محمدصابر
محفلین
انٹل نے دو دسمبر کو اپنے نئے ۴۸ کور والا پراسیسر نمائش کے لئے پیش کر دیا۔جس کا نام "single-chip cloud computer" ہے۔ یہ سنگل چپ پر اب تک کی سب سے زیادہ کورز پر مشتمل ہے۔
45 نینومیٹر ٹیکنالوجی والا یہ پراسیسر انٹل آرکیٹیکچر کے ساتھ کمپیٹیبل بھی ہے اور کم سے کم پچیس25 واٹ اور زیادہ سے زیادہ 125 واٹ توانائی خرچ کرتا ہے۔یعنی بہت ہی کم توانائی صرف کرتا ہے۔لیکن ابھی کچھ سالوں تک یہ عام صارف کے لئے دستیاب نہیں ہو گا۔
ویسے اس سال کے آغاز میں Massachusetts Institute of Technology نے سو 100کور والے پراسیسر بنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔جو اگلے سال کے آغاز میں دستیاب ہو جائے گا۔ اور 40 نینو میٹر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
لیکن انٹل کا پراسیسر اس لحاظ سے اپنے ہم عصروں سے بہتر ہے کہ یہ اسی x86 آرکیٹکچر پر مشتمل ہے جو عام انٹل کے پراسیسر میں ہوتا ہے اس لئے اس پر عام پروگرامز بھی چل سکتے ہیں اور پروگرامنگ کے وہی ٹولز استعمال ہو سکتے ہیں جو اس وقت موجود عام پراسیسر پر استعمال ہوتے ہیں۔
تفصیل