! انڈیزائن اور آٹو کشیدہ !

arifkarim

معطل
میں کچھ عرصہ سے انپیج 3 جیسے آٹو کشیدہ پر تحقیق کر رہا تھا۔ آٹو کشیدہ کا مطلب یہ ہے کہ ورڈ پروسیسر یا ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹوئیر تحریری متن اور لائنز کو پراسیس کرکے از خود اسپیس کم کرنےکیلئےکشیدہ حروف یا لگیچرز کا اضافہ کر دے۔ اس ضمن میں مجھے مختلف اوپن ٹائپ ٹیبلز کی خاک چھاننی پڑی۔ بلآخر مسٹر Meor Ridzuan کے me-quran میں ایک خاص جسٹفکیشن ٹیبل ’’jalt‘‘ ملا۔ یہ مخفف ہے Justification Alternates کا۔
میرا خیال تھا کہ شاید آفس ۲۰۱۰ اس ٹیبل کو اسپورٹ کرتا ہو۔ لیکن اب تک کے بیٹا ٹیسٹس میں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ اڈوبی انڈیزائن سی ایس ۴ اس نایاب ٹیبل کی بخوبی اسپورٹ دے رہا ہے۔ اس فیچر کا سب سے بڑا فائدہ شعر و سخن اور کتب کی کمپوزنگ کرنے والے افراد کو ہوگا۔ جو کہ فی الحال جمیل نوری نستعلیق کی ’’مینول‘‘ کشیدہ پر گزارہ کر رہے ہیں۔
یہ کیسے کام کرتا ہے۔ اسکا کچھ آئیڈیا ذیل میں پیش ہے:
آٹو جسٹی فیکیشن (کشیدہ) کیساتھ
b209.gif

فورسڈ جسٹی فیکیشن (کشیدہ) کیساتھ
b210.gif
آپ دیکھ سکتے ہیں مذکورہ اسنیپس میں آٹو کشیدہ نے بہت بہتر رزلٹ دیا ہے۔ اور یہی ہاتھ سے لکھنے والے کاتب حضرات کرتے ہیں۔ نیز اردو نستعلیق میں ہر لگیچر پر کشیدہ کرنا خلاف قوانین بھی ہے!
 
لیکن ان پیج 3 کا آٹو کشیدہ جسے کشش کا نام دیا گیا ہے بہت ذبردست ہے۔میں آج کل ورڈ میں ایک کتاب کی تصحیح اور سیٹنگ کررہا ہوں وہاں بھی میں یہی کام خود کیا ہے۔خدارا کوٕئی حل پیش کریں جناب۔
 

arifkarim

معطل
لیکن ان پیج 3 کا آٹو کشیدہ جسے کشش کا نام دیا گیا ہے بہت ذبردست ہے۔میں آج کل ورڈ میں ایک کتاب کی تصحیح اور سیٹنگ کررہا ہوں وہاں بھی میں یہی کام خود کیا ہے۔خدارا کوٕئی حل پیش کریں جناب۔

بھائی یہ "کشش" اصل میں کشیدہ لگیچرز ہی ہیں۔ جنہیں آپ ورڈ میں مینول چلا رہے ہیں۔ اسکا آٹو طریقہ فی الحال صرف انڈیزائن میں کام کر سکتا ہے۔ لیکن انڈیزائن میں کوئی بھی اردو نستعلیق فانٹ درست کام نہیں کرتا :(
 

مغزل

محفلین
کیا جمیل کشیدہ کو کسی سوفٹ ویر میں‌استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اگر ہاں‌تو ضرور بتائیے گا۔
 
Top