انڈین میڈیا گھر جاؤ ۔ ورلڈ پریس ڈے کے موقع پر انڈین میڈیا کی پوری دنیا میں رسوائی

نیپال میں زلزلے سے متاثرہ عوام انڈین میڈیا سے تنگ آ گئی اور نیپال کے نوجوانوں نے ٹوئٹر پر انڈین میڈیا اور انڈین آرمی کے خلاف کمپین چلا دی۔ ورلڈ پریس ڈے کے موقع پر ٹوئٹر پر یہ رجحان رہا۔ اور اب تک 60000 سے زائد لوگ اس ہیش ٹیگ میں ٹویٹ کر چکے ہی۔
#GoHomeIndianMedia
#GoHomeIndianArmy

Yama Buddha ‏@BuddhaYama
The government of Nepal asked the Indian army to leave but they denied? Busy with relief efforts? #Gohomeindianarmy
CEOoZxjWAAAlE2J.jpg:large

a proud indian R.S.S person
❄PANKAJ ji ™❄ ‏@Panksgr878 May 3
On World Press Day, Whole World is trending, #GoHomeIndianMedia What a slap in the face of Indian journalism. Shame
CEGofErUIAAqMYG.jpg:large

 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
نیپال کنزیومر مارکیٹ ہے چائنہ کی بھی اور امریکہ کی بھی ۔۔۔ دونوں کی انویسٹ منٹ یہاں سب سے زیادہ ہے ۔۔۔ انڈیا اس خطے پر اپنا رعب قائم رکھنا چاہتا ۔۔۔ اس کے ماضی بہت سے ایسے اقدام ہیں جو عالمی اقوام نے تجارت بچانے کے لیے انڈیا کو کرنے دیے ۔۔۔ آخر نیپال کو جاگنا تھا ۔۔۔

خون پھر خون ہے بہتا ہے تو جم جاتا ہے
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
 
بی بی سی اردو نے اس بارے میں یہ خبر دی ہے۔
نیپال میں بڑے پیمانے پر زلزلے سے تباہی ہوئی، ہزاروں زندگیاں تباہ ہوگئیں، سب سے پہلے مدد کے لیے ہندوستان نے ہاتھ آگے بڑھایا، ہاتھ میں امدادی سامان بھی تھا اور ساتھ میں مائک اور کچھ کیمرے بھی۔

کچھ صحافیوں نے نیپال کی تکلیف دنیا تک پہنچائی، کچھ نے نیپالیوں کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ بھائی آپ کی مدد کا بہت شکریہ، بس اب گھر جائیے۔

150503084759_gohomeindianmedia.jpg

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اس طرح کے مباحثے نظر آئے
نیپالی ٹوئٹر پر یہ کہتے رہے کہ زلزلے کی کہانیاں کچھ اس انداز میں پیش کی جارہی ہیں جیسے ٹی وی پر کوئی سیریئل چل رہا ہو، کسی کے غم کا احترام نہیں، کسی کی تکلیف کی فکر نہیں۔ سابق وفاقی وزیر ششی تھرور نے کہا کہ ہمارا میڈیا ہندوستان کے لیے شرمندگی کا سبب بن رہا ہے۔۔۔میڈیا کے لیے اپنی ذمہ داری سمجھنے کا وقت آگیا ہے۔
 
تصویر کا دوسرا رخ پاکستان آرمی نیپال میں
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ میڈیا کو تمیز ضرور سیکھنی چاہیے۔ چاہے وہ کسی بھی ملک کا ہو۔

ہمارے ہاں بھی بہت سے چینلز ہندوستانی چینلز کی نقل میں ایسی بازاری زبان بولنے لگے ہیں کہ بس۔ ہمیں اپنی اقدار، اپنی ثقافت، اپنی زبان کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور ریٹنگ کی خاطر ہندوستانی میڈیا کی نقالی سے ہر ممکن پرہیز کرنا چاہیے۔
 
نیپال میں بڑے پیمانے پر زلزلے سے تباہی ہوئی، ہزاروں زندگیاں تباہ ہوگئیں، سب سے پہلے مدد کے لیے ہندوستان نے ہاتھ آگے بڑھایا، ہاتھ میں امدادی سامان بھی تھا اور ساتھ میں مائک اور کچھ کیمرے بھی۔
اور ان مائک اور کیمروں کو کچھ دن پہلے تک پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھی استعمال کیا گیا
 
ہمارے ہاں بھی بہت سے چینلز ہندوستانی چینلز کی نقل میں ایسی بازاری زبان بولنے لگے ہیں کہ بس۔ ہمیں اپنی اقدار، اپنی ثقافت، اپنی زبان کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور ریٹنگ کی خاطر ہندوستانی میڈیا کی نقالی سے ہر ممکن پرہیز کرنا چاہیے۔
جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ اس ہیش ٹیگ اور انڈین میڈیا کی جگ ہنسائی سے بھی خوش نہیں ایک مراسلہ آپ کو ٹیگ کیا ہے
 

x boy

محفلین
انڈیا میڈیا حد سے زیادہ گزری میڈیا ہے
پل میں تولہ پل میں ماشہ
 
Top