انڈرائڈ فون کے صارفین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی زیادہ سے زیادہ لوگ نیٹ گردی کے لئے انڈرائڈ فون کا استعمال کررہے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان فون اور ٹیبلیٹس میں نستعلیق فونٹ جیسے جمیل نستعلیق وغیرہ کا سپورٹ ممکن ہے؟
سعادت بھائی یہ اسکرین شاٹ میں نے لیا اپنے موبائل سے ۔میرا ورژن ۔2۔2۔4 ہے
یہ سکرین شاٹ فائرفاکس کا ہے لیکن کروم میں نستعلیق سپورٹ نہیں کررہا ہے
ایسا کیوں ہورہا ہے نیکسس 7تو ٹیبلیٹ ہے مگر اس تو فرق نہیں پڑتا ۔میں نے بھی ایسے ہی انسٹال کیا تھا فونٹ، نیکسس 7 پر لیکن فائر فاکس نے نہیں اٹھایا۔ اگر نفیس نستعلیق بطور ویب فانٹ موجود ہے تو بھی نظر آ جاتا ہے۔ لیکن براؤزر کے باہر نستعلیق ابھی نہیں ہے۔
جزاکم اللہ۔ لیکن بات پھر وہی روٹ پر ہی جا اٹکی۔ کیا فون کو روٹ کئے بغیر کوئی طریق نہیں ہے؟