پیٹ ایڈمنڈز: ’گووا کے ساحل پر مچھرے اپنے جال پھیلا کر سکھا رہے ہیں۔ میری خوش قسمتی تھی کہ ایک دن سہ پہر کے وقت میں وہاں تھا اور غروب آفتاب کے اس منظر کو تصویر بند کر لیا۔‘
اینا گریسن: ’شملہ میں ایک صبح جب میری آنکھ کھلی تو پتہ چلا کہ رات بھر برفباری ہوتی رہی ہے اور پہاڑوں کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کیا معلوم تھا کہ یہ میری انڈیا کی سب سے اہم یاد بن جائے گی۔‘
ہیٹلی لوڈایا: ’مجھے احمد آباد میں اپنی والدہ کے سکول کے زمانے کی دو سہیلیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جو گذشتہ تیس برسوں میں آپس میں نہیں ملی تھیں۔ ان کی ماضی کی یادوں سے اس شہر کی خوبصورتی میرے لیے مزید بڑھ گئی۔‘
چکی رینسل: ’یہ لڑکے دریا سے گزر کر اس چھوٹے سے سرسبز خطے تک پہنچے ہیں۔ ڈھول بجانا یہاں کا مرغوب مشغلہ ہے اور یہ اسی کی مشق کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چینئی میں اس قسم کے سرسبز مقام مشکل سے نظر آتے ہیں اور یہ جزیرہ بھی ایک پل کے نیچے ہے جہاں کھڑے ہو کر میں نے یہ تصویر کھینچی تھی۔‘