انڈیزائن سی ایس ۵ انگلش ورژن میں اردو

شمزا

محفلین
برادر عارف کریم صاحب نے انڈیزائن میں اردو نستعلیق کے رازوں سے پردہ اٹھایا تو خیال آیا کہ کیوں نہ استعمال کر کے دیکھیں لیکن جب ہم نے اپنا انڈیزائن کھولا تو پتہ چلا کہ وہ تو انگلش ورژن ہے اور اس میں سب اردو کے حروف علیحدہ علیحدہ لکھے جا رہے تھے اور کوئی بھی مل کر ایک مکمل لفظ نہیں بنا پا رہے تھے جیسے میں نے محفل لکھا تو وہاں م ح ف ل لکھا گیا
مایوسی تو ہوئی لیکن گوگل پر کچھ تلاش سے ایک جاوا سکرپٹ مل گیا جس نے انڈیزائن انگلش ورژن میں عربی اردو (دائیں طرف سے لکھے جانے والے سکرپٹ) کی سپورٹ مہیا کر دی
لنک یہ ہے
http://indesigning.net/right-to-left-arabic-hebrew-hindi-in-indesign-cs4-none-me
اور اگر زیادہ تفصیل میں نہ جانا چاہیں تو براہ راست جاوا سکرپٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے
http://indesigning.net/user/files/scripts/create_arabic_pstyle.jsx
سکرپٹ کی فائل انڈیزائن کے سکرپٹس فولڈر میں رکھ دیں اور انڈیزائن کے اندر سے اس سکرپٹ کو ایک دفعہ رن کر دیں عربی پیراگراف سپورٹ مل جائے گی
تفصیلی طریقہ یہ ہے
1۔ اپنا انڈیزائن بند کر دیں
2۔ جاوا سکرپٹ اوپر دئیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے انڈیزائن کے سکرپٹ والے فولڈر میں سیو کر لیں
میرے کمپیوٹر پر وہ فولڈر
C:\Program Files\Adobe\Adobe InDesign CS5\Scripts
میں ہے، آپ کے پاس کسی اور جگہ بھی ہو سکتا ہے
اس فولڈر میں create_arabic_pstyle.jsx فائل رکھ دیں
3۔ اب انڈیزائن دوبارہ چلا لیں
4۔ انڈیزائن چلانے کے بعد سکرپٹ کو صرف ایک دفعہ رن کرنے کی ضرورت ہو گی اس کے لیے
open the Scripts palette (Window > Automation > Scripts) and double-click the script name
جب سکرپٹ پیلٹ کھلے گا تو اس میں create_arabic_pstyle.jsx کے نام سے سکرپٹ نظر آ رہا ہو گا
اس کو ڈبل کلک کر دیں
5۔ اگر کوئی ایرر میسج نہیں آیا تو پیراگراف سٹائلز میں ایک نیا پیراگراف سٹائل کا اضافہ ہو جائے گا جس کا نام عریبک ہوگا
6۔ اب کوئی بھی ٹیکسٹ لکھنے سے پہلے پیراگراف سٹائل میں سے عربک سٹائل منتخب کر لیں اور بے جھجک اردو عربی لکھیں
7۔ نوٹ۔ سکرپٹ کو بار بار چلانے کی ضرورت نہیں، ایک دفعہ رن کرنے سے ہمیشہ کے لیے آپ کی سیٹنگ سیو ہو جائے گی اب بے شک انڈیزائن بند کر کے دوبارہ چلا لیں ، اردو کی سپورٹ برقرار رہے گی

اگر کسی دوست کی نظر میں کوئی اس سے بہتر طریقہ ہو تو ضرور آگاہ کریں

جو دوست جاوا سکرپٹ کی کچھ شد بد رکھتے ہیں ان کے لیے اس فائل کا اصل کنٹینٹ حاضر ہے جسے آپ تبدیل بھی کر سکتے ہیں

کوڈ:
var my_document = app.documents.item(0).paragraphStyles.add({
name:"Arabic",
characterDirection:CharacterDirectionOptions.RIGHT _TO_LEFT_DIRECTION,
composer:"Adobe World-Ready Paragraph Composer",
digitsTypeigitsTypeOptions.ARABIC_DIGITS,
paragraphDirection:ParagraphDirectionOptions.RIGHT _TO_LEFT_DIRECTION,
paragraphJustification:ParagraphJustificationOptio ns.ARABIC_JUSTIFICATION,
kashidas:KashidasOptions.DEFAULT_KASHIDAS,
diacriticPositioniacriticPositionOptions.OPENTYPE_POSITION,
justification:Justification.RIGHT_ALIGN,
appliedFont:"Batang"
});
اس طرح آپ جاواسکرپٹ کے ذریعے اڈوبی کے بہت سے فنکشنز کو کنٹرول کر سکتے ہیں صرف فائل کی ایکسٹینشن .jsx ہونی چاہیے

نوٹ ، اس طریقہ کار میں نفیس نستعلیق اور عماد نستعلیق کام نہیں کرتے اس کی وجہ شاید ان کے وولٹ ورک یا اوپن ٹائپ ٹیبلز کی غیر مطابقت ہے البتہ علوی نستعلیق، جمیل نوری اور جمیل کشیدہ بلا جھجک دوڑتے ہیں
راقم الحروف جس نستعلیق فونٹ پر کام کر رہا ہے اس کا وولٹ ورک ایڈوبی کے فونٹ اڈوب عریبک ریگولر کے وولٹ ورک پر مشتمل ہے، اور اس فونٹ نے بھی انڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں کیا، ذیل کی تصویر اسی طریقے سے انڈیزائن میں لکھے گئے ٹیکسٹ کی ہے
nastaleeqshimza.jpg

باقی محترم شاکر القادری صاحب دیکھ لیں اگر تاج نستعلیق اس طریقے سے انڈیزائن انگلش ورژن میں چلتا ہے یا نہیں
فیض نستعلیق البتہ میں عدم دستیابی کی وجہ سے چیک نہیں کر پایا
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ نے اس طریقے سے ان ڈیزائن میں اردو صفحات کمپوز کیے ہیں تو ان کے سکرین شاٹ بھی دکھا دیں۔
 

شمزا

محفلین
dxbgraphics بھائی، سکرپٹ اوپن کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟
کیا آپ کو فائل ڈاؤن لوڈ کے لیے نہیں مل رہی یا آپ اسے پہلی دفعہ رن نہیں کر پا رہے؟
میرے اندازے کے مطابق آپ کا مسئلہ موخرالذکر ہے اور اس کا حل یہ ہے کہ سکرپٹ مذکورہ فولڈر میں رکھنے کے بعد آپ انڈیزائن کھولیں
انڈیزائن مینو میں Window پر کلک کریں
تو ایک ڈراپ ڈاؤن مینو کھلے گا
اگر آپ کا ورژن CS3 یا CS4 ہے تو اس میں سے Automation کو تلاش کریں
اگر آپ کا ورژن CS5 ہے تو Utilities کو تلاش کریں
utilities/Automation پر ماؤس لے جائیں گے تو ایک اور مینو نظر آئے گا
اس میں Scripts پر کلک کر دیں
تو ایک نئی چھوٹی سی پیلٹ کھل جائے گی اس میں آپ کا سکرپٹ نظر آ رہا ہو گا
اس کو ڈبل کلک کر دیں اور بس
نوٹ : شارٹ کٹ کی Alt+Ctrl+F11 سے آپ ڈائریکٹ سکرپٹ والا پیلٹ کھول سکتے ہیں
 

dxbgraphics

محفلین
سکرپٹ کے فولڈر میں میں نے فائل پیسٹ کی تو سکرپٹ مینیو میں دکھائی نہیں دیتا سکرپٹ
پھر سکرپٹ میں scrpt Panel>samples>javascripts میں پیسٹ کرتا ہوں تو نظر آتا ہے
script.gif

اور رن کرنے پر درج ذیل ایرر دیتا ہے
eror.gif
 

شمزا

محفلین
جناب یہ ایرر نہیں ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ کا پیراگراف سٹائل عربک سیٹ ہو چکا ہے اب آپ کو دوبارہ رن کرنے کی ضرورت نہیں
اب آپ ایک ٹیکسٹ باکس بنائیں اور اس میں لکھنا شروع کر دیں
F11 دبائیں گے تو Paragraph Style کھل جائے گا
یا مینو میں Type میں سے Paragraph Style سیلیکٹ کر لیں
اور اس میں پیراگراف سٹائل Arabic سیلیکٹ کر لیں
junk.jpg
 

شمزا

محفلین
پیرا گراف سٹائل بلینک ہے ۔۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے کوئی نیا داکومنٹ نہیں کھولا ہوا، ایک نیا ڈاکومنٹ بنائیں ، جاوا سکرپٹ رن کریں ، اور پیرا گراف سٹائل میں دیکھیں عریبک آ چکا ہو گا ، اسے سیلیکٹ کریں اور آپ کا سب کام مکمل ہے
 

dxbgraphics

محفلین
کچھ نہیں ہوا۔ پیرا گراف اب بھی بلینک ہے۔
سی ایس ۵ ایم ای ٹورنٹ کل آفس میں ڈاونلوڈ پر لگانا ہی پڑے گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
اس سکرپٹ نے بھی کام نہیں کیا۔ البتہ آج آفس میں سی ایس ۵ ایم ای سویٹ ڈاونلوڈ کر لیا۔ اور خیر سے انسٹال بھی کر چکا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
یہ کیا مصیبت ہے۔ سیدھا سیدھا مڈل ایسٹرن ورژن کیوں نہیں انسٹال کر لیتے۔ کونسا ہم نے خرید کر استعمال کرنا ہے؟ :)
 
Top