انڈیا: مقامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

الف نظامی

لائبریرین
انڈیا کی حکومت نے ائیر لائنز کو 25 مئی سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مقامی پروازیں (ڈومیسٹک فلائٹس) شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
  • ہر پرواز کے مسافروں کی تعداد ، کل تعداد کے ایک تہائی (1/3) حصے پر مشتمل ہوگی
  • مسافروں ، ائیر لائنز اور ائیر پورٹ کو منسٹری آف سول ایوی ایشن کی طرف سے مرتب کردہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا
بحوالہ: انڈین ایکسپریس
NEW-GUIDELINES-FOR-FYLING-2.jpg
 
مابدولت وطن عزیز کی صورتحال جدید کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں.:):)
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان:
15 مئی ، 2020
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک شیڈول اور چارٹر پروازوں کا آغاز 16 مئی سے ہوگا۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس سے پروازیں چلائی جائیں گی۔

16 مئی ، 2020
اندرون ملک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا
کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے چار پروازیں شیڈول ہیں، طیاروں کو ڈس انفیکٹ اور مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج دوپہر دو پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ پی آئی اے کی ایک پرواز شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی، سرین ایئر کی پرواز ساڑھے 6 بجے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازیں 5 بڑے ایئرپورٹس سے ایس او پیز کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔
 
Top