انڈیانا جونز

زیک

مسافر
انڈیانا جونز کی نئ فلم آئ تو ہم نے سوچا کہ پہلے پرانی فلموں کی یاد تازہ کی جائے کہ انہیں دیکھے عرصہ ہوا۔ سو بھلا ہو نیٹ‌فلکس کا کہ ان سے ڈی‌وی‌ڈی منگوائیں۔

انڈیانا جونز اینڈ ریڈرز آف دا لوسٹ آرک ایک اچھی فلم تھی جس نے انڈیانا جونز کو متعارف کرایا۔ انڈیانا جونز اینڈ دا ٹیمپل آف ڈوم ٹھیک تھی مگر اتنی اچھی نہیں تھی۔ انڈیانا جونز اینڈ دا لاسٹ کروسیڈ شاید سیریز کی بہترین مووی تھی۔

نئ فلم انڈیانا جونز اینڈ دا کنگڈم آف کرسٹل سکل ہے۔ فلم بری نہیں مگر اس کی کمپیوٹر گرافکس بیکار ہیں۔ دوسرے اختتام بھی کچھ عجیب و غریب ہے۔
 
تعبیر

محفلین
ہمممممم اگر ایک ہی پارٹ کی ہے تو ٹھیک ہے دیکھی جا سکتی ہے
مجھے ایک سے زائد پارٹس والی زہر لگتی ہیں
 
شہزاد وحید

محفلین
ارے ارے کیا بات کر رہے ہیں آپ، ہیری پوٹر کے تو سات پارٹ ہیں اور پانچ آچکے ہیں اور یہ فلم تو بہترین ہے، اور بھی کافی فلمیں ہیں جن کے پارٹ بہترین ہوتے ہیں۔لیکن کچھ ایسی فلمز بھی ہیں جن کے پارٹ بکواس ترین ہوتے ہیں اور پہلی فلم کا اثر بھی زائل کر دیتے ہیں جیسے "اے وی پی" اور "جراسک پارک"۔ان فلمز کے پہلے پارٹ تو اچھے تھے لیکن بعد کے پارٹ بکواس ترین۔تو بات وہی ہے پانچوں انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتی اس لیئے آپ ساری پارٹس والی فلموں کو برا نہ کہیں :)
 
شہزاد وحید

محفلین
انڈیانا جونز دیکھنے کا ارادہ تو ہے لیکن پہلے پارٹ سے دیکھنا شروع کروں گا، لاسٹ والے پارٹ کے ماسٹر پرنٹ کے آنے کا انتظار ہیں پھر ڈی وی ڈی لائوں گا جس میں سارے پارٹس ایک ساتھ ہوں۔ویسے پاکستان میں ایک موج ہے، کروڑوں ڈالرز کی فلم ہے بہت سستے داموں دیکھ لیتے ہیں۔
پرانی فلموں میں مجھے "Hiroshima my love" ،"mackenna's gold" ،"Sinbad" اور "the guns of nabagone" بھی پسند ہیں۔
 
زیک

مسافر
اور پھر لارڈ آف دا رنگز بھی تو ہے جو ایک ہی کہانی تین فلموں میں تقسیم ہے اور بہترین۔
 
محسن حجازی

محفلین
کل ایک جگہ ہم مدعو تھے، گھر خالی تھا لڑکے بالے ہی تھے۔ کہا گیا چلئے تاش کھیلئے کہا چلو تاش کھیلتے ہیں!
کہنے لگے جوا ہوگا! ہم ڈر گئے کہ واپسی کہیں ننگے پاؤں نہ ہو! ہمارا پہلا یا دوسرا موقع تھا تاش بازی کا! :grin:
بہرطور، اخبار پھاڑ کر نوٹ بنائے گئے، ہم کو کھیل کے قواعد و آداب بتائے گئے اور ہمارے حصے میں جو آخری نوٹ آیا اس پر انڈیانا جونز بنا ہوا تھا۔ :grin:
بہرطور، نوآموز ہونے کے باوجود ہم نے بہتوں کا کنگال کر دیا کہ مخالفین کے لالچ کو ایسی ہوا دیتے اور ایسی نفسیاتی فضا کھینچ دیتے جس سے تاثر پڑتا کہ گویا پتے تو بس ہمارے ہی ہاتھ میں ہیں باقی سب ہاتھ میں گھاس پھوس لیے بیٹھے ہیں۔ :grin:
بس پھر ہمارے جی میں آئی کہ سگریٹ ہم پیتے نہیں کمرے میں دھواں بھرا ہے، ذراباہر سانس لے آئیں۔ بس ذرا دیر کو کھیل کسی اور کے حوالے کر گئے واپس آئے تو معاملہ فٹ پاتھ تک پہنچ چکا تھا۔ :(
 
اخبار پھاڑ کر نوٹ:grin:، یہ تو کچھ بچوں والا کھیل نہیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
شہزاد سبھی کھیل بچوں والے ہیں بڑوں والا بھی کوئی کھیل ہوا ہے کیا؟ :grin:
وہ کیا چچا کہہ گئے ہیں کہ بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے آگے۔۔۔ ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے
 
طالوت

محفلین
انڈیانا جونز اینڈ لاسٹ کروسیڈ واقعی اچھی فلم ہے باقی مجھے کچھ خاص نہیں لگیں ۔۔۔ البتہ اسٹار وارز ، لارڈ اف دی رنگز اور ہیری پورٹر اردو ڈبنگ میں ہی مزا آیا ، انگلش میں تو پلے ہی نہیں پڑتیں ۔۔۔ لیکن وال ای Wall E کی بھی کیا بات ہے ۔۔۔۔۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
ہالی وڈ فلمز کا سارا اسٹینڈرڈ کمپیوتر گرافکس پر اندھادھند انحصار کی بناء پر ختم ہو چکا ہے :(
 
Top