محسن وقار علی
محفلین
ہندوستانی سینما کے سو سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والے فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تین مئی 1913 کو ہندوستانی سینما کی پہلی فلم دھندراج گووند پھالکے کی بلیک اینڈ وائٹ خاموش فلم ‘راجا ہریش چندر’ تھی، جس نے شائقین کے دل جیت لئے تھے۔
ہندوستانی سینما جو کہ بالی وڈ کے نام سے جانی مانی جاتی ہے، اب ایک بلین ڈالر کی حیثیت رکھنے والی فلم انڈسٹری ہے جہاں کئی زبانوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلمیں بنتی ہیں۔اس کی سرمایہ کاری دو بلین ڈالر سے زیادہ کی ہے اور دنیا بھرمیں یہ سب سے زیادہ فلم بنانے اور ٹکٹ کی خرید وفروخت کی حیثیت رکھتا ہے۔ تصاویر: خبررساں ادرے
نئی دہلی: شائقین ایک کھیل سے پہلے تھیٹر میں جمع ہیں۔ یہ کھیل دادصاحب پھالکے کی زندگی کے بارے میں ہے اور ہندوستانی سینما کے سو سال مکمل ہونے پرایک فیسٹیول میں دکھایا جارہا ہے۔
بہ شکریہ ڈان اردو