انٹرویو انٹرویو وِد نبیل

امن ایمان

محفلین
جناب حاضرین و ناظرینِ محفل اب ہم یہاں جس محترم ہستی کو انوائٹ کرنے لگے ہیں ۔۔وہ ہیں یہاں کے قابل ِاحترام، کم سخن، کم آید ذہین و فطین ایڈمین یعنی منتظم اعلی محترم جناب نبیل نقوی صاحب ۔۔نبیل محفل پر ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتے ۔۔اور نہ ہوتے ہوئے بھی سب جگہ ہوتے ہیں۔۔ہے نہ مزے کی بات۔۔۔ویسےمیں نے ابھی تک روٹین تھریڈز میں ان کو بہت کم کم دیکھا ہے۔۔وہ خود بھی اس کی وجہ بارے بتاتے ہیں کہ۔۔

میں گپ شپ والی پوسٹس دیکھتا بھی ہوں اور ان سے لطف اندوز بھی ہوتا ہوں اور ان میں شریک ہونے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ لیکن تم جانتے ہی ہو کہ میں زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے زمرہ جات پر لکھنے میں زیادہ مصروف ہوتا ہوں اسی لیے گپ شپ کا کماحقہ ساتھ نہیں دے پاتا۔ مجھے سب سے زیادہ کہانی لکھنے کا کھیل پسند ہے لیکن فیصل عظیم کے جانے کے بعد اس کھیل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔

یہ پڑھ کر تو مجھے اس تھریڈ کی حالت صیغئہ مستقبل میں کافی مشکوک لگ رہی ہے۔۔۔لیکن مجھے امید ہے کہ زیادہ نہ سہی نبیل تھوڑا سا وقت اپنے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے ضرور نکالیں گے۔۔۔: ) ویسے میرے پاس ایک اور حل بھی ہے۔۔اگر نبیل یہاں آنے پر راضی نہ ہوئے تو ہم یہ پوسٹ تیکنیکی ذمرہ جات میں موو کردیں گے۔۔۔کیوں بچو۔۔۔۔کیسا آیڈیا۔۔؟؟ :D
ان کے بارے میں اب تک جو ہم جانتے ہیں۔۔۔

اس سال جولائی میں عمر عزیز 36 سال ہو گئی۔( یہ 2005 کی بات ہے)
جائے پیدائیش :لاہور، پاکستان
حاضر مقام :ارلینگن (Erlangen)، جرمنی
مصروفیت کیا ہے؟ : ایک کمپنی میں آئی ٹی سپیشلیسٹ کے طور پر کام
تعلیمی قابلیت :انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ
یونیورسٹی آف ارلنگن، جرمنی سے ماسٹرز ان کمپیوٹیشنل انجینیرنگ (Masters in

Computational Engineering)
اردو، انگریزی اور جرمن روانی سے بول سکتے ہیں، اس کے علاوہ فرانسیسی اور فارسی میں کچھ شد بد۔

جی تو نبیل صاحب آپ تیار ہیں نا۔۔۔؟ : ) جی تو سوالات۔۔

ہ نبیل اردو سائٹ بنانے کا خیال کس طرح آیا؟

ہ آپ زیک ، آصف صاحب کیا ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔؟ اگر نہیں تو اس پراجیکٹ پر اکٹھے کام کس طرح شروع ہوا؟

ہ نبیل آپ زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے تھریڈز پر مصروف ہوتے ہیں۔۔تو کیاآپ کے خیال میں گپ شپ یا اس طرح کے اور تھریڈز میں پوسٹس کرنا وقت کا ضیاع ہے یا آپ فطرتا کم گو ہیں؟

ہ نبیل آپ کتنے عرصے سے جرمنی میں رہ رہے ہیں؟

ہ پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کی کیا چیز بہت مس کرتے ہیں؟

ہ کچھ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتانا پسند کریں گے؟


ابھی کے لیے اتنا۔۔۔کیونکہ ابھی مجھے آپ کا ریسپانس دیکھنا ہے۔۔ آپ سے بات بہت ہی کم ہوسکی ہے۔۔اس لیے ابھی اور کچھ پوچھتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے۔۔۔نبیل ایک اور بات۔۔۔آپ اگر کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو آپ اسے چھوڑ دیجیئے گا۔
 

زیک

مسافر
امن نبیل نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے محفل کو وقت نہیں دے پائیں گے۔ کیا آپ کی اس انٹرویو کے لئے حال ہی میں نبیل سے بات ہوئی؟
 

امن ایمان

محفلین
امن نبیل نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے محفل کو وقت نہیں دے پائیں گے۔ کیا آپ کی اس انٹرویو کے لئے حال ہی میں نبیل سے بات ہوئی؟

ذیک میں نے بہت پہلے ان سے اجازت لے لی تھی۔۔۔اب پوسٹ کرنے کے بعد ذپ میں بتایا تھا۔۔مجھے ان کی مصروفیت کا نہیں پتہ تھا۔۔چلیں میں انتظار کرلوں گی۔۔ویسے انتظار مجھے بھی بہت برا لگتا ہے۔ : )
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، میں معذرت خواہ ہوں کہ اتنی تاخیر سے ان سوالات کا جواب دے رہا ہوں۔ کچھ مسائل ہی ایسے آن پڑے تھے کہ فرصت ہی نہیں ملتی تھی۔ چلیں جی کوشش کرتا ہوں سوالات کے جواب دینے کی۔ میں نے دوسرے انٹرویو تھریڈز دیکھے ہیں اور مشکل لگتا ہے کہ میں باقی دوستوں جیسے شگفتہ اور بذلہ سنجی سے بھر پور جواب دے سکوں گا۔۔ بہرحال جواب حاضر ہیں۔

نبیل اردو سائٹ بنانے کا خیال کس طرح آیا؟

آپ زیک ، آصف صاحب کیا ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔؟ اگر نہیں تو اس پراجیکٹ پر اکٹھے کام کس طرح شروع ہوا؟

اردو ویب سائٹ بنانے کا آئیڈیا میرا نہیں تھا بلکہ زکریا کا تھا۔ میں نے محض اردو فورم سیٹ اپ کی تھی جو اتفاقا نیٹ پر پہلی مکمل تحریری اردو فورم ہے۔ اس سلسلے میں بھی کئی دوستوں نے تعاون کیا، خاص طور پر قدیر احمد رانا نے جنہوں نے اس کے لینگویج فائلز کا ترجمہ کیا۔ میں آصف اور زکریا پہلے سے ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔ ہمیں بلاگنگ نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ حقیقت میں اردو میں بلاگ لکھنے سے ہی ہمارے اردو کی ترویج کا سفر شروع ہوا۔ میں نے کئی مرتبہ اپنے اردو کمپیوٹنگ کے سفر کے بارے میں لکھا ہے۔ میں اس سے متعلق چند روابط یہاں پیش کر رہا ہوں۔

اردو کمپیوٹنگ کی سمت سفر
اردو کی ترویج
اردو کی خدمت


نبیل آپ زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے تھریڈز پر مصروف ہوتے ہیں۔۔تو کیاآپ کے خیال میں گپ شپ یا اس طرح کے اور تھریڈز میں پوسٹس کرنا وقت کا ضیاع ہے یا آپ فطرتا کم گو ہیں؟

گپ شپ والے تھریڈ ہماری محفل کی رونق کا باعث ہیں۔ میں نے وقت کے ضیاع کی بات نہیں کی۔ میں نے صرف یہ کہا ہے کہ مجھے جتنا وقت ملتا ہے وہ اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ دھاگوں میں پیغامات لکھتے ہوئے صرف ہو جاتا ہے۔ لیکن میں حتی المقدور گپ شپ کی جانب بھی آنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ہ نبیل آپ کتنے عرصے سے جرمنی میں رہ رہے ہیں؟

ہ پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کی کیا چیز بہت مس کرتے ہیں؟

ہ کچھ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتانا پسند کریں گے؟



میں گزشتہ آٹھ سال سے جرمنی میں رہ رہا ہوں۔ میں سب سے زیادہ پرانے دوستوں کی کمپنی مس کرتا ہوں۔ میرے والدین ریٹائرمنٹ کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ میرے والد صاحب فارسی کے پروفیسر تھے جبکہ میری امی انگلش کی پروفیسر تھیں۔
 

زیک

مسافر
کچھ سوالات میری طرف سے۔

1۔ آپ کو جرمن زبان کتنی اچھی آتی ہے؟
2۔ جرمنی میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟
3۔ آپ کے پاس کونسی کار ہے؟
4۔ آٹوبان پر آپ نے سب سے زیادہ کتنی سپیڈ پر گاڑی چلائی ہے؟
5۔ میرا خیال ہے کہ آپ بویریا میں رہتے ہیں۔ میرے جرمن دوستوں کا کہنا ہے کہ بویریا جرمنی سے الگ ہی ملک ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو جرمن زبان کتنی اچھی آتی ہے؟

میں جرمن میں گزارا کر لیتا ہوں۔ یہ میرے لیے پڑھنے اور بولنے میں آسان ہے جبکہ لکھنے میں نسبتاً دقت محسوس کرتا ہوں۔ لیکن پھر بھی کام چلا لیتا ہوں۔

جرمنی میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟

جرمنی ایک خوبصورت ملک ہے اور یورپ کو کلچرل کانٹینینٹ کہا جاتا ہے، لیکن ابھی تک میں نے یہاں کی زیادہ سیاحت نہیں کی۔ جو چھٹیاں ملتی ہیں، وہ پاکستان گزار آتا ہوں۔

آپ کے پاس کونسی کار ہے؟

Mitsubishi Charisma 1997 Model

آٹوبان پر آپ نے سب سے زیادہ کتنی سپیڈ پر گاڑی چلائی ہے؟

200 کلومیٹر فی گھنٹہ۔ یہ صرف تھوڑی دیر کے لیے ٹرالروں کی ایک لمبی لائن کو اوور ٹیک کرنے کے لیے تھا۔ ویسے پاور فل گاڑیوں کے لیے آٹوبان پر 200 کوئی سپیڈ نہیں ہے۔

میرا خیال ہے کہ آپ بویریا میں رہتے ہیں۔ میرے جرمن دوستوں کا کہنا ہے کہ بویریا جرمنی سے الگ ہی ملک ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

جی میں بویریا میں ہی رہتا ہوں اور اس کا نام ہی فری سٹیٹ آف بویریا ہے۔ یہ جرمنی کا اہم اور امیر ترین صوبہ ہے اور ان لوگوں کے مزاج بھی کچھ اسی سے مطابقت رکھتے ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
زکریا نے کہا:
کچھ سوالات میری طرف سے۔

1۔ آپ کو جرمن زبان کتنی اچھی آتی ہے؟
2۔ جرمنی میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟
3۔ آپ کے پاس کونسی کار ہے؟
4۔ آٹوبان پر آپ نے سب سے زیادہ کتنی سپیڈ پر گاڑی چلائی ہے؟
5۔ میرا خیال ہے کہ آپ بویریا میں رہتے ہیں۔ میرے جرمن دوستوں کا کہنا ہے کہ بویریا جرمنی سے الگ ہی ملک ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟


زیک آپ اور یہاں۔۔وہ بھی سوالات کے ساتھ۔۔۔۔سچ بہت بہت اچھا لگا۔۔۔بس اب آتے جاتے رہیے گا پلیزز۔
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم، میں معذرت خواہ ہوں کہ اتنی تاخیر سے ان سوالات کا جواب دے رہا ہوں۔ کچھ مسائل ہی ایسے آن پڑے تھے کہ فرصت ہی نہیں ملتی تھی۔ چلیں جی کوشش کرتا ہوں سوالات کے جواب دینے کی۔ میں نے دوسرے انٹرویو تھریڈز دیکھے ہیں اور مشکل لگتا ہے کہ میں باقی دوستوں جیسے شگفتہ اور بذلہ سنجی سے بھر پور جواب دے سکوں گا۔۔

وعلیکم السلام،
سب سے پہلے بہت سارا شکریہ نبیل آپ یہاں آئے۔۔دیر سویر کا کچھ مسئلہ نہیں ۔۔۔بس جب وقت ملے آجایا کریں: )۔۔جواب دو لفظی نہ ہوں۔۔باقی خیر ہے۔۔اردو کمپیوٹنگ کی سمت سفر پڑھ کر اچھا لگا باقی دونوں شاید بلاگز کے ربط ہیں۔۔میرے پاس وہ اوپن ہی نہیں ہوئے۔


گپ شپ والے تھریڈ ہماری محفل کی رونق کا باعث ہیں۔ میں نے وقت کے ضیاع کی بات نہیں کی۔ میں نے صرف یہ کہا ہے کہ مجھے جتنا وقت ملتا ہے وہ اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ دھاگوں میں پیغامات لکھتے ہوئے صرف ہو جاتا ہے۔ لیکن میں حتی المقدور گپ شپ کی جانب بھی آنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ارے نہیں نبیل آپ نے وقت کے ضیاع کی بات نہیں کی تھی یہ تو میں نے سوال پوچھا تھا۔۔۔آپ نے جو کہا وہ میں نے بالکل اُسی طرح یہاں کاپی کیا تھا۔


میں گزشتہ آٹھ سال سے جرمنی میں رہ رہا ہوں۔


ہ آپ نے رہنے کے لیے جرمنی ہی کیوں منتخب کیا۔۔آپ کسی اور ملک کیوں نہیں گئے؟؟

ہ یہ آٹو بان کیا کیسی ریسینگ ٹریک کو کہتے ہیں؟؟ ( لیکن امن پھر یہاں ٹرالروں کا کیا کام)

ہ نبیل آپ فطرتا کم گو ہیں یا زیادہ بولتے ہیں؟

ہ کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

ہ کس طرح کے لوگ برے لگتے ہیں؟

ہ ذرا جلدی سے اپنی تین اچھی عادتیں اور تین بری عادتیں تو بتائیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، ایک مرتبہ پھر سے تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔ کوشش کروں گا آئندہ جلد جواب دے پاؤں۔

آپ نے رہنے کے لیے جرمنی ہی کیوں منتخب کیا۔۔آپ کسی اور ملک کیوں نہیں گئے؟؟

میں نے خود سے جرمنی کا انتخاب نہیں کیا تھا۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ جرمنی نے ہی میرا انتخاب کر لیا تھا۔ میں پہلی مرتبہ ملازمت کے سلسلے میں جرمنی آیا تھا اور بعد میں تعلیم کے سلسلے میں آنا ہوا۔ ماسٹرز سے فارغ ہونے کے بعد یہاں ملازمت کرنے لگ گیا اور اس وقت سے یہاں ہی ہوں۔

یہ آٹو بان کیا کیسی ریسینگ ٹریک کو کہتے ہیں؟؟ ( لیکن امن پھر یہاں ٹرالروں کا کیا کام)

آٹو بان (Autobahn) جرمنی کی موٹر وے کو کہتے ہیں جو کہ دنیا کی مشہور ترین موٹر وے ہے۔ اس کی وجہ شہرت اس کے بڑے حصے پر حد رفتار (speed limit) کا نہ ہونا ہے۔


نبیل آپ فطرتا کم گو ہیں یا زیادہ بولتے ہیں؟

لگتا ہے کہ آپ پر کسی طرح میری کم گوئی کا تاثر قائم ہو گیا ہے۔ کیا ایسی بات تو نہیں ہے؟

کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

فرینڈلی لوگ

کس طرح کے لوگ برے لگتے ہیں؟

ان فرینڈلی لوگ

ذرا جلدی سے اپنی تین اچھی عادتیں اور تین بری عادتیں تو بتائیں؟

اچھی عادت کوئی ہے ہی نہیں، آخر کونسی بتاؤں اور بری عادتیں اتنی کہ سمجھ نہیں آتی کہ کونسی بتاؤں۔
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم، ایک مرتبہ پھر سے تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔ کوشش کروں گا آئندہ جلد جواب دے پاؤں۔
وعلیکم السلام۔۔۔ آپ ایسا مت کہیں پلیززز۔۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ بہت مصروف ہوتے ہیں۔۔۔اکثر کسی نہ کسی کی مدد کررہے ہوتے ہیں۔۔اس لیے میں خاموشی سے انتظارکرتی ہوں اب۔


آٹو بان (Autobahn) جرمنی کی موٹر وے کو کہتے ہیں جو کہ دنیا کی مشہور ترین موٹر وے ہے۔ اس کی وجہ شہرت اس کے بڑے حصے پر حد رفتار (speed limit) کا نہ ہونا ہے۔

اچھااا تو یہ آٹو بان تھی۔۔ویسے میرا خیال ہے جو لاہور کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کرلیتے ہیں ان کے لیے آٹو بان پر ڈرائیو بہت آسان ہوگی۔ :)


لگتا ہے کہ آپ پر کسی طرح میری کم گوئی کا تاثر قائم ہو گیا ہے۔ کیا ایسی بات تو نہیں ہے؟


جی کچھ کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔ایک تو آپ کی پوسٹس بہت کم کم ہیں اور جو آپ پروگرامنگ ذمروں میں لکھتے ہیں اس سے کچھ پتہ نہیں چلتا کہ آپ زیادہ بولتے ہیں یا تھوڑا ۔۔تو اس لیے میں نے پوچھ لیا۔۔ویسے کچھ اندازہ آپ کے یہاں جوابات سے بھی ہوجائے گا۔


اچھی عادت کوئی ہے ہی نہیں، آخر کونسی بتاؤں اور بری عادتیں اتنی کہ سمجھ نہیں آتی کہ کونسی بتاؤ

لیں جی آپ نے تو ایک لائن میں ہی بات ختم کردی۔۔۔سوچیں سر سوچیں اور پھر بتائیں کہ خود کی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں اور کون سی آپ چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہی کیا کروں۔ ۔۔یہ انٹرویو شروع کرنے کا مقصد ہی خود آگاہی ہے۔۔۔صرف کچھ وقت کے لیے اپنے بارے میں سوچنا۔۔۔ ہم لوگ دنیا کے کاموں میں اتنا کو الجھ چکے ہیں کہ اپنے بارے میں سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔۔بقول شاعر۔۔۔۔ ( پتہ نہیں کتنا صحیح ہے)

ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں
اب کون سا دھاگہ کس سے جدا ہو


اچھا آپ نے کہا کہ آپ کو فرینڈلی یعنی جلدی گھلنے ملنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔۔تو کیا۔۔۔۔۔

ہ آپ خود فرینڈلی ہیں؟

ہ صحیح والی دوستی کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

ہ آپ دوستوں پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں؟

ہ جرمنی کے اجنبی ماحول میں خود کو ایڈجسٹ کرنے میں کتنا وقت لگا؟

ہ وہاں کی کوئی خاص بات جو آپ کو بہت اچھی لگی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
۔۔یہ انٹرویو شروع کرنے کا مقصد ہی خود آگاہی ہے۔۔۔صرف کچھ وقت کے لیے اپنے بارے میں سوچنا۔۔۔

السلام علیکم۔ میرے خیال میں یہاں خود آگاہی کا استعمال کچھ درست نہیں ہے۔ میں اپنے بارے میں سب کچھ نہ سہی، کافی کچھ ضرور جانتا ہوں۔ اس سوال و جواب کے سلسلے سے باقیوں کو میرے بارے میں کچھ معلومات مل جائیں گی۔ میرے خیال میں اس سے مجھے اپنی شخصیت کے کسی چھپے ہوئے پہلو کو سمجھنے میں مدد نہیں ملے گی۔ میں اپنے بارے میں کافی سوچتا ہوں اور ہر انسان کی طرح میری شخصیت کے بھی اچھے اور برے پہلو ہیں۔

اچھا آپ نے کہا کہ آپ کو فرینڈلی یعنی جلدی گھلنے ملنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔۔تو کیا۔۔۔۔۔
آپ خود فرینڈلی ہیں؟


وقت کے ساتھ ساتھ میں کچھ reserved ہو گیا ہوں لیکن اگر کسی کے ساتھ بے تکلفی ہوجائے تو دوستوں کے لیے اچھی کمپنی بھی ثابت ہوتا ہوں۔

صحیح والی دوستی کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

یہ کہنا مشکل ہے۔ صحیح دوستی کے بارے میں میرا تجربہ یہ ہے کہ اس میں بالکل وقت نہیں لگتا۔ بہرحال ایک عمر ہوتی ہے جس میں کی گئی دوستیاں زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔۔ اس کے بعد تو محض تکلفات باقی رہ جاتے ہیں۔

آپ دوستوں پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں؟

میں دوستوں پر مکمل اعتماد کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

جرمنی کے اجنبی ماحول میں خود کو ایڈجسٹ کرنے میں کتنا وقت لگا؟

باقی دنیا کے لوگوں پر جرمنوں کا تاثر بے لچک اور اکھڑ لوگوں کا ہے لیکن میں نے انہیں عام طور پر خوش اخلاق اور ہمیشہ مدد کے لیے تیار پایا ہے۔ یقیناً میرے یہاں کچھ لوگوں کے ساتھ برے تجربات بھی ہوئے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ مجھے اس قدر اچھے ملے کہ مجھے یہاں ایڈجسٹ ہونے میں بالکل مسئلہ نہیں ہوا۔ میں شروع میں چند اور پاکستانیوں کے ساتھ جرمنی آیا تھا۔ وہ سب بھی بہت اچھے دوست ثابت ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ بھی ہمارا خوب دل لگا۔ بلکہ اس وقت کو میں اپنی زندگی کا یادگار ترین وقت گردانتا ہوں۔

وہاں کی کوئی خاص بات جو آپ کو بہت اچھی لگی؟

جرمنی کی مجھے بہت سی باتیں اچھی لگتی ہیں۔ ان لوگوں کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ زندہ قوم کس کو کہتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم میں مکمل تباہی کے بعد کچھ ہی عرصے میں ان لوگوں نے نہ صرف ملک کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا بلکہ دنیا کی معاشی سپر پاور بن گئے۔

جرمنی کی سب سے اچھی بات یہاں کا سوشل سٹیٹ ہونا ہے جوکہ اسلامی فلاحی ریاست کے تصور سے قریب تر ہے۔ یہ اور بات ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے اوپر کے عرصے سے جاری معاشی بحران کی وجہ سے یہ سوشل سسٹم آہستہ آہستہ ملک کی استعداد سے باہر ہوتا جا رہا ہے اور اسے بتدریج ختم کیا جا رہا ہے۔ بہرحال ابھی بھی تعلیم اور صحت کی سہولیات تمام عوام کو حاصل ہیں۔ اور معاشی پالیسیاں اس قسم کی ہیں کہ دولت کے ارتکاز کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ جرمنی میں ٹیکس بہت زیادہ ہیں اور زیادہ کمانے والے کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ اور ایک طرح سے زیادہ کمانے والے لوگوں سے پیسہ لے کر اسے کم کمانے والوں پر خرچنے کا نظام ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم۔ میرے خیال میں یہاں خود آگاہی کا استعمال کچھ درست نہیں ہے۔ میں اپنے بارے میں سب کچھ نہ سہی، کافی کچھ ضرور جانتا ہوں۔ اس سوال و جواب کے سلسلے سے باقیوں کو میرے بارے میں کچھ معلومات مل جائیں گی۔ میرے خیال میں اس سے مجھے اپنی شخصیت کے کسی چھپے ہوئے پہلو کو سمجھنے میں مدد نہیں ملے گی۔ میں اپنے بارے میں کافی سوچتا ہوں اور ہر انسان کی طرح میری شخصیت کے بھی اچھے اور برے پہلو ہیں۔

وعلیکم السلام۔۔۔ :oops: میری اردو زیادہ اچھی نہیں ہے۔۔آپ اسے خود آگاہی کی جگہ خود شناسی سمجھ لیں۔۔یا کچھ اور۔۔۔اصل میں میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مجھے پھول اچھے لگتے ہیں۔۔آپ کو بھی لگتے ہوں گے لیکن اگر آپ سے یہ پوچھا جائے کہ سب سے زیادہ کون سا پھول آپ پر خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے تو آپ ایک لمحے کو اس بارے میں سوچیں گے۔۔یعنی اپنی پسند اور نا پسند کو جانچیں گے۔۔۔اسی کو میں نے خود آگاہی کہہ دیا تھا۔۔پتہ نہیں اب بھی صحیح کہا ہے یا نہیں۔


میں دوستوں پر مکمل اعتماد کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

لیکن نبیل کہا تو یہ جاتا ہے کہ دوستوں پر اتنا ہی اعتماد کرنا چاہیے کہ اگر کل کو وہ آپ کے دشمن بنیں تو ۔۔۔؟

اچھا اب بات کچھ آپ کی پسند نا پسند پر ہوجائے۔۔اور مجھے یہ ضرور بتایے گا کہ کسی سوال پر کچھ لمحے سوچنا پڑا یا نہیں۔۔“:)


ہ آپ کا پسندیدہ رنگ؟

ہ پسندیدہ خوشبو؟

ہ پسندیدہ لباس؟

ہ پسندیدہ پھول؟

ہ کھانے میں پسندیدہ ڈش؟

ہ آپ کی کھانے میں سب سے نا پسند چیز؟

ہ میٹھے میں کیا پسند ہے؟

ہ پورے دن میں کون سا پہر سب سے اچھا لگتا ہے؟

ہ آپ اپنی پسند کو constant سمجھتے ہیں یا variable ؟ :)
 

ماوراء

محفلین
امن، آپ کی اجازت سے کچھ سوال میں بھی نبیل سے کرنا چاہتی ہوں۔ (مجھے معلوم ہے کہ آپ اجازت دے دو گی۔)


* سالگرہ کا دن کیسے مناتے ہیں؟

* گھر کے کاموں میں کس حد تک دلچسپی ہے؟

* اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر رہتے ہوں؟

* آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟

* غصے کی حالت میں کیا کرتے ہیں؟


اور


* اگر آپ کو جرمنی اور پاکستان میں سے کسی ایک ملک میں رہنے کا اختیار دیا جائے تو کس ملک کا انتخاب کریں گے اور کیوں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بوچھی، آپ سے بھی مل کر خوشی ہوئی۔

مجھے شرمندگی ہے کہ میں اس انٹرویو کو خاطر خواہ طور پر آگے بڑھانے میں مددگار ثابت نہیں ہو رہا ہوں۔ اس وقت تو بہت تھک گیا ہوں۔ کل کوشش کرتا ہوں کہ کچھ سوالات کے جواب دے دوں۔
 

امن ایمان

محفلین
نبییییییییییل آپ کہاں ہیں۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :shock:

میرے اور ماوراء کے سوال آپ کی راہ دیکھ رہے ہیں۔۔؟؟؟ اب جلدی سی یہاں آجائیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی میں ایک بار پھر سب سے ناراض ہو جاوں گی۔ :(
 
Top