گرافکس ! انپیج سے فوٹوشاپ تک ! ویڈیو ٹوٹوریل!

arifkarim

معطل
نبیل بھائی کی خواہش پر یہ ٹوٹوریل پیش کیا جا رہا ہے، جسے نئے اور پرانے تمام صارفین فائدہ اٹھا سکتےہیں۔ اسکے لئے آپ کو ان پروگرامز کی ضرورت ہوگی:
1۔ انپیج 2،4 یا نیا
2۔ اڈوبی السٹریٹر سی ایس 3 یا نیا
3۔ اڈوبی ٍفوٹوشاپ سی ایس 3 یا نیا

آپ حیران ہوں گے یہ السٹریٹر درمیان میں کہاں سے آگیا؟! تو اسکا جواب یہ کہ آپ جس طرح کورل ڈرا میں انپیج کا ٹیکسٹ آسانی سے لیجاتے ہیں، کاپی پیسٹ کرکے، بالکل اسی طرح‌السٹریٹر اڈوبی کے تمام پروگرامز کیلئے فنکشن کرتا ہے :) اس ٹوٹوریل میں میں نے انپیج سے پیج ایکسپورٹ کا فیچر استعمال کیا ہے۔ آپ چاہیں تو کورل ڈرا کی طرح، انپیج میں ٹیکسٹ باکس بنا کر، متن کاپی کر لیں اور السٹریٹر میں پیسٹ کردیں۔
السٹریٹر کا ایک خاص فائدہ یہ ہے کہ یہ ٹیکسٹ کو ویکٹر فارمیٹ یعنی سمارٹ آبجیکٹ میں کاپی کرتا ہے، جسے فوٹوشاپ میں پیسٹ کرنے پر کوالٹی خراب نہیں‌ ہوتی اور آپ انگلش فانٹس کی طرح متن کو اپنی مرضی سے بڑا چھوٹا کر سکتے ہیں : :grin:
[flash=http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/untitled2.swf ]quality=high width=773 height=615parametr=parameter_value[/flash]
 
عارف بھائی بہت عمدہ اور کارآمد ٹپ بتائی ہے آپ نے۔ میں نے ایڈوبی السٹریٹر Cs سے ایڈوبی فوٹوشاپ Cs 2 میں اسی طریقہ سے ان پیج کا ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کر کے دیکھا تو بھی یہی نتائج سامنے آئے۔ سی ایس ٹو فوٹوشاپ سے ہی شاید اسمارٹ آبجیکٹ کا فنگشن شامل کیا گیا ہے۔
عمدہ ٹیوٹوریل پیش کرنے پر مبارکباد قبول کیجئے!!!
 
Top