ijaz1976
محفلین
تمام دوستوں اور ایکسپرٹ حضرات کو السلام علیکم
گذارش ہے کہ انپیج میں مرر پرنٹنگ کے دوران کچھ کمپیوٹرز پرایک مسئلہ آرہا ہے
مسئلہ یہ ہے کہ جب انپیج سے پرنٹ فائل بنا کر پرنٹ دیا جائے یعنی ’’پی آر این‘‘ فائل بنائی جائے اور پھر مرر سافٹ ویئر کے ذریعے اس کا پرنٹ دیا جائے اس میں نوری نستعلیق فونٹ میں لکھے گئے الفاظ میں سے کچھ تو ٹھیک آتے ہیں لیکن کچھ صرف آئوٹ لائن کی شکل میں آتے ہیں۔
اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے بعض اوقات ونڈوز دوبارہ انسٹال کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے جبکہ بعض اوقات بار بار ونڈوز کرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا، آپ کو پتہ ہے کہ آج کے دور میں وقت کی کتنی اہمیت ہے اور صرف اس کام کے لئے پوری ونڈوز بار بار کرنے پر کتنا وقت ضائع ہوتا ہے براہ کرم کوئی ایسا حل بتایا جائے کہ ونڈوز نہ کرنی پڑے اور مسئلہ بھی حل ہوجائے۔
ہم ونڈوز ایکس پی سروس پیک ٹو استعمال کررہے ہیں، یہ مسئلہ سروس پیک تھری پر بھی آجاتا ہے اور سروس پیک ٹو پر بھی۔
مسئلہ واضح کرنے کے لئے امیج فائل اٹیچ کرنے کی سہولت نہیں ہے، اب امیج کیسے اٹیچ کیا جائے۔ اردو کی کئی ویب سائٹس پر نئے ممبران کو بھی اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، براہ کرم یہاں پر بھی یہ سہولت دی جائے تاکہ اپنے مسائل واضح طور پر بیان کرنے میں آسانی ہو۔
مسئلہ کا حل بتانے کے لئے ایڈوانس شکریہ
والسلام
اعجاز احمد