انٹرنیٹ کی بہترین سپیڈ کے لیے وائی فائی راؤٹر کہاں رکھیں؟

arifkarim

معطل
pic_1451165626.jpg._3

انٹرنیٹ کی بہترین سپیڈ کے لیے وائی فائی راؤٹر کہاں رکھیں؟تیز رفتار وائی فائی انٹرنیٹ حاصل کرنے کے لیے چند اہم ٹپس
آپ نے بھی مشاہدہ کیا ہوگا کہ اکثر گھر میں کبھی وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہوجاتی ہے تو کبھی انتہائی سست۔ دوسری ڈیوائس کے وائی فائی نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے علاوہ ا س کی وجہ وائی فائی راؤٹر کا صحیح جگہ پر نہ ہونا بھی ہے۔
جیسن کول امپیریل کالج لندن میں پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ ہے ۔ جیسن نے راؤٹر رکھنے کی بہترین جگہ معلوم کرنے کے لیے ریاضی کا استعمال کیا ہے۔

جیسن نے اس کے لیے Helmholtz equation کو حل کیا، یہ ایکویشن الیکٹرومیگنٹ فیلڈ کی میپنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے،۔ہمارے راؤٹر بھی الیکٹرومیگنٹ ہی خارج کرتے ہیں۔
جیسن کے مطابق انٹرنیٹ راؤٹر کو غیر نمایاں جگہ پر رکھنے سے بھی انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔
جیسن نے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کے لیے راؤٹر کو صحیح جگہ پر رکھنے کے حوالے سے بھی کچھ ٹپس دی ہیں۔جیسن کے مطابق بہترین انٹرنیٹ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل امور کا خیال رکھیں۔

راؤٹر کو مرکزی جگہ پر رکھیں
ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ راؤٹر کو گھر کے ایک کونے میں رکھ دیں تاکہ تاروں کا مسئلہ آسانی سے حل ہوسکے۔ جیسن کے مطابق راؤٹر کو مرکزی جگہ پر رکھیں۔ ہوسکے تو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں سے راؤٹر آپ کی نظروں میں رہے۔

راؤٹر کے گرد دھاتی اشیاء رکھنے سے اجتناب کریں
دھاتی اشیاء الیکٹرومیگنٹ ویوز کو منتشر اور ضائع کرتی ہے۔اس لیے راؤٹر کو کچن میں تو بالکل نہ رکھیں۔

کنکریٹ اور دیواریں بھی دشمن ہیں
کنکریٹ اور دیواریں الیکٹرومیگنٹ کو جذب کرلیتے ہیں۔ جیسن کے مطابق دیواروں کی نسبت فرش یا چھت کے قریب کی جگہ سگنلز کی ترسیل کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

راؤٹر کو مائیکروویوز کے ساتھ نہ رکھیں
اگر راؤٹر مائیکروویوو کے ساتھ رکھا ہو اور آپ کچھ گرم تو وائی فائی کے سگنل ایک دم غائب ہوجائیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مائیکروویوو بھی وہی فریکوئنسی استعمال کرتے ہیں جو راؤٹر کرتے ہیں۔ مائیکروویوو اگر راؤٹر کے سگنل کو بالکل ختم نہ کریں تب بھی بہت حد تک منتشر ضرور کر دیتے ہیں۔

راؤٹر کو اونچے مقام پر رکھیں
راؤٹر سے خارج ہونے والی ریڈیو ویوو اپنے اخراج کے مقام سے نیچے کی طرف جاتی ہیں۔ راؤٹر کو اونچی جگہ پر رکھنے سے انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ ہوگی۔

اینٹینا اوپر رکھیں
بہتر انٹرنیٹ کے لیے راؤٹر کا اینٹینا اوپر رکھیں۔ اگر راؤٹر میں دو اینٹینا ہوں تو ایک کو اوپر کر دیں اور دوسرے کو سائیڈ میں ۔ اگر راؤٹر کے ساتھ اینٹینا نہ ہوں تو اسے ایسے ہی رکھیں، جیسے کمپنی نے انہیں رکھنے کے لیےبنایا ہے۔

راؤٹر کو لوگوں کے قریب نہ رکھیں
پانی وائی فائی سگنلز کی مزاحمت کرتا ہے اور انسان میں زیادہ تر پانی ہی ہوتا ہے، ا س لیے رش میں وائی فائی کے سگنلز بہتر طور پر کام نہیں کرتے اور انسانی جسموں کی وجہ سے منتشر ہوجاتے ہیں۔

ایپلی کیشن
جیسن نے ایک اینڈروئیڈ ایپلی کیشن بھی بنائی ہے، جس میں اپنے گھرکا فلور پلان اپ لوڈ کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکٹرومیگنٹ ویوز گھر میں کس طرح پھیلے گی۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے تھوڑا سا ریاضی دان ہونا بھی ضروری ہے اور یہ ایپلی کیشن بھی مفت نہیں۔ اگر آپ کچھ حد تک ریاضی دان ہیں اور 105روپے خرچ کر سکتے ہیں تو اس ایپلی کیشن کویہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
ماخذ
 
Top