیوار دیکھ کر ہی افسُردہ ہوجائے ۔
 
ویسے بھی اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اُس کے حرجانے میں اپنے اوپر سزا لگائیں کہ اگر میں نے جھوٹ بولا تو میں ۱ ہزار دفعہ درود پاک پڑھونگا اگر میں نے کسی کی غیبت کی تو اُس کے حرجانے میں ایک روزہ رکھونگا اور اگر پھر بھی شیطان گناہ کرائے جائے تو آپ اپنی سزا کو بڑہاتے جائیں انشااللہ فائدہ ہوگا ۔
 
آئی پی ایڈریس ہر کنکش کا الگ نمبر ہوتا ہے اور اگر ہم شئیرنگ میں نیٹ استعمال کر رہے ہیں تو ایڈریس بدل نہیں سکتے
مثال کے طور پر پی ٹی سی ایل کا ایک کنکشین لگا کر دس لوگوں کو تار دینا
 
جاسمن

لائبریرین
ابنِ عثمان!
السلام علیکم۔
1۔میرے لیپ ٹاپ کے ساتھ یہ مسلئہ ہورہا ہے کہ میں جب گوگل کھولتی ہوں تو بہت بُرا اشتہار آتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اس اشتہار کو کیسے ہٹاؤں؟؟؟یہ ابھی کچھ دنوں سے شروع ہوا ہے۔
بہت پریشان ہوں۔ کسی سے مدد بھی نہیں لے سکتی۔ بچے بھی کچھ سرچ کرنے کے لئے کھولتے ہیں۔ ان کے استعمال کرنے سے پہلے میں اسے ہٹانا چاہتی ہوں۔ اس پہ نہیں اور ہاں لکھا ہے۔ اگر نہیں پہ کلک کروں تو آگے اور گندا مواد ہے۔ میں ازحد پریشان ہوں۔
2۔دوسرا مسلۂ یہ ہے کہ کوئی سائیٹ کھولوں تو تھوڑی دیر بعد اسے کہیں پہ کلک کروں تو وہ سائیٹ یا ساتھ ہی دوسری جگہ Redirectلکھا آجاتا ہے اور اُس ری ڈائریکٹ میں بہت بُری چیزیں ہیں۔ اب خود اپنے آپ کو بھی بہت بُرا لگتا ہے اور بچوں نے کبھی کچھ دیکھنا ہو اور اچانک کھل جائے تو کیا ہو!!
3۔ ہم مختلف سائیٹ سے اشتہار کیسے ہٹائیں۔۔۔جبکہ ان پہ نہ کراس بنا ہوتا ہے نہ کوئی اور آپشن ہوتی ہے مٹانے کی۔
ازراہِ کرم میرے اِن مسائل کا حل بتائیں۔۔۔۔بہت دعائیں آپ کے لئے۔
 
زیک

مسافر

یہ وائرس یا مال ویئر کا مسئلہ لگ رہا ہے
 
نکتہ ور

محفلین
اگر آپ کے لیپ ٹاپ پر کوئی اینٹی وائرس انسٹال ہے تو اس کو اپ ڈیٹ کر کے پورے کمپیوٹر کو سکین کریں امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا ان شاء اللہ
اگر کوئی اینٹی وائرس پروگرام نہیں ہے تو یہاں سے ٹرائل ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور پھر سکین کریں
اشتہار مکمل طور پر تو بند نہیں کیے جا سکتے لیکن اس کے لیے گوگل کی ایڈ بلاکر پلس ایکسٹینشن عمدہ ہے میرے پاس بہت اچھے طریقہ سے کام کر رہی ہے۔
 
سزا میں اٹھک بیٹھک لگا لیں، درود اور روزے کو عبادت ہی رہنے دیں
یہ میرا ذاتی خیال ہے
نیکیاں اور عبادات گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں اور گناہوں کو مٹا دیتی ہیں۔ اگر کوئی اپنے گناہ سے شرمندہ ہو کر کوئی نیکی کرے مثلا درود پاک پڑھے اور روزے رکھے تو یہ بہت مستحسن بات اور اللہ تبارک و تعالی کو پسند ہے۔ @عبدالقدیر786 کی بات یہ بات بہت مناسب ہے۔
ویسے بھی اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اُس کے حرجانے میں اپنے اوپر سزا لگائیں کہ اگر میں نے جھوٹ بولا تو میں ۱ ہزار دفعہ درود پاک پڑھونگا اگر میں نے کسی کی غیبت کی تو اُس کے حرجانے میں ایک روزہ رکھونگا اور اگر پھر بھی شیطان گناہ کرائے جائے تو آپ اپنی سزا کو بڑہاتے جائیں انشااللہ فائدہ ہوگا ۔

عبدالقدیر 786 بھائی اگر آپ لفظ سزا اور ہرجانے کی بجائے کفارہ کا لفظ استعمال کریں تو زیادہ مناسب ہے۔ درود پاک پڑھنا، روزے رکھنا اور نیکیاں کرنا سزا تھوڑا ہی ہوتا ہے بلکہ یہ تو خوش نصیبی ہے کہ کوئی بندہ درود پاک پڑھے، روزہ رکھے اور نیکیاں کرے۔ مجھے پتہ ہے آپ کی نیت بہت اچھی ہے مگر ساتھ الفاظ بھی اچھے ہوں تو کلام کی خوبصورت بڑھ جاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
نیکیاں اور عبادات گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں اور گناہوں کو مٹا دیتی ہیں۔ اگر کوئی اپنے گناہ سے شرمندہ ہو کر کوئی نیکی کرے مثلا درود پاک پڑھے اور روزے رکھے تو یہ بہت مستحسن بات اور اللہ تبارک و تعالی کو پسند ہے۔ @عبدالقدیر786 کی بات یہ بات بہت مناسب ہے۔
آپ کا ارشاد سر آنکھوں پر. آپ کی رائے قابل احترام ہے. یہ بھی میرا ذاتی خیال ہے، جیسا کہ پہلے لکھا تھا
 
آپ کا ارشاد سر آنکھوں پر. آپ کی رائے قابل احترام ہے. یہ بھی میرا ذاتی خیال ہے، جیسا کہ پہلے لکھا تھا
سر یہ میرا ذاتی خیال نہیں بلکہ قرآن و حدیث کی رائے ہے۔ اس لئے اپنی ذاتی رائے پرقرآن و حدیث کی رائے کو ترجیح دے دیں۔
 
Top