انڈیزائن میں اردو ڈیزائننگ، اور آپکی رائے!

arifkarim

معطل
آج ہی خاکسار نے انڈیزائن CS4-ME میں ایک صفحہ ڈیزائن کیا ہے، جو کہ ماڈرن میگزین سے مطابقت رکھتا ہے:
b196.gif
ہائی کوالٹی:
http://arifkarim.no/Public/Indesign_Test.pdf

مین فانٹ نفیس نستعلیق، جبکہ ٹائیٹل فیض لاہوری نستعلیق میں دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سب کام انڈیزائن کے اندر ہوا ہے، اور کہیں سے بھی ’’کاپی ؍پیسٹ ‘‘ کی دوا نہیں لی گئی ہیں! :)
احباب ذرا چیک کرکے بتائیں کہ کیا انڈیزائن پروفیشنل اردو ڈیسکٹاپ پبلشنگ کیلئے مؤثر ثابت ہوگا؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

نعیم سعید

محفلین
جناب! انڈیزائن سے بہتر چوائس تو اس وقت کوئی اور ہے ہی نہیں (میری رائے کے مطابق)۔
البتہ نستعلیقی فونٹس کو درست طور سے انڈیزائن میں چلانے کی ضرورت ہے۔ اسی فکر سے کوششیں ہوتی رہیں تو امید ہے اس میں انشاء اللہ کامیاب بھی ہوجائیں گے۔
مگر ان ساری کامیابیوں کے پیچھے بس ایک خوف ہے ……………… کہ سب کو اپنی مشینیں اپگریڈ کرنی پڑیں گی۔
 
arifkarim

معطل
ان ڈیزائن کے اس ورژن میں نان لگیچر الفاظ کیسے ظاہر ہوتے ہیں؟
فانٹ پر منحصر ہے کہ اسکی بنیاد کیسی ہے۔ نفیس نستعلیق واحد اردو کیریکٹر فانٹ جو وہاں کافی حد تک درست کام کر رہا ہے۔ پر پرفیکٹ یہ بھی نہیں:
b197.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
کیا تمہی نے تحقیق نہیں کی تھی کہ ایران نستعلیق ایڈوبی کی پراڈکٹس میں صحیح کام کرتا ہے؟
 
arifkarim

معطل
کیا تمہی نے تحقیق نہیں کی تھی کہ ایران نستعلیق ایڈوبی کی پراڈکٹس میں صحیح کام کرتا ہے؟

جی ہاں۔ ایران و دری نستعلیق دونوں اڈوبی میں بالکل درست کام کرتے ہیں۔ مگر یاد رہے کہ اول تو یہ فارسی فانٹس ہیں، اردو کی اسپورٹ کے بغیر۔ دوم ان میں کشتی اور نکتے گلف کے اندر ڈالے گئے ہیں۔ جسکی وجہ سے نکتے دور دور لگتے ہیں اور نستعلیقی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔
فی الوقت نعیم بھائی ان تمام لگیچرز کا ذخیرہ جمع کرنے کی کوشش کریں گے جو موجودہ نوری نستعلیق فانٹ میں موجود نہیں۔ بعد ازاں ان سب کو انپیج کی مدد سے لکھوا کر لگیچر گلف بنا دیا جائے گا۔ اور کسی بھی نسخ فانٹ میں گھسیڑ کر کام چلا لیا جائے گا۔
 
سویدا

محفلین
ایک صاحب جو ان ڈیزائن میں عملی کام سے وابستہ ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ ان ڈیزائن میں بھی فٹ نوٹ کی مکمل کمانڈ نہیں ہے
ان پیج 3 اور ورڈ ہی کی طرح کے مسائل وہاں بھی ہیں
فٹ نوٹ کی سیٹنگ اور زیادہ میٹر ہونے کی صورت میں ایررز
اب پتہ نہیں یہ بات کہاں تک صحیح ہے
 
نعیم سعید

محفلین
فواد بھائی! آپ ان صاحب سے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ ان ڈیزائن کا کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔
اگر ان ڈیزائن جیسے پروگرام میں بھی ان پیج اور ورڈ جیسے مسائل ہیں تو یہ بڑی حیرت کی بات ہے۔
 
arifkarim

معطل
ایک صاحب جو ان ڈیزائن میں عملی کام سے وابستہ ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ ان ڈیزائن میں بھی فٹ نوٹ کی مکمل کمانڈ نہیں ہے
ان پیج 3 اور ورڈ ہی کی طرح کے مسائل وہاں بھی ہیں
فٹ نوٹ کی سیٹنگ اور زیادہ میٹر ہونے کی صورت میں ایررز
اب پتہ نہیں یہ بات کہاں تک صحیح ہے

انکے پاس کونسا ورژں ہے۔ میرے پاس سی ایس 4 میں ٹھیک کام کر رہے ہیں:
http://www.adobe.com/designcenter/video_workshop/?id=vid0218
 
سویدا

محفلین
وہ صاحب سی ایس 3 استعمال کررہے ہیں
حاشیہ طویل ہونے کی صورت میں ایرر آجاتا ہے
نیز
جب حاشیہ اگلے صفحے پر جانے لگتا ہے تب بھی ایرر آجاتا ہے
 
سویدا

محفلین
جہاں تک عارف بھائی آپ فرمارہے ہیں کہ آپ استعمال کررہے ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہورہا ہے تو ایک دو صفحات نہیں
کوئی ڈھائی یا تین سوصفحات کی کتاب ہو جس میں ہر اگلے صفحے پر فٹ نوٹ ہو تو اس فائل میں چیک کرنے سے صحیح پتہ چلے گا
جن صاحب سے میں نے پوچھا ہے وہ ان ڈیزائن پر کافی کرچکے ہیں اور کافی تجربہ رکھتے ہیں
 
ہاں ہو سکتا ہے سی ایس ۳ میں کوئی مسئلہ ہو۔ میں نے سی ایس ۴ پر کافی تجربات کئے ہیں۔ اور فی الحال وہاں مسئلہ نہیں آرہا۔ کل سی ایس ۵ ریلیز ہوگا تو اسپر بھی چیک کر دوں گا
 
Top