انڈیزائن اسباق قسط سوم (کشیدہ، آٹو کشیدہ)

arifkarim

معطل
پچھلی قسط میں ہم نےانڈیزائن میں اردو لغت کی درست تنصیب اور استعمال سیکھا تھا۔ اس قسط میں ہم اردو متن کو درست کشیدہ اور آٹو کشیدہ کرنا سیکھیں گے۔
  1. اڈوبی انڈیزائن ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے ان چنیدہ سافٹوئیرز میں سے ایک ہے جو جدید اوپن ٹائپ ٹیبل کی مکمل اسپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ انہی خوبیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے جمیل نوری نستعلیق 3 کا آٹو کشیدہ ورژن جاری کیا تھا۔سب سے پہلے اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
  2. اب انڈیزائن کھولیں اور فردوس بریں کا پہلا پیراگراف 4 بار درج ذیل سیٹنگ کیساتھ ڈاکومنٹ میں پیسٹ کر دیں:
    c000050.gif
  3. سادہ پیراگراف موازنہ کرنےکیلئے ہے کہ یہ متن کی ڈیفالٹ حالت ہے۔اب فورس کشیدہ پیرا گراف کوسلیکٹ کریں اور اوپر فانٹ کے نام کے نیچے ڈراپ ڈاؤن مینو سے Italic منتخب کر لیں۔ یہ نتیجہ آئے گا:
    c000062.gif
  4. فورس کشیدہ عموماً قابل استعمال نہیں ہوتا اور متن میں مینول کشیدہ ڈالنا پڑ تا ہے۔ متن کو مینولی کشیدہ کرنے کیلئے اسکے پیراگراف میں سے کسی بھی لفظ کو سلیکٹ کریں اور اوپن ٹائپ مینو میں جاکر Justification Alternate دبا دیں۔ درج ذیل نتیجہ آئے گا:
    c000052.gif

    c000054.gif

  5. مینول کشیدہ اگر بار بار لگانے میں دشواری ہو تو کیبورڈ شارٹ کٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اسکے لئے کیبورڈ شارٹ کٹس کی مینو میں جائیں۔ اورٹائپوگرافی سیکشن میں اپنا من پسند شارٹ کٹ اسائن کر دیں:
    c000056.gif

    c000057.gif

  6. اگر متن بہت زیادہ ہو اور آپ مینول کشیدہ پر وقت ضائع کرنا نہیں چاہتے تو انڈیزائن میں آٹو کشیدہ کرنےکی سہولت موجود ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلئے آٹو کشیدہ پیراگراف سلیکٹ کریں اور اوپن ٹائپ مینو سےJustificationآپشن میں جائیں:
    c000058.gif

  7. یہاں بہترین آٹو کشیدہ درج ذیل سیٹنگ سے حاصل ہوگا۔ اس باکس میں اوکے دباتے ہی متن آٹو کشیدہ ہو جائے گا:
    c000059.gif

    c000061.gif
  8. اگر آپ نے سب کچھ درست کیا تو آخری نتیجہ ایسا آنا چاہے:
    IndesignTutorialEP3_2.png
اگلی قسط
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جمیل نستعلیق کے علاوہ اور کون کون سے فونٹ آٹو کشیدہ کی سہولت رکھتے ہیں؟ ظاہر ہے نسخ ہی ہوں گے۔۔۔۔
arifkarim
نسخ تو کافی ہیں البتہ نستعلیق میں یہ اکیلا ہی ہے۔ کئی نستعلیق فانٹس میں گو کہ مینول کشیدہ بذریعہ تطویل ڈالنے کی سہولت ہے پر آٹو کشیدہ کی نہیں۔ وہ صرف وولٹ میں جالٹ ٹیبل ڈال کر ہی حاصل ہو سکتی ہے۔
 
کئی نستعلیق فانٹس میں گو کہ مینول کشیدہ بذریعہ تطویل ڈالنے کی سہولت ہے پر آٹو کشیدہ کی نہیں۔

میری معلومات کے مطابق صرف ایران نستعلیق اور اردو عماد نستعلیق میں تطویل کے ذریعے کشیدہ ڈالی جا سکتی ہے.
 

arifkarim

معطل
میری معلومات کے مطابق صرف ایران نستعلیق اور اردو عماد نستعلیق میں تطویل کے ذریعے کشیدہ ڈالی جا سکتی ہے.
ان دو کے علاوہ ایرانی شکستہ نستعلیق اور متلاشی کے مہر نستعلیق میں بھی اسکی سہولت موجود ہے۔ دری نستعلیق کافی عرصہ ہوا چیک نہیں کیا۔ شاید اس میں بھی کشیدہ ہے۔ عبدالمجید کنفرم کر دیں۔
 

آصف اثر

معطل
لیں جی کچھ تگ و دو کے بعد ان پیج میں ان پیج نستعلیق آٹو کشیدہ اور ان ڈیزائن میں جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ کا موازنہ
اگر دایاں جانب انڈیزائن ہے اور یقیناً ہے تو واضح طور پرلگ رہاہے کہ جمیل نستعلیق 3 بازی لے گیا ہے۔جمیل 3 کی آٹو کشیدہ زیادہ فطری ہے۔
 

arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
ان ڈیزائن میں "پایۂ" کا ہمزہ تکمیل میں گم ہو گیا ہے۔
"پئے " کی ے باہر نکل رہی ہے
یہ کے اوپر جو ہمزہ ہے اسے الگ لکھنے کی بجائے اسکے لگیچر کا استعمال کریں۔
پئے غالبا لگیچر میں نہیں ہے اور اس فانٹ کا کیریکٹر فانٹ جوہر نستعلیق انتہائی ناقص ہے۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
پایہ کے اوپر جو ہمزہ ہے اسکو الگ لکھنے کی بجائے اسکے لگیچر کا استعمال کریں۔
پئے غالبا لگیچر میں نہیں ہے اور اس فانٹ کا کیریکٹر فانٹ جوہر نستعلیق انتہائی ناقص ہے۔

یہ جوہر نستعلیق والے کہاں ملیں گے؟

میں ان سے صرف مہذب گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔ :p
 

arifkarim

معطل
یہ جوہر نستعلیق والے کہاں ملیں گے؟

میں ان سے صرف مہذب گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔ :p
آپکی مہذب گفتگو سے پہلے وہ انتہائی شائستہ انداز میں یہ پوچھیں گے کہ انکا کاپی رائٹ فانٹ جمیل نوری نستعلیق میں پچھلے ۸ سال سے کیا کر رہا ہے :p
 
Top