Cover-Page-Indesign-Tutorial.png

محترم عارف کریم صاحب نے کافی محنت سے ہم لوگوں کے لیے ان ڈیزائن سے متعلق 7 اسباق کو اردو محفل فورم پر شئیر کیا تھا۔ جس کے ذریعہ کافی لوگوں کو ایڈوب انڈیزائن سے متعلق جانکاریاں حاصل ہوئیں۔ میں بھی ان کا احسان مند ہوں۔​

میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کر کے ان تمام اسباق کو پی ڈی ایف شکل دے دی ہے تاکہ اسے آف لائن بھی پڑھنا آسان ہو۔ پی ڈی ایف میں ہائپر لنک بھی شامل ہے تاکہ ان ڈیزائن سے متعلق جن فائلوں کا تذکرہ کیا گیا اسے پی ڈی ایف پڑھنے کے دوران ہی ڈاؤنلوڈ کیا جا سکے۔

پی ڈی ایف فائل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
 
آخری تدوین:

جزاک اللہ سرفراز احمد بھائی!

لیکن دس سال میں صرف 42 مراسلے کیوں۔ ہم نے 2010 دسمبر سے اب تک کچھوے کی چال میں 8000 مراسلے لکھے۔ اب آپ اٹھیے اور ہمیں ہرا دیجیے۔
 
جزاک اللہ سرفراز احمد بھائی!

لیکن دس سال میں صرف 42 مراسلے کیوں۔ ہم نے 2010 دسمبر سے اب تک کچھوے کی چال میں 8000 مراسلے لکھے۔ اب آپ اٹھیے اور ہمیں ہرا دیجیے۔
اردو محفل میں اکاؤنٹ بنائے ہوئے دس سال ضرور ہوئے ہیں۔ لیکن گذشتہ ۵ مہینے سے لکھنا شروع کیا ہوں۔ ان دس سالوں میں ضرورت پڑنے پر اردو محفل سے استفادہ اٹھاتا رہا، یہاں سے مجھے کافی جانکاریاں مل جاتی ہیں۔ ٹیکنالوجی سے متعلق جانکاریاں حاصل کرنے کا کافی شوق رہا ہے۔ خصوصی طور پر نئے کار آمد سافٹ وئیرس کے بارے میں جاننا اور انہیں آزمانا میرا مشغلہ ہے۔ یوں تو معلومات کے لیے انگریزی زبان میں ویب سائٹس اور بلاگس کی بہتات ہے، لیکن جو مزہ اردو زبان میں ہے وہ انگریزی میں کہاں۔ اس لیے ٹیکنالوجی سے متعلق جانکاری کے لیے اردو محفل کا نام میرے ذہن میں سب سے پہلے آتا ہے۔
 
آخری تدوین:

یاسر حسنین

محفلین
مزہ تو تب آتا جب آپ مہر نستعلیق کی بجائے جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کرتے اور اسباق کی فہرست (سبق نمبر پانچ کے مطابق) بھی شروع میں موجود ہوتی۔ بہرحال کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ اس لیے شکریہ۔
 
طمیم

محفلین
محترم سرفراز صاحب ۔ ماشاء اللہ ۔ آپ نے محترم عارف کریم صاحب کے کام کو آف لائن پی ڈی ایف کی شکل میں افادہ عام کے لئے پیش کیا ۔جزاکم اللہ۔ اگر ممکن ہو تو جیسا کہ محترم یاسر حسنین صاحب نے فرمایا کہ ابتدا میں اسباق کی فہرست بھی شامل کردیں تو استعمال میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ صفحہ نمبر 34 کو بھی دوبارہ دیکھ لیں صفحہ کارخ بدلنا چاہیئے۔ اسی طرح پی ڈی ایف میں غیرضروری پیغام حذف کردیں تاکہ سیکھنے والوں کے لئےآسانی ہو۔ اسی طرح اب چونکہ انڈیزائن کا نیا ورژن بھی موجود ہےاس کی معلومات بھی شامل کردیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
محترم عارف کریم صاحب نے کافی محنت سے ہم لوگوں کے لیے ان ڈیزائن سے متعلق 7 اسباق کو اردو محفل فورم پر شئیر کیا تھا۔ جس کے ذریعہ کافی لوگوں کو ایڈوب انڈیزائن سے متعلق جانکاریاں حاصل ہوئیں۔ میں بھی ان کا احسان مند ہوں۔
عارف کریم بھائی کا بہت شکریہ۔
 
اگر ممکن ہو تو جیسا کہ محترم یاسر حسنین صاحب نے فرمایا کہ ابتدا میں اسباق کی فہرست بھی شامل کردیں تو استعمال میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ان شاء اللہ شامل کر دوں گا، مزید یہ چاہتا ہوں کہ اِن ڈیزائن سے متعلق کچھ تعارفی جملے بھی لکھ دیے جاتے تو مزید بہتر ہوتا۔ اگر کوئی صاحب اِن ڈیزائن سے متعلق ایک پیراگراف لکھ دیتے تو میں اسے بھی شامل کردیتا۔

اسی طرح پی ڈی ایف میں غیرضروری پیغام حذف کردیں تاکہ سیکھنے والوں کے لئےآسانی ہو۔

غیر ضروری پیغام سے کیا مراد ہے؟

اسی طرح اب چونکہ انڈیزائن کا نیا ورژن بھی موجود ہےاس کی معلومات بھی شامل کردیں۔

وہ معلومات بھی اگر آپ بہم پہنچا دیں تو اسے بھی شامل کر دوں گا، ان شاء اللہ
 
جاسم محمد

محفلین
وہ معلومات بھی اگر آپ بہم پہنچا دیں تو اسے بھی شامل کر دوں گا، ان شاء اللہ
یہ پوسٹ شامل کر دیں انڈیزائن 2020 کی تنصیب اور لغت کیلئے:
  1. یہاں سے Adobe Creative Cloud App ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں
    Adobe Creative Cloud
  2. اب اس میں نیا اکاؤنٹ بنا کر لاگ ان کر لیں۔ اور سیٹنگ میں عربی زبان سلیکٹ کر لیں۔ جس کے بعد آپ اسی ایپ سے ہر اڈوبی پروگرام ڈاؤنلوڈ و انسٹال کر سکتے ہیں
    d000168.gif
اڈوب 2020 (جدید ترین) کیلئے اردو لغت فائلز اپڈیٹ کر دی ہیں۔ اب آپ کو انسٹالڈ اڈوبی ورژن کے حساب سے بیٹ فائل رن کرنی ہے۔ ایڈمن رائٹس کے ساتھ رن کرنا ضروری نہیں۔ یہ بیٹ فائل از خود تمام انسٹالڈ پروگرامز میں اردو زبان و لغت شامل کر دے گی۔
نوٹ: فائلز c:\adobeproof میں ہونا لازمی ہے!
d000164.gif

یاسر حسنین عبید انصاری طمیم م حمزہ زہیر عبّاس
ڈاونلوڈ ربط:
adobeproof
 
Top